Jang News:
2026-07-24@01:28:24 GMT

پی ٹی آئی اجلاس میں گرما گرمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

پی ٹی آئی اجلاس میں گرما گرمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی


فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارٹی اجلاس میں گرما گرمی ہوئی ہے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی، جس کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی پارٹی ارکان پر برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دوسری طرف پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے۔

معین قریشی نے کہا کہ ہم سب کو اپنی اپنی بساط اور صوبے کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ ہم انسان ہیں، ہر شخص کے ساتھ خوشی غمی ہوتی ہے، اگر کوئی شخص بیماری کی وجہ سے نہ آئے تو اس پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر ممبران صوبائی اسمبلی کی تضحیک کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ سے کہتا ہوں کہ ایک طرف حکومت دوسری طرف ہمارا سوشل میڈیا ہی ہماری تذلیل کرتا ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہم پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے۔

بہت ہوگیا، مشعال یوسفزئی کےخلاف ایکشن لیں گے، بیرسٹر گوہر

خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج ملک و قوم کی بہتری اور بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی تقریر کے دوران شیخ وقاص اکرم نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ کیا ہم سب سن سکتے ہیں یا بول بھی سکتے ہیں۔

جس پر معین قریشی نے کہا کہ ہم نے پنجاب کی طرف سے ہر آپشن کو سیاسی کمیٹی کے سامنے رکھا، ہم پوری کوشش کریں گے آپ ہم پر اعتماد کریں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ اپنے لوگوں کی نیتوں پر شک نہ کیا جائے، اس اجتماع کو سب سپریم کورٹ کی بلڈنگ تک لے کر جائیں اور وہاں بیٹھ جائیں، ہم سب اپنی جگہ محنت کر رہے ہیں لیکن یہ انداز خدارا مت اپنائیں۔

رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کی سہولیات اور رسائی پارٹی ارکان کی وجہ سے بند ہے، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے احتجاج سے متعلق ابہام پیدا کیا۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت ہوگیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا ان کی فیملی پر جملے کسنے والا پارٹی میں نہیں رہے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مشعال یوسف زئی کے بیانات پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

 مشعال یوسف زئی نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو میڈیا پر سیاست سے متعلق بات چیت سے منع کر رکھا ہے، علیمہ خان کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو یقیناً اے آئی جنریٹڈ ہوگی، اس لیے وہ اس پر کمنٹ کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر نے کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن