2025-05-29@08:12:11 GMT
تلاش کی گنتی: 13774

«تجارتی قرضے»:

    امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے ، پاکستان کی جوہری صلاحیت نے روایتی فوجی عدم توازن کو متوازن کرکے تنازعات کی شدت اور امکانات کو کم کیا۔امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینک کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی پارلیمنٹ میں "اکھنڈ بھارت" کا نقشہ  بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کوئی تاریخ تنسیخ نہیں ہوتی،اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی اتنی اہم اور مسلمہ ہیں...
    کوئٹہ: پشین کے علاقے سرانان میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویزحکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ اس دوران مخالف فریق نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہےکہ دیامر  بھاشا ڈیم سے پانی کی دستیابی بڑھے گی مگر سستی بجلی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔  اسلام آباد میں بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت سستی اور دستیاب بجلی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں حکومت کو  تمام ترقیاتی پارٹنرز کا تعاون دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بجلی کی خرید و فروخت سے نکالا جا رہا ہے، اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ نجکاری سےصارفین کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو۔ توہین عدالت؛ وزارت داخلہ، اسٹبلشمنٹ ڈویژن ایف آئی اے ملازمین کی ترقیوں کیلئے رضامند اویس لغاری کا...
    چین نے تین فریقی تعاون  کو مسلسل فروغ دینے کے بارے میں تجاویز پیش کی ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہونے والے پہلے آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس نے بین الاقوامی رائے عامہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ سربراہ اجلاس  کا آغاز ملائیشیا نے کیا تھا، جو اس سال آسیان کی صدارت سنبھال رہا ہے اور چین نے اس میں فعال طور پر حصہ  لیتے ہوئے  اہم کردار ادا کیا۔ اجلاس میں چین نے تین فریقی تعاون کے  مواد  کو مسلسل فروغ دینے اور موجودہ دور میں عالمی تعاون اور ترقی کا...
    بھارت میں یورینیم سے متاثرہ بیمار اور معذور شہریوں کی حالت انتہائی ابتر ہے جب کہ  مودی سرکار کا بھارت خوبصورت لبادہ اوڑھے انتہائی بیمار اور مفلوج ہو چکا ہے۔  رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ مودی کے بھارت کو بلندیوں پر لے جانے کے دعوؤں کی حقیقت جڈوگورا قبیلے کے خوفناک معذوری میں مبتلا غریب ہیں، مودی نے جڈوگورا کے باسیوں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔ ذرائع نے کہا کہ مودی حکومت نے جڈوگورا کی زمین کو  جوہری طاقت کے بدلے زہریلا جہنم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جارکھنڈ کے قبائلی علاقے جڈوگورا میں زمین کی تہہ کی 600 میٹر گہرائی میں حکومتی سرپرستی میں یورینیم کی کان کنی جاری ہے، زمین سے یورینیم نکال کر حیدرآباد بھیجا...
    — فائل فوٹو وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا ہے، کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کے ٹیرف فیصلے پر دوبارہ جائزے کے لیے نیپرا میں جارہے ہیں، کمپنیوں کو کارکردگی سے پیسے کمانے چاہیں، خیرات سے نہیں۔ پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف صنعتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ورلڈ بینک عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف...
    امریکا نے ایک بار پھر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزیوں کے بعد نئی دہلی کو علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی اہم ملاقات میں امریکا نے واضح طور پر بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی پھیلانے سے گریز کرے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے 27 مئی سے شروع ہونے والے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے دوٹوک...
    آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے اور بھارتی اہل کاروں کی درندگی کا شکار خواتین آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ 29 مئی 2009ء کو کشمیری خواتین  آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی...
    پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے ہزیمت چھپانے کے لیے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی۔ مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار  کشی پر اتر آیا ہے   اور پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر امریکاپر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد سیز فائر ہو گیا تو بھارت نے یوٹرن لے لیا اور اب بھارتی میڈیا جس میں ارناب گوسوامی جیسے مودی کے حمایتی بھرے پڑے ہیں،  نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا۔ بھارتی...
     اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔  اقوام متحدہ کے امن مشن کی سات دہائیوں پر محیط تاریخ میں 235,000 سے زائد پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ 181 پاکستانی امن فوجیوں نے بین...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے آندھی چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، تربت اور سبی شامل رہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ شدت معمول سے زیادہ ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔  ادھر...
    29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل  سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989  سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
     ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں جاگھسا۔ پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔
     ویب ڈیسک:سبی کے قریب دوسا کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کوچ صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی کہ دوسا کے مقام پر تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کے قابو کھونے کے باعث الٹ گئی۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی   واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع...
    سابق صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے تنازعہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں رہا ہے۔ اسلام ٹائمز آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیاء کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سردار مسعود خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حالیہ کشیدگی نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کوئی بھی روایتی جنگ، جوہری تصادم میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے کوئی خوش فہمی رکھنا خطرناک ہو گا کیونکہ بھارتی وزِیراعظم نریندر مودی کھلے عام یہ اعلان کر چکے ہیں کہ...
    واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے کچھ امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔  امریکی محکمہ تجارت کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام قومی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے چین کو سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کرنے والے سافٹ ویئر کی فروخت پر مؤثر طور پر پابندی عائد کر دی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی میں ایک بنیادی جزو سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے چین کو جیٹ انجن ٹیکنالوجی اور کچھ مخصوص کیمیکلز کی فروخت بھی روک دی ہے، جو فوجی اور صنعتی ترقی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ امریکی محکمہ تجارت کا...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اور اسمبلرز 200 بین الاقوامی حفاظتی معیارات میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں۔ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور عالمی حفاظتی پروٹوکول پر پورا اترنے میں ناکام کار ساز اداروں کے خلاف فوری اور سخت عمل درآمد...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا۔پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں ایھود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" اور اسٹیو ویٹکاف جنگبندی کیلئے "نتین یاہو" پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسرائیلی وزیراعظم "ایھود اولمرٹ" نے کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور ہمیں وہاں سے اپنی فوج کو واپس بلانا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ایھود اولمرٹ نے کہا کہ جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ غزہ سے صیہونی قیدیوں کی واپسی کے لئے معاہدے پر دستخط ہونے چاہئیں کیونکہ اس وقت جنگ جاری رکھنے کے لئے کوئی قابل قبول عسکری ہدف بھی موجود نہیں۔ انہوں نے دو انتہاء پسند صیہونی وزراء بزالل اسموٹریچ...
    بھارت کی سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کا واقعہ، پاکستان میں سکھ برادری کا شدید ردعمل، عالمی عدالت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ۔  بھارت کی جانب سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع سکھ مذہب کی عبادت گاہ گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی گئی، جس نے نہ صرف پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو متحرک کر دیا بلکہ ملک میں بسنے والی سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  بھارتی ڈرون نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ننکانہ صاحب کے قریب فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10C لڑاکا طیارے کی تصاویر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے پوسٹر ”آپریشن بنیان موصوس“ کے تناظر میں سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوںوغیرہ پر چسپاں کیے گئے...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے،مودی کے بیانات   افسوسناک مگر  حیران کن  نہیں ہیں ۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہدے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول بلاک 2 میں پڑوسی نے کمسن بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم حسنین اللہ جان نے میرے 3 سالہ بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور بچے کو لیکر وہ ملزم کے گھر گیا تو بیٹے نے ملزم کی جانب اشارہ کیا جس سے اس کی تصدیق بھی ہوگئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں وحشی پڑوسی کی 3 سالہ بچے سے بدفعلی، متاثرہ کی حالت تشویشناک واقعہ بدھ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گھر کی سیڑھیوں پر پیش آیا تھا جبکہ مدعی...
    دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان پر دہشت گردی، اشتعال انگیزی کی حمایت کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات میں ایک ریلی سے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا۔ انھوں نے ڈرامائی انداز میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے۔  نریندر مودی نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے حال ہی میں پاکستان پر جنگ مسلط کی، پاکستانی فوج نے دس مئی کو...
    پاکستان میں بہت سے نوجوان اور بوڑھے سمجھتے ہیں کہ بہترین جسمانی فٹنس پانے کے لیے باقاعدگی سے ورزشیں کرنا چاہیے۔ لوگ آرام کرنے یا ’ریسٹ ‘ کو ایک غیر ضروری بلکہ نقصان دہ چیز سمجھتے ہیں اور عموماً اس کو ترجیع نہیں دیتے۔ جب کوئی بیماری ہو یا چوٹ لگ جائے تبھی مجبوراً آرام کیا جاتا ہے۔ لیکن جدید طبی سائنس کا کہنا ہے ، ورزش کے فوائد سے بھرپور انداز میں لطف انداز ہونا ہے توآرام کرنا اہم ہی نہیں،بلکہ لازم ہے۔گویا آرام کرنا کوئی بے معنی عمل نہیں بلکہ اسی کے ذریعے انسان بہترین تندرستی حاصل کر پاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ ورزش کرنے اور بہترین غذا کھانے کے باوجود جسمانی اور ذہنی طور...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مئی 2025ء )وفاقی وزیرسینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ کے نتیجے میں بھارت چار بھرم تھے ان کے پرخچے اڑ گئے، روائتی جنگ ، رافیل طیارے، ایس 400ریڈار سسٹم ، اور چوتھی چیزبھارتی ٹیکنالوجی کا بھرم تہس نہس کردیا گیا، بھارت کہتا تھا کہ دنیا کی ٹیکنالوجی بھارت چلاتا ہے، امریکی 70 فیصد ویزے بھارتی سافٹ ویئرانجینئرز کو ملتے ہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے خون اور آگ کا کھیل کھیلا ہے، مجھے کہیں بھی نہیں لگا کہ بھارت کسی ذمہ داری کے ساتھ ہم پر حملہ کیا۔ پاکستان نے صرف جواب دیا ہے، بھارت...
    —فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابلِ تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے اب صرف الفاظ کافی نہیں ہیں۔عاصم افتخار نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہو گا۔
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کے نتائج کو مسترد، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازعہ فیصلے کو ختم کرکے گنتی کے عمل کو منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد سرور ندیم اور کوئٹہ کے امیر حافظ حسین احمد شرودی نے کہا ہے کہ این اے 251 ژوب کم شیرانی، قلعہ سیف اللہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ گنتی الیکشن ٹریبونل کے 8 فروری 2024ء کی دھاندلی زدہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دوبارہ گنتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب...
    جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 20 ملین سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن ہیں، کیا ہم انکو برداشت کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن، جن کی تعداد 20 ملین ہے، نے بھارت کی قومی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دھنکھر نے کہا کہ جب ہماری سرحد کا تقدس غیر قانونی تارکین وطن کے ذریعہ پامال ہوتا ہے، تو یہ امن و امان کا سوال نہیں ہے بلکہ ہماری بقا اور قومی سالمیت کا سوال ہے۔ وہ ممبئی میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز (IIPS) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا...
    اسپین کے زیر انتظام کینیری آئی لینڈز میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ لا ریسٹنگا کے ساحل کے قریب پہنچ کر الٹ گئی۔ امدادی کاموں کے دوران سمندر سے 7 لاشیں نکالی گئیں جن میں 4 خواتین اور 3 بچیاں شامل ہیں۔ بچیوں کی عمریں پانچ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک 3 سالہ بچے اور ایک 5 سالہ بچی کو عین اس وقت بچالیا جب وہ ڈوب جانے کے قریب تھے۔ دونوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہلے ہی اسی کشتی حادثے کے 4 بچے سانس لینے میں دشواری کے باعث زیر علاج تھے۔ مراکش، مالی اور سینیگال جیسے ممالک سے ہر سال ہزاروں افریقی تارکین...
    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط کرتا ہے۔ دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشتگردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو انتباہ جاری کیا ہے کہ " امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں".  افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں، ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے...
      —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کوہاٹ کے علاقے خوش حال گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔کوہاٹ کے ریسکیو ادارے کے مطابق لاپتہ 2 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو ادارے کے مطابق 7 گھنٹے سے جاری آپریشن اندھیرا ہونے کے باعث روکا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) بھارت نے سی سی ٹی وی کیمروں کے لیے نئے حفاظتی قوانین متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت مینوفیکچررز کو جانچ کے لیے اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ سرکاری لیبارٹری میں جمع کرانا ہوں گے۔ اس پالیسی کی وجہ سے صنعت میں سپلائی یا رسد کے سلسلے میں خلل پڑنے کے خدشات کا بارے میں متنبہ کیا گیا ہے، جبکہ کچھ لوگ اسے تحفظ پسندی کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ سکیورٹی کیمرہ، کیا چین کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے؟ نئی دہلی میں اسکولوں کی ڈیجیٹل نگرانی پر سلامتی کے خدشات بھارت کی یہ تشویش چین کی طرف سے سی سی ٹی وی کیمروں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) سمندری ماحول کو تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک آئندہ ماہ فرانس کے شہر نیس میں جمع ہوں گے جہاں کرہ ارض کے سب سے بڑے اور اہم ترین ماحولیاتی نظام کو لاحق خاموش تباہی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔9 تا 13 جون ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری سمندری کانفرنس (یو این او سی 3) میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سائنس دان، سول سوسائٹی کے ارکان اور کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔ Tweet URL اس موقع پر سمندری ماحول کو بڑھتی ہوئی آبی حدت اور تیزابیت، حیاتیاتی تنوع کے خاتمے، پلاسٹک کی آلودگی اور ناپائیدار ماہی گیری جیسے مسائل سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی آج کل ملکی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے ہمراہ ان ممالک کے دورے کر رہے ہیں جنہوں نے حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کی۔ یہ پاکستانی وفد ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان جیسے دوست ممالک کے دورے پر ہے۔ اس دورے میں وزیر اعظم شہباز شریف کا مقصد یہ ہے کہ ان دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا جائے اور پاکستان کے موقف کو مزید تقویت دی جائے۔ پاکستانی وفود کے یورپ اور امریکا کے دورے اس کے علاوہ پاکستان کے دو اور اعلیٰ سطحی وفود امریکہ اور یورپ بھی روانہ ہو رہے ہیں۔ ان وفود میں حکومتی وزراء، اراکین...
    لاہور: ریلویز پولیس سکھر ڈویژن نے ٹرین کی بوگیوں سے تانبے کی قیمتی تار کاٹ کر چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلویز پولیس سکھر ہاتھوں گرفتار ملزمان نے سکھر، ملتان اور لاہور ڈویژن میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے چوری شدہ تار، کٹر اور آری وغیرہ برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
    وفاقی وزیر احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی غرور مٹی میں ملا دیا، اب دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔اسلام آباد میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، جسے دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ 28 مئی کیساتھ 10 مئی نے پاکستان کی سلامتی کو نئی روح پھونکی: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے لیے مضبوط معیشت ضروری ہے، نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ...
    عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی کیلئے بڑی رکاوٹ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف کو صنعتی ترقی اور برآمدات کے لیے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے درآمدی ٹیرف کے مختلف سلیبز میں کمی اور ریگولیٹری اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز ختم کرنے کی تجویز دی۔اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں ریگولیٹری اور اضافی کسٹمز ڈیوٹیز سمیت درآمدی ٹیرف میں 117 فیصد تک اضافہ ہوا، جس سے مارکیٹ میں مسابقت کم ہوئی، غیر مثر صنعتی حکمت عملی کو فروغ ملا، سرمایہ کاری پیداواری شعبوں کے بجائے با اثر گروہوں میں منتقل ہوئی اور ملکی برآمدات بھی...
    جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت نے ایک بار پھر شہری دفاع کی مشقوں کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مقبوضہ کشمیر میں کل شہری دفاع کی مشقیں ہونگی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرحد پر واقع 4 بھارتی ریاستوں میں شہری دفاع کی مشقوں کے دوران سائرن بجائے جائیں گے، بجلی بند ہوگی۔ شہری دفاع کی مشقوں میں ہوائی حملے کے وارننگ سسٹم کی صلاحیت اور کنٹرول رومز کی فعالیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔ شہریوں بالخصوص طلباء کو شہری دفاع کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ جنگ کی صورت میں خود کو محفوظ رکھا جا سکے۔ بلیک آؤٹ کر کے رات کے وقت فضائی نگرانی...
    وزیراعظم شہبازشریف نے لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی حاصل کی، ایسے ملک کوشکست دی جو دفاع پر اربوں ڈالرخرچ کرتا ہے. پہلگام واقعے کی آڑمیں پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا۔ الہام علیوف نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ، پاکستان اورآذربائیجان کا تعاون مزید مستحکم ہوگا. ترکیہ اور پاکستان کے سربراہان کی آمد دوستی کی عکاس ہے. ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان آذربائیجان تین ملک اورایک قوم ہیں۔ دوستی کومزید مضبوط بنائیں گے۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں آذربائیجان کے یومِ آزادی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا...
      بھارتی حکومت کی جانب سے جاری نئے سکیورٹی قواعد و ضوابط کے باعث حکومتی اداروں اور سی سی ٹی وی کیمرے بنانے والی عالمی کمپنیوں کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے  ۔ برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ای میلز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے قواعد کے تحت سکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ جائزے کے لیے حکومتی لیبارٹری میں جمع کروانا پڑے گا۔ بھارتی حکومت کی سکیورٹی ٹیسٹنگ پالیسی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی سپلائی میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مودی انتظامیہ اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان ریگولیٹری معاملات پر نئے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ آذر بائیجان کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو  کی۔  ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی زور...
    آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے، الہام علیوف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماوں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب...
    کالاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جبکہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،...
    ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں، ترک و آذری صدرو کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ ملکی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اعلان کردہ سیزفائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ یوم آزادی پر...
      چینی پروفیسر وکٹر گاؤ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاک بھارت فضائی جنگ میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔ سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر پروفیسر وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا پر جنرل بخشی اور ارناب گوسوامی کے منہ بند کردیے۔ کہا کہ پاک بھارت فضائی جنگ سے پوری دنیا واقف ہے، اس میں ایک ملک کو شکست ہوئی اور وہ پاکستان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی پر حیران نہ ہوں، یہ دہائیو پر محیط اور زمانے کی آزمائی ہوئی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اس دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، پاک چین دوستی اور تعاون مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ پروفیسر گاؤ کا...
    امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکہ نے غیر ملکی طلبا کی ویزا کے حصول کی تمام درخواستیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔فیصلے کے تحت اب ان تمام درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی مکمل جانچ نہیں کر لی جاتی۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو کا حکم ہے کہ طلبا کی ویزا درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک موخر رہے گی جب تک سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ نہ لے لیا جائے۔ایک داخلی دستاویز میں تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں...
    ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کی حالیہ تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک مگر غیر حیران کن قرار دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ترجمان کے مطابق  بھارتی قیادت کی جانب سے تاریخی حقائق کو مسخ کرنا، اقلیتوں کے خلاف جبر کی پالیسیوں کا دفاع کرنا  اور پانی جیسے مشترکہ وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی دھمکیاں دینا عالمی اصولوں سے واضح انحراف ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ خطاب ان کے علاقائی جارحانہ رویے اور عالمی عزائم کے درمیان موجود تضاد کو اجاگر کرتا ہے....
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے،مودی کے بیانات افسوسناک مگر حیران کن نہیں ہیں. دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہدے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.(جاری ہے) دفتر خارجہ نے...
    پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیا گیا اور کہا گیا کہ مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ان پر ہنس رہا ہے اور مودی اپنی جنتا کو بے وقوف بنارہے ہیں، 10 روز پہلے مودی کا بخار نہیں اترا تو اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا تھا، پھر دے دیں گے۔ واضح رہے دو روز قبل نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔ ودی کے بیان کے بعد...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے۔ راولپنڈی میں یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پاکستان نے ناصرف دشمن کے 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ اس کے ساتھ ایک ہزار بھارتی فوجی بھی ہلاک کیے، جس کے بعد بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ حنیف عباسی کہتے ہیں کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کردی، جس کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا...
    لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا. پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں۔یہ بات انہوں نے آذر بائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذر بائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر طیب اردوان اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے بھی خطاب کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی پر صدر آذر بائیجان الہام علیوف کے شکرگزار ہیں. تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلگام واقعے کے پہلے دن سے پاکستان تحقیقات کامطالبہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، جنگ میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر 28 تاریخ کو نواز شریف نے دھماکے نہ کیے ہوتے تو یہ لڑائی مختلف انداز میں ہوتی۔اُن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پھر سے اجاگر...
    پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو سفارتی اورعسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، ہمارے شہدا نے جانیں قربان کر کے ملک کا پرچم بلند کیا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے جارحیت کی، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، جنگ نہیں، نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔لاہور میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنا کر کھلی جارحیت کی، جس کا پاک افواج نے منہ...
    ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے۔ ریسکیو 1122 نے کہا کہ کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں...
    حیات آباد میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت تباہ ہوگئی اور سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی گاڑیاں بھی ملیا میٹ ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ طوفانی بارش اور آندھی نے شہر میں تباہی پھیر دی جہاں درخت گرنے، سائن بورڈ گرنے اور چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے تاہم امدادی کارکنوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بحفاظت نکال لیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں گھروں پر لگے سولر پینلز اکھڑ گئے، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی فائبر شیٹ کی لگی چھت تباہ ہوگئی اور سائن بورڈ گرنے سے دو ٹیکسی گاڑیاں بھی ملیا میٹ ہوگئیں۔ پشاور...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان جیسے ممالک ہمارے دوست ہیں۔ آذربائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم کانفرنس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اپنایا، حالانکہ پاکستان نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تحقیقات...
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے. رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں.(جاری ہے) کمانڈر سعید اللہ سعید...
    معرکہ حق، پاکستان نے ایک ہزار بھارتی فوجی مارے،وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) یومِ تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما و وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے چھ جنگی طیارے گرائے اور ایک ہزار بھارتی فوجی ہلاک کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا۔حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت نے جب پاکستان پر جنگ مسلط کی تو معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا، لیکن بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔
      — فاائل فوٹو کوہاٹ میں خوشحال گڑھ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔ریسکیو کے مطابق دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ کوہاٹ: دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروعکوہاٹ میں دریائے سندھ سے سونے نکالنےکا کام شروع کردیا گیا  ریسکیو ٹیم نے مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو بچالیا جبکہ ڈوبنے والے 2 افراد کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے۔
    سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو ۔   یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کرتی ہیں ۔   مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے، نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ...
    سٹی 42 : آزاد جموں وکشمیر  کے سابق صدر  سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی طرز عمل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت نے ابھی تک جنگی ماحول برقرار رکھا ہوا ہے، جس کے پیش نظر پاکستان کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سردار مسعود خان نے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ سردار مسعود خان نے پاک بھارت تعلقات، مذاکرات کے امکانات اور بھارتی بیانیے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حالیہ کشیدگی نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کوئی بھی روایتی جنگ، جوہری تصادم میں تبدیل ہو سکتی ہے،...
    —فائل فوٹو پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس ہے، یہ غیرمتوقع نہیں ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری یے گئے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پانی جیسے معاہداتی وسائل کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں سے انحراف ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان تھا کہ ایسی قیادت جو عالمی احترام چاہتی ہو، پہلے اپنی زبان اور ضمیر کا جائزہ لے، موجودہ بھارتی حکومت کے نظریاتی حامی نفرت انگیزی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کو معمول بنا چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا شدید ردعملوزارت خارجہ نے مودی کے گجرات میں دیے گئے بیان کو انتخابی مہم کا تھیٹر قرار دے دیا۔...
    امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...
    کوہاٹ(نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں خوشحال گڑھ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کشتی ڈوب گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں نو افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ، عارف خٹک خود...
    سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
    کوہاٹ میں دریائے سندھ خوشحال گڑھ کے مقام پر کشتی ڈوب گئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کشتی میں 9 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو1122 نے کہا کہ  کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی،  ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مقامی غوطہ خوروں کے ساتھ مل کر 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، 2 ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ کوہاٹ: سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، سرچ و ریسکیو آپریشن کی نگرانی عارف خٹک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ کررہے ہیں۔
    وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے اگرچہ مکمل طور پر غیر متوقع بھی نہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر تاریخی نظر ثانی کے جاری منصوبہ کو ایک جانب رکھ دیا ہے تاکہ اقلیتوں کے اندرونی جبر کو ایک اور اشتعال انگیز یکجہتی دی جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کے حوالہ سے ان کے بیانات ایک مشترکہ معاہدہ کی پابند ی، بین الاقوامی اصولوں سے قابل افسوس انحراف ہیں اور خطے میں بھارت کا طرز عمل عالمی عزائم سے واضح تضاد کی عکاسی...
    ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)بنگلادیش کی حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلادیشی عبوری حکومت کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہا ہے۔(جاری ہے) عبوری حکومت کے مطابق بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف بنگلہ دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)پاکستان کی فضائی قوت میں مسلسل اضافے اور جدید چینی J-35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات نے بھارت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اسی خوف اور دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ اس وقت صرف 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، جبکہ اسے 42 اسکواڈرنز کی مجاز طاقت درکار ہے۔ ، پاکستان کی فضائیہ نے چینی جے-10 طیاروں کے بعد اب J-35A جیسے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹرز کو اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس نے بھارتی دفاعی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ بھارت کی...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر دفتر خارجہ ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر تاریخی مسخ کاری اور اقلیتوں کے خلاف اندرونی جبر کو نظرانداز کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانیہ اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ انہوں نے کہا کہ پانی جیسے مشترکہ اور معاہدہ شدہ وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے انحراف کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ بھارت کے علاقائی رویے اور اس کے عالمی عزائم میں تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
    مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی باتیں عالمی اصولوں کیخلاف ہے: ترجمان دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی باتیں عالمی اصولوں کے خلاف ہے، عالمی احترام کے خواہاں لوگوں کو دوسروں کو دھمکانے سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہیے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی ہتھیار بنانے کی دھمکی دی ہے۔ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے ایک بار...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا گلابی نمک ملک کے قدرتی وسائل اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے جاپان کے سرکاری دورہ کے دوران ایکسپو 2025 اوساکا کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں 43 سے زائد ملکی و غیر ملکی میڈیا اداروں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس دن بھر طویل مصروفیات کے بعد منعقد ہوئی جس میں جام کمال خان نے جاپان ایسوسی ایشن برائے 2025 ورلڈ ایکسپوزیشن کے نمائندگان سے ملاقات کی اور کئی قومی پویلینز کا دورہ بھی کیا۔ایکسپو میڈیا روم میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر نے عالمی تجارتی جدت، پائیداری اور...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور طارق سلیم چوہان نے سیاسی مخالفت اور سابقہ دشمنی پر قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وسیم عباس کو تین مرتبہ عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، بصورتِ دیگر چھ ماہ اضافی قید بھگتنا ہوگی۔(جاری ہے) مجرم وسیم عباس نے 2015میںبلدیاتی الیکشن مہم کے دوران کلاشن کو ف سے فائرنگ کر کے اپنے سیاسی حریف چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و سابق ناظم یونین کونسل ملک محمد اسلم چنا اور انکے ساتھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھاجو اس الیکشن میں چیئر مین کے امیدوار تھے ۔ پولیس کی موثر تفتیش اور قانونی ٹیم کی محنت کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی زائرین کے لیے  بڑی سہولت کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے درمیان ایک اہم اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافے، بارڈر مینجمنٹ، اور سکیورٹی تعاون کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اربعین اور محرم الحرام کے دوران زائرین کے لیے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے پر اتفاق کیا، جو لاکھوں زائرین کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔ احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کا فارمولا تبدیل کرنے کا...
    لاہور: سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے چند ہفتے قبل ساندہ کے علاقے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ مال کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلروان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مدعی محمد عرفان قادری کو لاکھوں روپے کا برآمد مال مسروقہ سپرد کیا گیا۔ ملزمان ایک ماہ قبل ساندہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم...
    لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم پھر خوشگوار ہوگیا، گرمی کے مارے شہریوں نے گرمی کی شدت کم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے باعث دو افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
    اسلام آباد : یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جو ہماری سلامتی کی ضمانت ہے۔ سردار اویس لغاری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔”ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں،” وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا۔ “جو ہماری...
    بھارتی حکومت کی مجرمانہ لاپروائی؛ زہریلے کیمیکلز سے بھرا جہاز سمندر میں ڈوب گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز بھارت کا ماحول دشمن اور عالمی معاملات میں غیر ذمے دارانہ رویہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے ظاہر ہوگیا۔ بحرِ عرب میں 640 کنٹینرز سے لدا ہوا ایک خطرناک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جن میں 13 انتہائی مہلک زہریلے کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز بھی شامل تھے۔ اس ہولناک حادثے نے بھارتی حکومت اور بحریہ کی پیشہ ورانہ نااہلی اور سنگین غفلت کو بے نقاب کر دیا ہے جب کہ ماحولیاتی ماہرین اس واقعے کو بھارت کی مجرمانہ لاپروائی قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا کے ساحلوں کے قریب پیش آیا، جہاں زہریلے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو...
    بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کم عمر بہنوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی تصدیق ہوسکے گی۔ مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتارمری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک بچی کی عمر 8 سال اور دوسری کی 16 سال ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر فرحان ورک نے فتح میزائل کی آئل پینٹنگ پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا اور حقیقت دنیا کے سامنے پیش کردی۔اپنے ولاگ میں ڈاکٹر فرحان نے بتایا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کو ایک تصویر پیش کی تھی جس پر بھارتی میڈیا اور کچھ ناعاقبت اندیش پاکستانی جن میں شہبازگل بھی شامل ہیں، وہ شو ر مچا رہ ہیں کہ یہ جو تصویر ہے ، یہ پرانی چینی مشقوں کی تصویر ہے جسے بنیان مرصوص کی تصویر کے طور پر پیش کیا جارہاہے ، حالانکہ حقیقت برعکس ہے، اس پر غور کریں تو اس تصویر پر باقاعدہ دستخط موجود ہیں، یہ کسی شخص کی فوٹو گرافی نہیں بلکہ آئل...
    آصف اقبال  بھارت کی جانب سے گزشہ دنوں جنگی جارحیت کے دوران سکھوں کے مذہبی مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملہ کیا گیا جس پر دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔ اس وقت آصف اقبال پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین گوپال سنگھ چاولہ کے ساتھ موجود ہیں، وہ کیا بتاتے ہیں، جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 مُلکی سفارتی مشن پر ہیں۔ اس وقت وہ آذربائیجان کے دورے پر وہاں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران اور اُس سے پہلے ترکیے کا دورہ مکمل کیا۔ آذربائیجان کے بعد وہ تاجکستان کے دورے پر بھی جائیں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان ممالک کے جانب سے پاکستان کو ملنے والی بے مثال عملی اور سفارتی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک پیغام دینا بھی ہے کہ دنیا اس وقت پاکستان کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان...
    خواتین وحضرات! معروف شاعر، دانشور اور کالم نگار جناب محمد اظہار الحق صاحب ایک علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد محترم بھی اردو اور فارسی کے شاعر تھے اور ان کے دادا بھی شاعر تھے۔ وہ خود بھی ملک کے چوٹی کے شعراء میں شمار کیے جاتے ہیں، نثر بھی کمال کی لکھتے ہیں۔ میں ان کے کالم بڑے اشتیاق سے پڑھتا ہوں، میرے لیے وہ بڑے بھائیوں کی طرح محترم ہیں۔ ان کے ساتھ فون پر ہمیشہ بڑی خوشگوار گفتگو ہوتی ہے مگر چند روز پہلے ان کی کال آئی جس نے مجھے پریشان کردیا۔ اظہارالحق صاحب نے فون پر اپنی نئی کتاب ’’سمندر، جزیرے اور جدائیاں‘‘ کی تقریبِ رونمائی کی خبر سنائی اور ساتھ ہی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار شیریں بیکری کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 19 سالہ سراج اور 23 سالہ سدیس کے نام سے کی گئی جبکہ سراج کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا بلدیہ مواچھ موڑ نیازی محلہ کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس...