2025-05-19@17:37:48 GMT
تلاش کی گنتی: 27
«انرجی سیور پنکھے»:
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام کو انرجی سیور پنکھے قسطوں پر دینے کی تیاری کرلی گئی ، جس سے بجلی کے بل کم آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کو انرجی سیور پنکھے قسطوں پر دینے کی تیاریاں کرلی، ذرائع نے بتایا کہ انرجی سیور پنکھے لگانے کے پلان کا اعلان آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیا جائے گا، پنکھے قسطوں پر دینے کا مقصد بجلی کی بچت ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر اعظم نے انرجی سیور پنکھے آسان قسطوں پر دینے کی تجویز منظور کرلی ہے، زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کی تبدیلی کا قومی پلان تیار کرلیا ہے۔ صارفین بینکوں کی مالی معاونت سے توانائی کی بچت کرنے والے فین لگوا سکیں...
فائل فوٹو۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رابطہ کیا۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اس موقع پر کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان و بھارت دونوں کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے حملوں نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق دونوں فریقین نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔انھوں نے کہا...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ صورتحال جلد ختم ہو جائے گی۔ بھارت کے پاکستان پر حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی پر اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کے پر امن حل کے لیے بھارتی اور پاکستانی قیادت سے رابطے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پرامن حل کی طرف ہندوستانی اور پاکستانی قیادت دونوں کو شامل کرنا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مشیر قومی...
واشنگٹن :امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے جاپانی میڈیا “نکی ایشیا” کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیرف پالیسی نے کیلیفورنیا کو بہت نقصان پہنچایا ہے، اور کیلیفورنیا چین کے لئے “اپنے تجارتی دروازے کھلے رکھے گا”۔ نیوسم نے کہا کہ کیلیفورنیا چین کے لئے “مستحکم تجارتی شراکت دار” رہا ہے۔ فریقین نے صوبوں، پریفیکچرز، کاؤنٹیوں اور شہروں کے درمیان تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کر رکھے ہیں۔ گزشتہ سال چین کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے قومی سطح پر چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھایا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کیلیفورنیا چین سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کے لئے ” دروازے کھولے ہوئے”...
بھارتی فوج نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 56 پاکستانی بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی غیر قانونی اور جبراً حراست میں ہیں، ان افراد کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں رکھے گئے ان افراد کو مارنے کے بعد انہیں پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا کو ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی جس کے بعد بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد...

پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے. انجینئر امیر مقام
مظفرآباد: وفاقی وزیروزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کو مسترد کرتے ہوئے روانی کے مقام پر یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے دورے کا مقصد یہاں کہ عوام کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا اور ان کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف اور پوری پاکستانی قوم قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ جواب کیلئے تیار...
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروائے جانے پر برہم ہوگئے اور بیوروکریسی کو تڑی لگادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بیوروکریسی یاد رکھے، بانی پی ٹی دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرا کر قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اعلیٰ عدالتوں کے چیف جسٹس صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ججوں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ان کے فیصلوں پر عملدرآمد ہو۔
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے) العربیہ اردو کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مقیم تارکین کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے برمنگھم میں بھارتی قونصل خانے کے باہر جمع ہو کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی اور تحریک کشمیر یوکے کے صدر فہیم کیانی نے کی۔ انہوں نے نریندر مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قبضے میں کشمیری انتہائی...
پی ٹی آئی میں کس نے گروپ بنا رکھے ہیں؟ شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں الگ گروپ بنے ہوئے ہیں۔عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ اراکین اسمبلی کو وکلا سے لڑایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیر اعلی کا بھی گروپ ہے۔ مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہوں گے۔ اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا تو ان کو پھانسی...
پنجاب کے مختلف شہروں میں خوشگوار موسم کا سلسلہ جاری ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے لاہور سمیت صوبے کے کئی شہروں میں دن کے اوقات میں دھوپ کی شدت بڑھنے لگی ہے جبکہ رات کے وقت بھی ٹھنڈک میں کمی محسوس کی جا رہی ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں نے رات کے وقت بھی پنکھے اور اے سی کا استعمال شروع کر دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا اور گرمی کا اثر زیادہ محسوس کیا جائے گا اس وقت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک ہے اور اگلے چند روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں ماہرین موسمیات کے مطابق...
علامتی فوٹو نوشہرہ میں مانکی پھاٹک کے قریب گاڑی میں رکھے ماربل تلے دب کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کے بیان کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، ہاتھ کے اشارے سے پولیس اہلکاروں کو کہا میرے پاس کچھ نہیں ہے۔ ڈرائیور کے بیان کے مطابق دو اہلکاروں نے پیچھا کیا، گالیاں دیں اور فائرنگ کی دھمکی دی۔ ڈرائیور نے الزام عائد کیا کہ گھبرا کر بریک لگائی تو ماربل گرنے سے مزدور کی موت واقع ہوگئی۔ ٹریفک انچارج کے مطابق تفتیش اور شواہد کے بعد دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
گزشتہ 70 برسوں سے فلسطینیوں کی جاسوسی کرنے والی اسرائیلی فوج نے چیٹ جی پی ٹی(ChatGPT) جیسا آلہ ایجاد کر لیا، اس آلے کی مدد سے اسرائیلی فوج مغربی کنارے اور غزہ کے ہر فلسطینی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کا چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT)کے باعث موبائل نیٹ ورک، انٹرنیٹ سمیت ڈیجیٹل ذرائع سے رابطے کرنے والے تمام فلسطینی اسرائیلی فوج کی نگرانی میں ہوں گے۔ کروڑوں ڈالر سے تیار ہونے والا نیا چیٹ جی پی ٹی آلہ اہل فلسطین کی جدوجہد کے لیے ایک دھچکا ہے، ان کے لیے جدوجہد جاری رکھنا اور جنگ لڑنا مزید مشکل ہو جائے گا کیونکہ ان کے لیے اپنی سرگرمیوں کو راز میں رکھنا انتہائی...
میانمار میں 500 سے زائد پاکستانیوں کو جبری قید میں رکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میانمار میں جبری قید میں درجنوں پاکستانی خواتین بھی شامل ہیں۔ بیگار کیمپوں میں پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا جانے لگا اور ان سے زبردستی غیر قانونی مالی جرائم بھی کروائے جا رہے ہيں۔تھائی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال نے بتایاکہ قید سے 11 پاکستانیوں نے فرار کی کوشش کی جن میں 6 بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جنہيں پاکستان بھجوادیا جبکہ باقی 5 لاپتہ ہیں اور ان کا کچھ پتہ نہیں چل رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اچھی ملازمتوں کا جھانسہ دیکر بینکاک بلاتے ہیں اور نوجوان ایجنٹس کو پیسہ دیکر یہاں پہنچتے ہیں...
استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ حق سے مسلسل محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام طویل عرصے سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورہ امریکہ کے اختتام پر لندن روانگی سے قبل نیویارک میں ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیری آج بھی اپنے ناقابل تنسیخ...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے، پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی، کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ قائمقام صدر نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی...

پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد...
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر” بھرپور انداز میں منائے گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب...
جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اس کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پرحمایت جاری رکھے گا۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے سفارتخانہ پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔ ذرائع کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ہم ان کے...
اسلام آباد(صباح نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ظالمانہ ،غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام کے حق ِخودارادیت کے انمٹ جذبے کو دبا نہیں سکتے،پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھےسے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا ،یوم ِیکجہتی کشمیرپراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون رہے گا ۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 5 فروری کو پاکستانی عوام...
اسلام آباد: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے پاکستان کو بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے 15 فلسطینی پاکستان آئیں گے اور حکومت نے میزبانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ حماس کے ترجمان خالد قدومی نے بتایا کہ اسرائیل نے اب تک 180 قیدیوں کو رہا کردیا ہے، جن میں سے متعدد کو مصر اور دیگر مسلمان ممالک منتقل کردیا گیا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اسرائیل کی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری سطح پر تصدیق...

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
مظفر آباد: بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کے دوران طلبہ نے ’’بلیک ڈے‘‘ کے کتبے اٹھا رکھے ہیں
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پوری وادی کشمیر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں، فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی جامہ تلاشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ حریت کانفرنس نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“...

دنیا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبر اور آزاد کشمیر میں جمہوری آزادیوں کے درمیان فرق کو ملحوظ نظر رکھے، پیر مظہر شاہ
وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...