عوامی مینڈیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کی بحالی، جمہوری و سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خصوصی شرکت کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورت حال پر تفصیلی غور اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت اور سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قوم کے متحد ہونے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور ان کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے اور بلاتاخیر ملاقاتوں کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا کے مالی مسائل پر وفاق سے فوری اقدامات، این ایف سی، این ایچ پی اور اے پی ڈی کی مد میں واجب الادا رقوم فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قبائلی اضلاع کی محرومیوں اور ترقیاتی فنڈز پر زور دیا گیا، قبائلی اضلاع کو مرکز ریگولیشن نہ بنانے کے عزم کا اظہار اور موسم سرما میں متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں جرگے کے فیصلوں اور قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کی مکمل حمایت کی گئی۔
اجلاس میں 8 فروری کو پرامن شٹر ڈاؤن اور یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا اور عوامی مینڈیٹ کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے سندھ اور پنجاب میں کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی، آئین، جمہوریت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے جمہوری و سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کیا گیا
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔