قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے 5 فروری، یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہر سطح پر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے 5 فروری، یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ ہر سطح پر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم کشمیری عوام کے جائز حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا بنیادی اور مسلمہ حق دلانے میں مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر محض ایک جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ یہ انسانی وقار، آزادی اور حق و انصاف کی ایک زندہ جدوجہد کی علامت ہے۔ کشمیری عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے جس صبر، استقامت اور قربانی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ عالمی ضمیر کے لیے ایک سنجیدہ اور کڑا امتحان ہے۔ سید راحت حسین نے اپنے بیان میں اس امر پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں، بالخصوص خواتین، بچوں اور معصوم شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے مبصرین کو وہاں آزادانہ رسائی دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور مظلوموں کی آواز بننے کا درس دیتا ہے۔ ہم ہر آئینی، اخلاقی اور سفارتی فورم پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے گلگت بلتستان کرتے ہیں

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی