دونوں رہنماؤں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس نوعیت کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں جامعہ مسجد خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر دلی رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور یہ المناک واقعہ پوری قوم کے لیے ایک قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں اس نوعیت کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں اور مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا کہ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت