پی ٹی آئی اجلاس، 8 فروری کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مشعل بردار ریلیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمتِ عملی اور اہم قومی و صوبائی امور پر غور کیا گیا، جس کے بعد مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:8 فروری انتخابات کے 2سال: متحارب سیاسی جماعتیں مستقبل کے لیے کیا صف بندی کر رہی ہیں؟
خیبر پختونخوا ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیے کے مطابق 8 فروری کو بعد از نمازِ مغرب مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ دن کے وقت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ پارٹی کی جانب سے دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاج میں ہم آواز بنیں۔
اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی صحت سے متعلق امور پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین تک ان کے ذاتی معالج کو فوری رسائی دی جائے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے سامنے دوبارہ یاد دہانی کی یادداشت پیش کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد نہیں آرہے، 8 فروری کو ہر چوک ڈی چوک ہو گا، پی ٹی آئی رہنما شہرام ترکئی
اجلاس کے دوران وادی تیراہ سے جبری انخلا کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہاں کے رہائشیوں کی فوری بحالی یقینی بنائی جائے۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ عوام کو بلا تاخیر ان کے گھروں میں واپس بسایا جائے اور ان کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
8 فروری اسدس قیصر پی ٹی آئی شٹر ڈاؤن ہڑتال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی