پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ قائمقام صدر نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور 5 فروری مظلوم کشمیری عوام سے عہدِ وفا کا دن ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے جبکہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور مظالم قابلِ مذمت ہیں۔ پاکستان سفارتی، اخلاقی اور سیاسی سطح پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر ان کی آواز بلند کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر قربانیوں، عزم اور حوصلے کی داستان ہے اور ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے کو ہے۔ آزادی کشمیری عوام کا مقدر ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
قائمقام صدر نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک روح کے دو جسم ہیں اور پوری پاکستانی قوم کا یک زبان پیغام ہے: “کشمیر بنے گا پاکستان!”
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کشمیری عوام کی پر کشمیری عوام نے کہا کہ انہوں نے ہے اور
پڑھیں:
سلمان آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے رواں برس تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور حیران کن طور پر ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔
اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔
انہوں نے بھارت کے راہول ڈریوڈ کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 1999 میں 53 انٹرنیشنل میچز کھیل کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔
پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف 2000 اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی 2007 میں 53، 53 میچز کھیل کر ڈریوڈ کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، تاہم وہ اسے توڑنے میں ناکام رہے تھے۔
Pakistan T20I skipper Salman Ali Agha set a new record with his appearance against Zimbabwe last night ????#PAKvZIM pic.twitter.com/2wJPyuwZya
— Wisden (@WisdenCricket) November 24, 2025واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو رواں برس مزید دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں۔