2025-05-23@03:06:08 GMT
تلاش کی گنتی: 9705

«دنیا کو بتایا»:

    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ جبکہ شرکاء نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں متحرک بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ ترجمان پاک...
    مظفرآباد/ اسلام آباد (نامہ نگار/ خبرنگار خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ مودی سرکار اب پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی۔ پاکستان نے روایتی جنگ میں اپنی برتری ثابت کر دی۔ انشاء اللہ قیامت تک نیوکلیئر ہتھیاروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ حالیہ تاریخ میں مختصر ترین جنگ تھی۔ آئندہ دشمن پاکستان کو کبھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا۔ افواج پاکستان کے شہداء اور عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم اتحاد و اتفاق سے معاشی طاقت بننے کا سفر بھی طے کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات...
    لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
    سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر نئی شناخت حاصل کی، آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنا قوم کے اعتماد اور عسکری پیشہ ورانہ عظمت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ چین نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا سیشن اسلام آباد میں ہوگا اور چینی وزیر خارجہ کو اس ضمن میں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بزدل ہے نہ ڈرتا، ہم نے حملہ کیا تو بتا کر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر اور بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے جوہری اثاثوں کے بارے میں زیادہ فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ ان کا کنٹرول ایسے افراد کے ہاتھوں میں ہے جو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف واضح تعصب رکھتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان اور بھارتی میڈیا کو امریکا کی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کے تبصرے پر پاکستان کے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے جوہری تحفظاتی نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کی ایک مرتبہ پھر تعریف کی ہے۔ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے، آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔خیال رہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا گیا، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ دی۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کے اعزاز سے نوازاآرمی چیف عاصم منیر کو...
    سیمینار سے شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ ڈاکٹر عامر عباس ہمدانی، ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، دیوبند مسلک خانیوال کے رہنما میاں اجمل عباس، اہلحدیث مسلک خانیوال کے رہنما قاری سیف اللہ عابد نے خطاب کیا۔ سیمینار میں تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد، وکلا، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کامیاب آپریشن کی مناسبت سے ''بنیان مرصوص سیمینار''کبیروالا پریس کلب میں منعقد ہوا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے کی، جبکہ سیمینار سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے...
    حالیہ سائنسی تحقیق میں دنیا کی سب سے زیادہ اور سب سے کم اطمینان بخش نوکریوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ٹارٹو، اسٹونیا کے سائنسدانوں نے کی، جس میں اسٹونین بایو بینک سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق میں تقریباً 59 ہزار افراد اور 263 پیشوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقی ٹیم نے بایو بینک کے لیے خون عطیہ کرنے والے شرکاء سے ان کی نوکری، تنخواہ، شخصیت اور زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں کے بارے میں سوالات کیے۔ نتائج کی روشنی میں یہ انکشاف ہوا کہ وہ نوکریاں جو زیادہ اطمینان بخش ثابت ہوئیں، ان میں مذہبی رہنما یا پادری، تحریری مواد لکھنے والے یا مصنف اور میڈیکل کے مختلف شعبہ جات...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔ قبل ازیں ایوان صدر میں فیلڈ مارشل کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل...
    فوٹو اسکرین گریب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز عطا کردیا۔آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر  اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور موثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، کور کمانڈرز کانفرنسآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یہ اعزاز دیا، انہیں یہ اعزاز بے مثال قیادت اور ملکی دفاع کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے، خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز دیا۔ آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر ن لیگ میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک تھے۔ ارکان پارلیمنٹ، گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی تقریب میں موجود تھے۔ Post Views: 8
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینےکی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری آرمی چیف عاصم منیرکو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازیں گے۔تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدرن لیگ میاں نواز شریف  سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود ہیں۔تقریب میں ارکان پارلیمنٹ،  غیر ملکی سفارت کار، سول اورعسکری حکام  کے علاوہ  چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز  بھی شریک ہیں۔تقریب میں گلگت بلتستان کےگورنر اور وزیراعلیٰ بھی شریک ہیں۔ سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا مزید :
    آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ سے نواز دیا گیا۔ بیٹن آف فیلڈ مارشل دیے جانے کی تقریب اسلام آباد میں جاری ہے۔ ایوان صدر میں جمعرات کو ہونے والی تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہیں۔ وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس، صوبائی گورنرز اور ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد، غیر ملکی سفارتکار، سول وعسکری حکام بھی تقریب میں موجود ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کے ساتھ کھڑے وزیراعظم شہباز شریف نے’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ پاک افواج کے سپریم کمانڈر عاصم منیر کے حوالے کی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    جنرل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا،صدر اور وزیر اعظم نے ایوارڈ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ خصوصی تقریب کا آغاز 8 بجے ہوا، جس میں ابتدا پر قومی ترانہ پڑھا گیا، پھر تلاوت قرآن مجید سے تقریب کو آگے بڑھایا گیا۔ تقریب میں وزیر اعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین، نواز شریف، بلاول بھٹو، گورنرز، وزرائے اعلی اور مختلف ممالک کے سفرا سمیت سمیت دیگر نے شرکت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کو اعزاز سے نوازا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    کراچی: حکومت سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولوں میں یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔  
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا اور ایسے میں شہر کے سمندری طوفان کی زد پہ آنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت جمعرات کے روز 33 سینٹی گریڈ تھا جس میں آئندہ روز تک اضافے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کے نظام کی اطلاع دی جو کراچی سے تقریباً 1,075 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، جب یہ شمال کی طرف بڑھتا ہے تو یہ نظام ڈپریشن میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی...
    شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے معاشی استحکام سے اقدامات سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، ورلڈ بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شعبے میں حالیہ کارکرگی اور استحکام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے وزیراعظم کی قیادت میں مثبت اقدامات کر کے معاشی استحکام کو ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے وفد کی مینجنگ ڈائیریکٹر آپریشنز اینا بیئرڈہ (Anna Bjerde) کی قیادت میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے علیحدگی اختیار کرلی۔ گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے بھی بریک اَپ کرلیا ہے۔ سدھانت اور سارہ کے درمیان تعلقات کی افواہیں...
    ڈی سی کوئٹہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران سڑک پر تجاوزات کرنے والے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا، اور نواں کلی، ائیرپورٹ...
    سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا،جسٹس جمال مندوخیل نے افتتاح کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا، مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے، مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔ سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں اٹارنی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان ِ امتیاز (ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کی سلامتی ہر صورت یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہا ہے کہ انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنے کے لیے بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے ملک دشمن عناصر کو قومی عزم اور مکمل استعداد کے ساتھ نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ پس منظر میں چین نے پاکستان کو جدید ترین اسٹیلتھ جنگی طیارے J-35A فراہم کرنے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے نہ صرف اس منصوبے کو فوری عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ 50 فیصد رعایت کی پیشکش بھی کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیشکش چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کے اظہار اور خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم دفاعی تعاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین اپنے جدید ففتھ جنریشن J-35A اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کو جلد از جلد پاکستان پہنچانے کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو چین اور پاکستان...
    ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ ریفارمز بل کو موجودہ حکومت نے انتہائی سرعت میں پاس کیا ہے۔ انجمن امامیہ، انجمن نوربخشیہ، انجمن اہلحدیث اور انجمن اہل سنت مذکورہ بل میں موجود ان تمام ان شقوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو عوامی مفادات سے متصادم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے لینڈ ریفارمز بل کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔ سکرود میں صدر انجمن امامیہ بلتستان علامہ آغا سید باقر حسین الحسینی کی صدارت میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور وکلاء برادری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لینڈ ریفارمز بل کے بارے میں گفت و شنید ہوئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ لینڈ...
    فتحِ مبین سیمینار سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سفارتی محاذ پر بھارت کو بے نقاب کیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اندرونی و بیرونی محاذوں پر دشمن کو ناکام بنایا، 10 مئی کے بعد خطے میں طاقت کا توازن پاکستان کے حق میں ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 10 مئی پاکستانی قوم کے جذبے، اتحاد اور حوصلے کا دن بن کر ابھرا۔ فتحِ مبین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے بچوں اور مسجد کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان نے جوابی کارروائی میں کسی بچے یا مندر کو نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ...
    کورکمانڈر کانفرنس نے قرار دیا ہے کہ بھارت خود کو دہشتگردی کا شکار ظاہر کرتا ہے، درحقیقت وہ خود دہشتگردی کا مرتکب اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے۔ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے پراکسیوں کا استعمال بھارت کا وتیرہ رہا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد پوا۔  کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور   بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ یہ سفاکی بھارت کی  پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 معصوم بچے...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں جب کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز، سیکیورٹی صورتحال، اور آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بلوچستان کے ضلع خضدار میں حالیہ دہشت گرد حملے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا، جن میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ فورم نے اس بربریت کو بھارت کی پشت پناہی میں چلنے والی دہشت گرد پراکسیز کی سفاک کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 10سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہداء کے ورثاء کو عہدے کے حساب سے ایک  کروڑ روپے سے لیکر ایک کروڑ...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (چیف آف آرمی سٹاف) کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس  منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق  کانفرنس کا آغازپر آپریشن بنیانِ مرصوص اور بلوچستان کے علاقے خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ فورم نےخضدارمیں دہشت گردی کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی، جس میں نہتے شہریوں، خصوصاً بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔شرکاء نے کہاکہ – یہ انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فورم نے مارکۂ حق کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف قوم کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ فورم نے عزم کا اعادہ کیا کہ...
    ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرر کانفرنس،بھارت کے خلاف جنگ میں سیاسی قیادت کے کردار کی بھرپور ستائش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان ِ امتیاز(ملٹری) ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہو ئے، فورم نے نہتے شہریوں، بالخصوص...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے ہمارے پانچ چھ لوگوں کو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، ہمارے لوگوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم ایف کی شرائط پر ہم ساتھ نہیں دیں گے۔بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین کی بالا دستی ہونی چاہیے، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس کی واپسی ہماری نہیں ملک کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو آئی ایم...
      سینیٹ کے اجلاس کے دوران سینیٹر عطا الرحمان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے کے حالات کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ ہم نے کم عمری کی شادی کا بل منظور کر کے قوم کو تقسیم کا پیغام دیا۔سینیٹر عطا الرحمان نے مزید کہا اللہ نے ہمارے پردے رکھے ہیں، ہم اپنے گریبان میں جھانکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے انکم ٹیکس ترمیمی بل پیش کر دیا۔ جسے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینیٹرز سے بل پر تجاویز مانگ لی گئیں۔ سینیٹ نے نیشنلائزیشن ایکٹ ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔
    سپریم کورٹ میں عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے عوامی سہولت مرکز کے قیام کا سنگ بنیاد رکھا،مقصد سائلین اور شہریوں کو عدالتی خدمات کی فراہمی کے مرکز میں لانا ہے، مرکز 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جس پر تعمیراتی کام فوری شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کردیا سنگ بنیاد سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل نے رکھا، تقریب میں چیف جسٹس  پاکستان، سپریم کورٹ ججز نے شرکت کی جبکہ تقریب میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پر ترقی دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تھا وہ فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے اور جنگل کے قانون میں تو بادشاہ ہوتا ہے۔اڈیالہ جیل میں قائم ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں کیے گئے ڈرون حملوں کے حوالے سے تفصیلات کا پتا چلا، میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس...
    راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ 2مہینے کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بجٹ اورسیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے آئی ایم ایف کے تقاضے پورے کیے۔ عدالتی حکم کے باوجود ہمیںعمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری نہیں کریں گے۔ وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ...
    پاکستان کی سینئر  اداکارہ صبا فیصل  نے متعدد  اداکاراؤں کی نیچرل بیوٹی کو مارکس دیتے ہوئے کئی راز کھول دیے۔ حال ہی میں اداکارہ صبا فیصل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے اداکارہ سے کئی دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ میں آپ کے سامنے کئی اداکاراؤں کے نام لوں گی اور آپ نے بتانا ہے کہ اس اداکارہ کی خوبصورتی کتنے فیصد نیچرل ہے؟  اس کے بعد میزبان نے سب سے پہلا نام ماہرہ خان کا لیا جس پر صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی خوبصورتی 100 فیصد نیچرل ہے۔ دوران شو صبا فیصل نے مہوش حیات کو 60 فیصد اور عائزہ خان کو...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پر ترقی دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تھا وہ فیلڈ مارشل کی جگہ خود کو بادشاہ کا ٹائٹل دیتے کیونکہ اس وقت ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے اور جنگل کے قانون میں تو بادشاہ ہوتا ہے۔ ‏اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں کیے گئے ڈرون حملوں کے حوالے سے تفصیلات کا پتا چلا، میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ...
    سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز مانسہرہ (سب نیوز)سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔ بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک پہاڑی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
    بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول ہواوے اسسینڈ چپس پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس طرح کی یکطرفہ غنڈہ گردی اور تحفظ پسندانہ طرز عمل چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی ہے۔ چین کی برآمدات پر پابندی لگانے سے لے کر چین کی برآمدی مصنوعات کو روکنے تک، امریکہ کے لانگ آرم دائرے میں شدت اختیار کر گئی ہے، جو چین کی تکنیکی کامیابیوں اور مارکیٹ شیئر میں اضافے کے بارے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی پریشانی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک چپ کی تیاری کے لئے کم از کم 7 ممالک اور 39 کمپنیوں...
    غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور  کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آ جائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوجی تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔ مریم نواز کا پاک...
    — فائل فوٹو لاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیاگوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹےکے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کی نہتے معصوم بچوں پر دراندازی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جواں و افسران دن رات قربانیاں دے کر مملکت کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے) حالیہ بھارت جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ اقوام عالم نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازانا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں،...
    — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے  کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...
    — فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے شمس ٹاؤن میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق نے رابعہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی پہلی بیوی عظمیٰ کے ساتھ مل کر دوسرے بیوی رابعہ کو لین دین اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کچھ بھارت نے 6 اور 7 مئی کو کیا اور جو کچھ 9 مئی کو یہاں ہوا، ان دونوں میں کوئی فرق نہیں بلکہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے پاکستان کو زیادہ نقصان پہنچایا۔ سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جن وردیوں کو 9 مئی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آج انہی وردیوں نے دشمن کے حملے کا دفاع کرکے ہماری آزادی کا تحفظ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر نے وہی کچھ کیا جو ایک دشمن ملک یا دہشتگرد تنظیمیں کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس انداز سے ہماری فوجی...
    پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی  جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔ ????PR NO.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ A Staff Member of the Indian High Commission, Islamabad, Declared Persona Non...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جس کا مقصد مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینا تھا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کیا، جس کی قیادت عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز محترمہ اینا بجرڈے کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو قومی شناخت ملی اور نادرا کے بعد...
    کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو سٹریمنگ کی اجازت دیدی،سپریم کورٹ نے بنچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کردیں۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی،12جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین کے وکیل مخدوم علی خان کے سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات پر دلائل مکمل  ہو گئے۔  محافظ ہی لٹیرے بن گئے ؟کراچی میں وردی پوش اہلکاروں کا چھاپہ، شہری کے گھر سے کروڑوں روپے کی ڈکیتی ...
    ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔  اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)فیصل آباد میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقہ ریاض گارڈن میں غیرت کے نام پر 23 سالہ شان علی نے اپنی 30 سالہ بہن صوبیہ بی بی کو گلہ دبا کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزم کو مقتولہ کے کردار پر شبہ تھا، بہن کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھ کر لئے -
    اسلام کا لبادہ اوڑھے شر انگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پر عیاں کردیا، بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداد اور سہولت کاری کے باوجود نام نہاد شریعت کے علمبردار فتنۃ الخوراج نے مکمل طور پر ناکام ہوکر پاکستانی عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوراج کے دہشتگردوں نے کھلے عام بھتہ خوری کو نیا لائحہ عمل بنالیا، پاکستان میں خونریزی کیلئے پاکستانی عوام سے ہی بھتہ طلب کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔ کان کنی اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی...
    سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے  کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک  پہاڑی درہ ہے جس سے  چلاس کی شاہرہ قراقرم سے جا ملتی ہے۔یاد رہے کہ برفانی علاقہ ہونے کے باعث بابوسر کا  راستہ 6...
    و زیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور اسکول بس پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔  اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ بلوچ و پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کا وقت آ گیا ہے، دہشتگردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفد کو بزدلانہ حملہ بارے مفصل بریفنگ دی۔ وزیراعظم، وفاقی وزرائ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل...
    —فائل فوٹو غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور ہوگئی، کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
    بالاکوٹ: (دنیا نیوز) سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو چھ ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) حکام کے مطابق گلگت بلتستان آنے اور جانے والے مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، ہیوی مشینری نے 6 سے زائد گلیشیئرز کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ راستہ بحال ہونے سے سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمدورفت جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ بابو سر پر تمام پولیس چوکیاں بھی فعال ہوگئی ہیں۔ یاد رہے کہ برف باری کے باعث سیاحتی مقام بابو سرٹاپ 6 ماہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھا۔ نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی. علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ علیزے نے حال ہی میں ڈرامہ ’عشق بے پرواہ‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہ کو بھڑکا دیا۔ حال ہی میں معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ “بیس فیصد قدرتی” ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔ صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے...
    بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے پاکستان کے ہاتھوں فوجی و سفارتی ناکامی کے بعد ملک کے مسلمانوں کے خلاف بلڈوزر آپریشن تیز کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق ہزاروں مسلمان خاندانوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ ان افراد کو بےدخل کر کے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں مسلمانوں کے مکانات کو نشانہ بنایا۔  رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 7 ہزار سے زائد گھر زبردستی خالی کرا کر مٹی کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ حیران کن طور پر انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے مکانات کو...
    —فائل فوٹو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ پاکستان بھارت کے، ایک دوسرے کے سفارتکار وں کو ملک چھوڑنے کا حکم اسلام آ باد بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر محمد سعید عرف سعید سنیارا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سعید سنیارا جون 2023ء میں یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں سمیت 500 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی کو جون 2023ء میں حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کے بعد تحقیقات میں جیو نیوز سعید سنیارا کا نام سامنے لایا تھا۔ واضح رہے کہ سعید سنیارا کو وزرات داخلہ کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ Post Views: 2
    ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے اہم خبر ،  وفاقی بجٹ 2 جون 2025 کو پیش کیا جائے گا جس میں حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو مزید بوجھ سے بچانا ہے۔  خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی حذیفہ رحمان نے دفاعی بجٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں دفاع یا جنگ سے متعلق کوئی نیا مخصوص ٹیکس...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا کر فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی سفارتی اہلکار مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا، پاکستان نے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی، بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ بلا...
    ویب ڈیسک :پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے  اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔  پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے  پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔   خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔  دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
    90 کی دہائی میں کوئٹہ میں ایک ہوٹل ایسا بھی تھا جہاں ادیب، شاعر اور طالب علم اکٹھے ہوتے، چائے پیتے اور علم و ادب پر باتیں کرتے۔ اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اب ’ڈائن‘ کے نام سے ایک نیا ہوٹل بنایا گیا ہے، جہاں آج بھی نوجوان، طالب علم اور ادب سے محبت کرنے والے لوگ آتے ہیں۔ آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دکھائیں گے اس ہوٹل کا ماحول اور  آپ جانیں گے کہ یہاں آنے والے لوگ کیا کہتے ہیں اس ریسٹورنٹ کے بارے میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن، اسلام آباد کے عملے کے ایک رکن کو اس کو حاصل حیثیت سے متصادم سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر نان گریٹا قرار دیا ہے۔ متعلقہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے شکست کا غم، بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتی اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہندوستانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں بلایا گیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن کا کوئی بھی سفارت کار یا عملہ اپنے مراعات اور حیثیت کا کسی بھی طرح غلط استعمال نہ کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز (21 مئی کو) بھارت نے پاکستانی ہائی...
    عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے شامی سرزمین پر باہمی فوجی تصادم کو روکنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم و ترک حکومت کے درمیان "ابتدائی معاہدے" کا انکشاف کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی و شامی سرزمین پر قابض غاصب صیہونی رژیم اور شام کے ایک حصے پر قابض ترک حکومت نے آذربائیجان میں انجام پانے والے کئی ایک ادوار پر مبنی اپنے مذاکرات کے بعد، شام میں دونوں فریقوں کے درمیان کسی بھی فوجی تنازعے سے بچنے کے لئے ایک "ابتدائی سمجھوتے" پر دستخط کئے ہیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی اعلی عہدیدار نے صہیونی اخبار کو بتایا کہ اسرائیل و ترکی، شامی سرزمین پر...
    واشنگٹن ڈی سی (اوصاف نیوز)نامعلوم افراد کا امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں‌اسرائیلی سفارتخانے کے اہلکاروں پر اچانک بڑا حملہ، کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایکس پر لکھا، “آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے دو عملے کو بے ہوشی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔” قانون نافذ کرنے والے دو ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایک اسرائیلی سفارت کار اور اس کی خاتون ساتھی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔ ذرائع...
    فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب کو انتہائی سخت الفاظ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔ میں نینوکروں سے کبھی زندگی میں بات نہیں کی ہے، یہی عظمیٰ بخاری نوازشریف کو را کا ایجنٹ، مودی کا یار کہتی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے۔ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر، پانی، دہشتگردی اور تجارت پر بات ہوگی۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  کہ بھارت کسی بھی تیسرے ملک کی مذاکرات میں شرکت پر آمادہ نہیں۔ جب بھی مذاکرات ہوں گے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم او بات کریں گے۔ جنگ مستقل حل نہیں دیرپا امن ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے۔ بھارت...
    خضدار ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کےلیے متحد ہے، وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے...
    وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، خضدار بس حملے کے متاثرین اور زخمی بچوں سے ملاقات کی۔وزیراعلی بلوچستان اور کورکمانڈر کوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم، وفاقی وزرا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں خضدار بس دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور دیگر متاثرین کی عیادت کی، وزیرِ دفاع، وزیرِ داخلہ، وزیرِ اطلاعات بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم آفس...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی۔عدالت نے مجرم کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، شواہد غائب کرنے پر مجرم کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔عدالت کا کہنا ہے کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔مجرم کے خلاف 25 اگست 2023 کو تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 25 مئی کو "یومِ دوستی پاکستان و افریقہ" قرار دیا جائے، سینیٹ آف پاکستان 22 مئی کو قرارداد منظور کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قرارداد کل سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ...
    راولپنڈی میں سوتیلی بہن سے زیادتی اور بیہمانہ قتل کرنے والے بھائی کو عدالت نے دو بار سزائے موت اور 7 سال قید کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی مقامی عدالت میں ایڈشنل سیشن افشاں اعجاز صوفی نے سوتیلی بہن سے زیادتی کرنے والے ملزم اور سوتیلے بھائی اظہر کو جرم ثابت ہونے پر2 مرتبہ سزائے موت 7سال قید سزا سنائی۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پھندہ پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو۔ اس کے علاوہ عدالت نے قتل کے جرم پر 2 لاکھ اور زیادتی کرنے پر 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے زیادتی اور قتل کے شواہد مٹانے کے جرم میں 7 سال قید 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی...
    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے، مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی عمارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں زیادہ بارش ہوگی، گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز، نالوں میں طغیانی آئے گی، راجن پور اور ڈی جی...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ...
    ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ بھارت کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی سفارت کار یا اہلکار کسی بھی طرح سے اپنی مراعات اور حیثیت کا غلط استعمال نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو 24 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو طلب کر کے ڈی مارش کیا گیا، بھارت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارت کار کو سرکاری حیثیت میں نہ ہونے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار...
    ایم کے اسٹالن نے کہا کہ کیا بی جے پی چاہتی ہے کہ گورنر بلوں کی منظوری میں لامحدود تاخیر کر سکیں، کیا مرکز کی نیت اپوزیشن کی حکومتوں کو مفلوج کرنے کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقیت پر ضرب لگا رہی ہے اور گورنروں کو اپوزیشن کی ریاستی حکومتوں کے خلاف ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ راہل گاندھی نے ایکس پر تمل ناڈو کے وزیراعلٰی ایم کے اسٹالن کے ایک سخت بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوستان کی طاقت اس کے تنوع میں ہے، ایک ایسا...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جس کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز  کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل...
    ایپل نے دنیا بھر کے کروڑوں آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوراً اپنے موبائل فونز میں موجود ”ایئر پلے“ فیچر کو بند کر دیں۔ یہ انتباہ ایک معروف اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی اولیگو (Oligo) کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر میں خطرناک سیکیورٹی خامیاں موجود ہیں۔ ایئر پلے وہ فیچر ہے جو آئی فون صارفین کو اپنے فون سے آڈیو اور ویڈیو مواد دوسرے اسمارٹ ڈیوائسز جیسے سمارٹ ٹی وی پر بغیر تار (وائرلیس) کے ذریعے چلانے کی سہولت دیتا ہے۔ تاہم اولیگو کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ہیکرز کسی بھی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ایئر پلے...