2025-05-17@11:11:21 GMT
تلاش کی گنتی: 2841

«دیت کی رقم»:

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ مظفرآباد کے علاقے شوائی میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے امام مسجد کے گھرپہنچ گے۔ رانا ثنا اللہ نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور  فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہید کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔ یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار منظر عام پر، پاک فوج کے حق میں کیا کہا؟ اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کاغرور پہلے بھی خاک میں مل چکا ہے، شہدا کے ورثا اور زخمیوں کا جو جذبہ  ہے اس کے آگے بھارت کی  کوئی اہمیت  نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی  جانب سے بھیجی گئی آمداد میں...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی ہے۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقومی نے برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا...
    بل میں تجویز دی گئی ہے کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے، تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھر مار دینے یا جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے جرائم میں جیلیں بھری ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی انسانیت سوز جارحیت جاری ہے، بمباری کے حالیہ واقعے میں مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدہ یکطرفہ توڑنے کے بعد سے حملوں میں اب تک 3 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے حدیدہ میں واقع یمنی بندرگاہ صلف پر بھی بمباری کی۔
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں قومی ترانہ چلایا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد میں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ نے ناظرین کو فتح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج کے دن "یوم تشکر" منانے کا پس منظر بتایا ۔(جاری ہے) بعد ازاں ہائی کمیشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل میں ایک اہم غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف سامنے آگیا۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک تشویشناک پیشرفت میں بھارت نے دریائے چناب کو بیاس اور راوی دریاؤں سے ملانے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، تاکہ پاکستان کو پانی سے محروم کرنے کا اپنا مذموم منصوبہ مکمل کر سکے۔پاکستان کے معروف ماہر آبی وسائل، انجینئر ارشد ایچ عباسی نے اپنی تازہ رپورٹ “چناب کے چوراہے پر: استحصال کی بجائے تحفظ کی اپیل” میں دریائے چناب کے مستقبل کے حوالے سے ایک سنگین انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت کی فوری توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی ہے کہ بھارت دریائے چناب کو بیاس سے جوڑنے کے لیے جسپہ ڈیم کے ذریعے کام کر رہا ہے۔ اس منصوبے کے لیے بھارت کے 2011–2012 کے بجٹ...
    ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔ پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں “ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن" کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انعم خان، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں, انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملے سمیت 13 سنگین مقدمات کی سماعت آج 118 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جیل کے اندر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج صبح 8 بجے کچہری عدالت میں ابتدائی سماعت متوقع ہے، جس کے بعد دوپہر کو اڈیالہ جیل میں جیل ٹرائل شروع کیا جائے گا۔ عدالت نے وکلاء، ملزمان اور گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ مقدمے میں گیٹ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت...
    اسلام آباد(آئی این پی )ترجمان دفتر خارجہ  شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹس بے بنیاد  ہیں، بھارت پروپیگنڈے سے یہ حقیقت جھٹلا نہیں سکتا، چین کی جانب سے اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ قرار دینے سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔جمعہ کو  ہفتہ وار  میڈیابریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 10 مئی سے وقتا فوقتا رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران پاکستان اور بھارت...
    سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی عدلیہ کی خودمختاری انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کے بینچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی پر...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ ہم کسی شرط کے بدلے غزہ کے عوام کی حمایت میں اپنے فوجی حملے بند نہیں کریں گے۔ ہم ہر جارحیت کا سختی سے جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو چیف "محمد البخیتی" نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دراندازی کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ سے اپنی گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف ہماری عسکری کارروائیاں روکنے کی کوشش بےکار جائیں گی۔ انہوں نے صیہونی رژیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ کسی شرط...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول...
    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیدا ہوئی، بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے دشمن کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو پروپیگنڈے کے ذریعے جھٹلائی نہیں جا سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اروناچل پردیش پر رپورٹس دیکھی ہیں، ہم چین کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جھڑپوں میں جوہری تابکاری کے حوالے سے بھارتی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، جنگ بندی پر پاک...
    بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے بھارتی جارحیت سے شہید و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے رقم حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کر دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 532.000 ملین روپے حکومت آزاد کشمیر کو فراہم کئے گئے ہیں۔ پاکستان حکومت کی جانب سے دیئے گئے پیکیج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ ایس ڈی ایم...
    وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی گھر پہنچے اور شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے درجات...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم  شہباز شریف نے’’ یوم تشکر ‘‘کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہےکہ  وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج کا دن تشکر کا ہے، یہ دن صدیوں بعد کسی کسی کو ملتا ہے۔جنگ جیت لی لیکن امن چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مونومنٹ پر’’ یوم تشکر‘‘ کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس بھی شریک ہوئے۔تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت  دیگر وزراء بھی شریک تھے۔تقریب میں...
    سفیر پاکستان برائے مصر عامر شوکت—فائل فوٹو مصر میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق چانسیری میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا۔سفارتخانۂ پاکستان کے مطابق سفیرِ پاکستان عامر شوکت نے قومی اتحاد اور مسلح افواج کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سفارت خانے کے مطابق اس موقع پر معرکۂ حق میں عوام اور فوج کی یکجہتی کو سراہا گیا، پاکستانی سفیر نے بھارتی جارحیت کے خلاف قوم کے متحد مؤقف کو اجاگر کیا۔ سفارتخانہ پاکستان قاہرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، جس نے ہمسایہ ملک کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
    وفاقی حکومت نے بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو رقم  فراہم کردی  ہے، وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے 532 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان  حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دیے جائینگے،  شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو فراہم...
    بھارتی حکومت نے پاکستان کے پرچم سمیت پاک فوج سے اظہار محبت اور پاکستان کی حب الوطنی بیدار کرنے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر ایمازون اور فلپ کارٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کردیے۔ بھارت کے مرکزی وزیر نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے شکایات کے بعد ایمازون، فلپ کارٹ، دی فلیگ کمپنی، یوبائے انڈیا، اٹسے اور دی فلیگ کارپوریشن کو پاکستانی پرچم سمیت دیگر پاکستان سے اظہار محبت کے لیے استعمال ہونے والی دیگر اشیا کی آن لائن فروخت پر نوٹسز بھجوا دیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان پرچم سمیت وہاں کی دیگر مصنوعات کی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے اور فروخت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق بل میں تجویز دی گئی ہے کہ کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھرماردینےیاجان بوجھ کرنقصان پہنچانےکےجرائم...
    شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا، جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آ رہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا، جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ گاڑی ٹریفک جام میں پھنسنے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائینڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے معرکۂ حق’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔  وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکۂ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔  ’’جنگ ‘‘وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم مزید...
    غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب رات غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 50 افراد شہید ہوئے، جبکہ بدھ کے روز 143 افراد شہید ہوئے تھے، جس سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے حملے کے بعد سے غزہ میں شہادتوں کی کل تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں بدترین بھوک کا راج، کچھ نہیں بچا جسے بیچ کر کھانا لیا جاسکے، اقوام متحدہ فلسطین کی آزادی پسند تحریک حماس نے اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ...
    کراچی: سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام میں پھنسنے کے باعث ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب صوبے سندھ کی ایک اہم شخصیت اندرون سندھ سے کراچی آرہی تھی کہ شاہ لطیف ٹاؤں تھانے کی حدود میں علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس کے باعث صوبہ سندھ کی اہم شخصیت کی گاڑی ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ گاڑی ٹریفک جام میں پھنسے پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے ایس ایچ او شاہ لطیف آمین کھوسہ کو عہدے سے ہٹا دیا...
    لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف  کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔جمعہ کو انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان پر لاہور کے مقدمات میں پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اجازت دینے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے...
    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو  پیش کیوں نہیں کررہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کارندے علی حسنین، عبداللطیف سمیت 4 ملزم گرفتار ہیں۔ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزم اشتہاری...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچے، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ملاقات میں پاک بھارت سیز فائر سمیت خطے کی حالیہ پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے اور اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔\932
    اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جاکر ان کے والد اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے خلاف معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج ملک بھر میں یو م تشکر منایا جارہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، جہاں انھوں نے شہید اسکواڈرن لیڈر کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے شہید کی وطن کیلئے خدمات، دفاع وطن میں جان...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں بینچ پر اعتراض سمیت تین متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔ متفرق درخواستیں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے دائر کی گئی ہیں جس میں بینچ پر اعتراض اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواستیں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ، 26ویں ترمیم کیس کا فیصلہ مخصوص نشستوں کے کیس سے پہلے کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ درخواست کے مطابق طے شدہ اصول ہے کہ نظرثانی وہی بینچ سنتا ہے جس نے فیصلہ کیا ہو جبکہ نظرثانی میں ججز کی دستیابی کے باوجود نیا بینچ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔ متفرق درخواست کے مطابق مخصوص نشستوں کا کیس سننے والا بینچ سپریم کورٹ رولز کے خلاف...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان پر لاہور کے مقدمات میں پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اجازت دینے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک،...
    برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت میں ایٹمی تنصیبات کی سکیورٹی اور تابکار مواد کے بار بار چوری ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے جوہری ہتھیاروں پر بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، راج ناتھ سنگھ کی باتوں سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ذمہ داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے، بھارت کو روکنے کیلئے پاکستان کی روایتی صلاحیتیں ہی کافی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری کو بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اورغیر قانونی سمگلنگ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سیز فائر کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطے کو ہولناک تباہی سے بچا کر انسانیت کی خدمت کی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت جنگ بندی میں کلیدی کردار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ...
    صدر مملکت کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ صدر مملکت آصف علی اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے لیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والد اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ صدر مملکت نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور بلندی  درجات کی دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہل...
    لاہور (خبر نگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف نو مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق مختلف سات مقدمات کا سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں جیل ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن کو مزید گواہان پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شادمان تھانے میں درج مقدمات، جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور حملے سمیت مجموعی طور پر7 مقدمات کی سماعت کی۔ پولیس تھانہ شادمان میں درج پولیس کی گاڑیاں جلانے، توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات پر مبنی 4 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 مئی 2025)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میںصدر مملکت کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا، یہ صرف پاکستان کی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، دشمن کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ بھارتی سورماؤں کو جنگ عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاک کی معترف ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، صدر مملکت کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر...
     بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی طور پر اشیائے خورونوش، الیکٹرانک آئٹمز، پیٹرول اور ڈیزل اسمگل کیا جاتا ہے، ان اشیا کے ساتھ ساتھ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی اسمگل ہو کر صوبے کے مختلف حصّوں سمیت دیگر شہروں تک پہچائی جاتی ہیں۔ دراصل نان کسٹم پیڈ گاڑیاں غیر قانونی طور پر افغان سرحد سے پاکستان لائی جاتی ہیں جو بعد میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سرحد سے ملک کے دیگر حصوں کو بھیجی جاتی ہیں۔ اکثر یہ گاڑیاں مختلف حصوں میں کاٹ کر سرحدی علاقوں تک لائی جاتی ہیں جسے بعد میں دوبارہ جوڑا جاتا ہے۔ سن گاڑیوں کی مانگ ہمیشہ اس لیے رہتی ہے کیونکہ یہ قیمت میں انتہائی...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کو کچلنا چاہتا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انڈیا نے 2000 سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا، مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئیں۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو اغوا کرکے قتل کرتی ہے، تنازعات کی روک تھام اور پر امن تصفیہ ناگزیر ہے، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ بھارتی قابض افواج لوگوں کو پہلے اغوا کرتی ہیں پھر انہیں اذیتیں دی...
     ویب ڈیسک : بنیان مرصوص اور کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  دو ٹوک موقف  دے دیا  ڈی جی آئی ایس پی آر  نے  بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف  ورزی  کی صورت میں تیز اور یقینی جواب کا عزم کیا ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  غیر ملکی چینل  سے بات کرتے ہوئے کہاکہ "جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا، انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہو گی،اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ فوٹو فائل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کرے گا، ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقت ہیں سنگین کشیدگی تباہی کا باعث ہوگی۔ پاکستان نے اپنی ایٹمی صلاحیت مؤثر انداز میں منوالی: بھارتی اخبارمضمون میں کہا گیا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہیں ہو سکی۔ ڈی جی...
    گلگت بلتستان اسمبلی نے حالیہ بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے عوام بھارتی عزائم خاک میں ملا دینے کے لیے پرعزم یہ قراردادیں ایوان میں اپوزیشن اور حکومتی بینچوں کی جانب سے پیش کی گئیں جن میں افواج پاکستان کے کامیاب دفاعی اقدامات اور قوم کی جرات کو سراہا گیا۔ قرارداد میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی کو عسکری تاریخ کا سنہری باب قرار دیا گیا۔ ایوان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ 5 روزہ جنگ نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستانی قوم نہ صرف باوقار اور غیرت مند...
    سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلح افواج سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ قرار داد کے مطابق اس آپریشن نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کیا۔قرار داد کے متن کے مطابق آپریشن پختگی سے کیا گیا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) سینیٹ کے اجلاس میں جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاک فوج، سیاسی قیادت اور اپوزیشن جماعتوں کے مثبت کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک گھڑی میں افواج پاکستان نے قوم کی امیدوں پر پورا اتر کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔سینیٹر شیری رحمٰن نے سیاسی ہم آہنگی پر بھی...
    اسلام آباد:پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد گزشتہ دنوں بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سے ایک بن گئے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے ‘Aurangzeb’ نام کی تلاش نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا ٹاپ پوائنٹ حاصل کیا، ائیر وائس مارشل کا مخصوص انداز ان کی مقبولیت کا سبب بنا۔ اورنگزیب احمد اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے جب انہوں نے نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز میں گفتگو کی جب کہ صارفین کو ان کا مزاح سے بھرپور انداز بھی خوب پسند آیا۔ بات کی جائے اگر سوشل میڈیا...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری ہے، قابض فوج نے مزید 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کو شہید کردیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلواما میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما کے علاقے نادر لورگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا، آخری اطلاعات آنے تک بھارتی فوج کا آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری دوسری طرف...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن   نے رسمی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یکم جون 2025 سے لے کر 31مئی 2026 تک ، چین برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور  یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری  پالیسی کا آزمائشی اطلاق  کرے گا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے  وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے     اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے،  وہ   ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکیں گے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اعلیٰ معیاری کھلے پن پر قائم رہے گا  اور غیرممالک کے...
    بھارت کیخلاف پاکستان نے جوابی سائبر حملہ کیا اور آپریشن بُنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی سائبر ٹیم سرگرم عمل رہی۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا اور افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں، میں نقصان پہنچایا ، پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کوشدید نقصان پہنچایا ، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو بھی بند کیا۔ ذرائع نے کہا کہ پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کی تباہی، بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ  غیرذمے دارانہ بیان بھارتی عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے،پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت بھارت کی جارحیت کو روکنے کیلئے کافی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاعلمی ظاہر ہوتی ہے،بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیرقانونی سمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے۔ عراق میں پالتو شیرنے اپنے مالک کو مار ڈالا ترجمان دفتر خارجہ کا مزید...
    (گزشتہ سے پیوستہ) یادرہے کہ 2019ء میں بالاکوٹ سٹرائیک میں انڈیا کے نہ صرف دوطیارے تباہ کردیئے تھے بلکہ ان کاپائلٹ بھی زندہ گرفتارکرلیاتھا جو بعدازاں پاکستانی کی چائے کاساری دنیاکے سامنے اعتراف کررہاتھالیکن یہ الگ بات ہے کہ اس مرتبہ ایسی چائے کابندوبست انڈیا کے رافیل طیاروں سمیت دوسرے طیاروں کوتباہ کرکے چائے کابندوبست وہی کردیاگیا تھا ۔ پاکستان نے آپریشن سراب کے تحت انڈین فضائی حدودمیں داخل ہوکرنشانہ بازی کی،جس میں انڈیا کاایک مگ21طیارہ تباہ کردیاگیاتھا۔ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے خبردارکیاکہ بھارت کے حالیہ حملے’’جنگ کا اعلان‘‘ ہیں اوراگربھارت نے مزیدکارروائی کی توپاکستان بھرپورجواب دے گا۔بین الاقوامی برادری نے اس صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے اوردونوں ممالک سے تحمل کامظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔پاکستان...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پر عبور اور پْرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس مارشل...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔ ذرائع  کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں  سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ ہے، جس سے علاقائی امن، پورے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) پیپلزپارٹی نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشتگرد بھارت نے پہلگام کو بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا عدالت کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستانی قوم اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے، پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔...
    قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کی خریداری سے سمیت مختلف معاہدوں پر دستحط کئے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے جہاں امیرِ قطر تمیم بن حمد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، امیرِ قطر کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط بھی کیے، ان معاہدوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کا ایک ایسا معاہدہ بھی شامل ہے جو کمپنی کی تاریخ...
    کینیا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے برطانیہ میں مستقل قیام کیلئے قانونی جنگ جیت لی، اس کے سیاسی پناہ کے دعوے کو فیصلوں میں ٹائپنگ کی غلطیوں کے باعث مسترد کیا گیا۔ شادی شدہ پناہ گزین جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا نے 2018 میں افریقی ملک سے اس وقت راہ فرار اختیار کی جب اسکے خاندان کو اسکے معاشقہ کا علم ہوا اسے خدشہ تھا کہ اگر وہ کینیا واپس جاتی ہے تو اس کا شوہر اسے جان سے مار دیگا۔ ہوم آفس کی طرف سے اس کے کیس کو مسترد کیے جانے کے بعد اس نے امیگریشن اینڈ اسائلم چیمبر کے پہلے درجے کے ٹریبونل میں اپیل دائر کی اس کے کیس کو...
    ویب ڈیسک: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کی تلاش نے بلند ترین سطح کو چھو لیا جو گزشتہ ہفتے کے دوران کسی بھی شخصیت سے متعلق سب سے زیادہ سرچ کا ریکارڈ ہے۔ اس کے بعد سے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی عوامی مقبولیت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ویڈیو کلپ نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ ویڈیو میں ان کا دل...
    اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری سے پہلے علاقہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مختلف مقامات پر شدید بمباری اور گولہ باری کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے آدھے گھنٹے میں غزہ میں پانچ مقامات پر فضائی اور زمینی بمباری کی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی اسپتال پر بمباری کی اطلاع بھی ملی ہے۔
    اسلام آباد: ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سمیت 355 ارب روپے مالیت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم سمیت اہم شعبوں کا جائزہ لے کر ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اِجلاس میں خیبرپختونخوا میں سیاحتی ترقی اور دیہی سڑکوں کی بہتری کے منصوبے بھی منظور ہوگئے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا حکومت تمام علاقوں میں پائیدار اور جامع ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ اجلاس میں سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ابتدائی تعلیم کے منصوبوں، بلوچستان میں منگی ڈیم اور پانی کی ترسیل کے نظام کی منظوری دی گئی۔...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب اور عالمی ردِ عمل بھی آئے گا۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سیاسی سرمایہ ختم ہو گیا ہے، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔ دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کیا، آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر تو آمادہ ہوا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاک،...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب اور عالمی ردِ عمل بھی آئے گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سیاسی سرمایہ ختم ہو گیا ہے، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کیا، آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر تو آمادہ ہوا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ یہ بھی...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 مئی 2025ء ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کیخلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد ہے، پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ میڈیا کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔ صدر مملکت نے بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں  سے فرداً فرداً ملاقات...
    قومی اقتصادی کونسل نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت خیبرپختونخوا، سندھ کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں 9 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ٹرانسپورٹ، توانائی، تعلیم، آبی وسائل، تجارتی سہولت، سیاحت، اور آفات کے بعد کی بحالی سمیت اہم شعبوں کے لیے 355.736 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار منظور شدہ منصوبوں میں خیبرپختونخوا کے  دیہی قابل رسائی اپ گریڈیشن اور انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (KITE) بھی شامل ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے متاثر ہونے...
    ویب ڈیسک : یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد" اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد" جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر  اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک...
    کرد عسکریت پسند تنظیم ’ پی کے کے‘ کی تحلیل کے بعد ترکیے نے قانونی اور تکنیکی اقدامات پر نظریں مرکوز کرلی ہیں تاکہ 4 دہائیوں سے جاری شورش کو مکمل ختم کیا جاسکے۔ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے مسلح جہدوجہد 1984 میں شروع کی تھی، جس سے ترکیے میں ایک تنازعہ شروع ہوا، اس تنازعے میں 40 ہزار سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس تنظیم نے پیر کے روز اپنی مسلح جہدوجہد ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم کی تحلیل کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترک انٹیلیجنس چیف کا 13 سال بعد شام کا دورہ، تاریخی مسجد میں نوافل ادا کیے بدھ کے روز ترکیے کے صدر صدر رجب طیب اردگان  نے کہا کہ ’جو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت کا امکان ضرور موجود ہے لیکن اس بار ہمارے جواب کے ساتھ ساتھ عالمی ردعمل بھی آئےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، کیوں کہ اس کا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے کوئی قدم اٹھایا تو ساری دنیا ایک ہی کیمپ میں اکٹھی ہو جائےگی، حالیہ جنگ کے دوران بھی امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں دوست ممالک کی خاموش حمایت شامل تھی، جبکہ سیز فائر بھی دوست ممالک کے کہنے...
    وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بدھ کے روز صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری صدر مملکت نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بلااشتعال  بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے زخمیوں ...
    سٹی 42: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری  نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ  کیا ، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ  تھے ،صدر مملکت کی بلااشتعال  بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت  کی  صدر مملکت نے زخمیوں  سے فرداً فرداً ملاقات کی  ، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، پاکستانی  قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ...
      اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں،افواج پاکستان نے وطن کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے...
    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدرِ پاکستان نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا: “ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان ایسا جواب دے گا، جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ پسرور کینٹ کے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت سے جو جنگ لڑی اور جیتی اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، میں تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو مادر وطن کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، بھارت کی جانب سے اگر دوبارہ مہم جوئی کی گئی تو ہمیں پھر بھی تیار پائےگا، ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے اللہ کے کرم سے بھارت کے گھمنڈ اور غرور کو خاک میں ملادیا، اگر پانی بند کرنے یا جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو مزید طاقت سے جواب دیں گے۔ سیالکوٹ پسرور چھاؤنی کے دورے کے موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کو اپنے اسلحے اور جنگی سازو سامان پر بہت غرور اور گھمنڈ تھا، جسے اللہ کے فضل سے آپ نے خاک میں ملادیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن ہم سے تعداد میں کئی زیادہ بڑا ہے وہ اربوں ڈالر کا جنگی سازوسامان خرید کر ناز کرتا تھا، جس کو ہماری افواج نے اللہ کے کرم سے خاک میں ملادیا۔ انہوں...
    دبئی میں منعقدہ ایپک کراٹے کمباٹ فائٹ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے پروفیشنل کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں عالمی اعزاز جیت کر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں شیڈول فائٹ کے حوالے سے بھر پور تیاری کریں گے۔ عبداللہ چانڈیو نے قوم سے اپیل کی کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔ عبداللہ چانڈیو نے دو مئی کو ہونے والی کے سی 54 ٹائٹل فائٹ میں اردن سے تعلق رکھنے والے مڈل ایسٹ کے نمبر ون علی القیسی کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں 4 دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے، اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتے کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف  نے  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  بھی کیا۔ اس موقع پر  نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور  آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت  بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن...
    تاریخ یاد رکھے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا، وزیراعظم کا فرنٹ لائنز پر جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت...
    سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 5
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا،15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا  15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد “آپریشن بنیان مرصوص” (مارکۂ حق) میں افواج پاکستان کی شاندار بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشان امتیاز (ملٹری) بھی اس موقع پر موجود تھے۔  وزیراعظم کو معرکے کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے مارکۂ حق میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہتے...
    اسلام ٹائمز: تقریب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔...
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
    اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ)کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے...