2025-09-22@05:43:41 GMT
تلاش کی گنتی: 9831
«سالانہ رپورٹ میں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا ہے، جس سے بے روزگار نوجوانوں، لڑکیوں اور دیگر افراد کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور شہریوں کو سستی اور آرام دہ ٹرانسپورٹ کی سہولت ملے گی۔اسمارٹ ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 1100 الیکٹرک ٹیکسی گاڑیاں پانچ سال کی اقساط پر دی جائیں گی۔ یہ سہولت نہ صرف انفرادی درخواست دہندگان کو میسر ہو گی بلکہ نجی کمپنیاں بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں حاصل کر سکتی ہیں۔پنجاب حکومت اس اسکیم کے لیے تقریباً 3.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کرے گی، جس سے ادائیگیاں آسان بنائی جائیں...
پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کریمنلز کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 مغوی بازیاب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور پولیس کا کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔عمرانی گینگ کے ڈاکووں نے گزشتہ اتوار کی شب روجھان سے 6 شہریوں کواغوا کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو اغوا کرکے کچے کی جانب فرار ہوئے، پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کی شدید فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو...
2 ستمبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک فوجی مرکز پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپ میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ یعنی ایس ایس جی کے افسرمیجرعدنان اسلم شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میجر عدنان اسلم کو اپنے ایک زخمی ساتھی کی مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت سے انہیں نشانِ حیدر سے نوازنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملک بھر میں سوشل میڈیا پرمیجرعدنان اسلم کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے، جب کہ سیاسی و عسکری قیادت کی جانب سے بھی...
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی) پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 ء کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا۔ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کریگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اللہ نے صرف پاکستان کو دیا ہے، یہ معاہدہ بہت واضح ہے اگر پاکستان پر حملہ ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔ جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہورہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتا ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-08-9 شیخوپورہ (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج پاکستان عالمی سطح پر روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے اور دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پاکستان آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کی رسوائی ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد پاکستان بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ مودی کی ہٹ دھرمی ظلم اور جبر کی پالیسی کی بدولت آج بھارت دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا ہے اور ماسوائے اسرائیل کے اس کا کوئی دوست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-16 خیرپور (جسارت نیوز ) ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پولیس اہلکار جو جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ رابطوں میں پائے گئے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ کئی اہلکاروں کو ڈیوٹی سے برطرف کیا گیا ہے جبکہ بعض افسران کو سسپنڈ کرکے ضلع بدر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی حسن سردار نے بتایا کہ ان کے چارج سنبھالنے سے قبل ضلع خیرپور میں جرائم کی وارداتیں بہت زیادہ ہو چکی تھیں، تاہم پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) میرپورخاص اور اس کے گرد ونواح کے شہری اور دیہی علاقوں میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر حشرات لاارض کی بڑے پیمانے پر یلغار، انسانی جانیں شدید خطرے سے دو چار، بڑی تعداد میں ملیریا کے کیسز منظر عام پر آنے لگے جبکہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور محکمہ صحت نے سنگین صورتحال سے لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں صبح ہوتے ہی گھروں دکانوں، ہوٹلوں، بیکریز، کنفیکشنری اورمٹھائی کی دکانوں میں مکھیوں کے سیاہ چھتے نظر آتے ہیں جبکہ شام ہوتے ہی مچھروں کی یلغار شروع ہو جاتی ہے جس سے ایک جانب گھروں، ہوٹلوں، مٹھائی کی دکانوں میں کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں شدید پریشانی کا سامنا رہتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ، زمینداری بند ٹوٹنے سے بکھری شہراور ایک درجن دیہات زیر آب آگئے، سیلابی پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا نوشہرو فیروز کچے میں دریائے سندھ کے ایک سو کلو میٹر علاقے میں پانی کی سطح میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے کمال ڈیرو میں دریائے سندھ پر قائم زمینداری بند ٹوٹنے سے بکھری شہر زیر آب آگیا، شہر کے گھروں، مین بازار، پرائمری، مڈل اسکول تک سیلابی پانی پہنچ گیا ہے، سیلابی پانی سے گاؤں پیر مہدی شاہ، گاؤں نذر سامیٹو، گاؤں مصری سامیٹو، گاؤں دائود سامیٹو سمیت درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکٹر اراضی، فصلیں زیر آب آ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندے امدادی کارروائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) جمعیت اہلحدیث سندھ کے رہنما مفتی شیخ الحدیث افضل محمدی چانڈیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ اُمت مسلمہ کی ضرورت تھا اس معاہدے سے گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والوں کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے فلسطین کے تحفظ کی ذمے داری پوری اُمت مسلمہ کے حکمرانوں پر عائد ہو تی ہے یہ بات انھوں نے جمعیت اہلحدیث ٹنڈوجام کے سیرت بنوی ﷺ کی روشی میں قیادت کے اُصول پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے پوری اُمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے اور اس کے تحفظ کی ذمے داری بھی تمام مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے انھوں نے کہا قطر پر اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز )خیرپور میں عالمی یوم امن منایا گیا۔ خیرپور بوائے اسکاوٹس اوپن گروپ اور ڈسٹرکٹ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے عالمی یوم امن کے سلسلے میں امن واک اسکاوٹس پارک سے ریڈیو پاکستان خیرپور تک نکالی گئی اس سے قبل اسکائوٹ پارک میں درخت لگائے گئے اور اسکاوٹس نے امن کے حوالے سے پینٹنگز بھی بنائین۔ اس موقع پر گروپ اسکاوٹ لیڈر خیرپور بوائے اسکاوٹس اوپن گروپ لیاقت علی ملاح، ڈسٹرکٹ سیکرٹری میاں آصف علی فاروقی، دعا بختاور، اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خیرپور مسرت علی منگی، نامور سماجی شخصیت علی عنصر سندھو ، سینئر پروڈیوسر کلیم اللہ شیخ ، ثمر عباس، محمد بخش گھانگھرو، سینئر صحافی سلیم رضا شیخ اور اسکاوٹس نے شرکت کی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-7 میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) اسلامی جمعیت طلبہ میرپورخاص کی جانب سے سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے حافظ خالق نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں کا عملی حصہ بنانے کی تلقین کی، اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپور خاص، برادر حافظ عبدالرحیم خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو سیرت النبی سے رہنمائی حاصل کر کے معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محمدﷺ سے ہماری محبت ایمان کا لازمی جزو ہے اور ان کی حیات...
کراچی: میمن گوٹھ تھانے کے علاقے سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تین خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، لاش ملنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میمن گوٹھ میں تین خواجہ سراؤں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ خواجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی برسوں سے پانی کی کمی کے مسئلے سے دوچار ہے۔ آبادی تیزی سے بڑھتی رہی، صنعتیں پھیلتی گئیں لیکن پانی کے ذرائع اور سپلائی سسٹم اسی پرانے ڈھانچے کے رحم و کرم پر چھوڑ دیے گئے۔ اس وقت شہر کو روزانہ تقریباً 1200 ملین گیلن پانی درکار ہے جبکہ فراہمی بمشکل 650 ملین گیلن تک محدود ہے۔ یہی پس منظر تھا جس میں کے فور منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ لیکن افسوس، یہ منصوبہ دو دہائیوں بعد بھی اپنی تکمیل کو ترس رہا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ اس حقیقت کو مزید بیان کرتی ہے کہ کے فور منصوبے میں بدانتظامی، تاخیر اور وسائل کے ضیاع نے کراچی کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا، بھارتی کپتان نے جہاں ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، وہیں میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی...
لاہور: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے اہلکاروں نے لاہور ایئرپورٹ کے بین الاقوامی ہولڈ بیگیج سرچ کاؤنٹر پر بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے گلابی رنگ کے ٹرالی بیگ کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا اور تلاشی کے دوران بیگ کے اندر موجود ایک سیاہ ہینڈ کیری کے پچھلے حصے میں نہایت مہارت سے چھپائی گئی 1.6 کلو گرام آئس (میٹھ ایمفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات اور سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے فوری طور پر اے ایس ایف کنٹرول روم...
ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔ باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔ دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن...
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے اور بھارت کی عوام کبھی بھی ایسے خطرناک ذہنیت کو معاف نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے آج کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں دہشت گردوں کو خفیہ طور پر حمایت فراہم کی ہے۔ رویندر رینہ نے کہا کہ کانگریس ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے، ایسے اقدامات کرتی رہی ہے جو ملک دشمن عناصر کو حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے محض سیاسی مفادات کے لئے قومی...
—جنگ فوٹو کراچی میں جینریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس کے زیرِ اہتمام کل کراچی انگریزی اور اردو زبانوں میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہر بھر کے 20 اسکولوں نے حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سعید خان تھے، جنہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے مستقبل پر پورا بھروسہ ہے، انگریزی مقابلے میں پہلی پوزیشن ماما پارسی گرلز سکینڈری اسکول نے حاصل کی، بی وی ایس پارسی اسکول نے دوسری اور تیسری پوزیشن بینک عسکری اسکول نے حاصل کی۔اردو تقریری مقابلے میں بی وی ایس پارسی اسکول نے پہلی، بیکن عسکری اسکول نے دوسری اور...
—فائل فوٹو وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے 265 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے رقم بر وقت حکومت کو واپس نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز نے 265 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز استعمال نہیں کے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 24-2023ء کے لیے پارلیمان نے وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے بجٹ کی منظوری دی تھی۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مختلف وزارتوں نے 265 ارب روپے سے زائد کے فنڈز استعمال کرنے کے بجائے روکے اور یہ رقم بروقت حکومت کو واپس بھی نہیں کی۔رپورٹ کے مطابق ہر سال 15 مئی سے قبل غیر استعمال شدہ فنڈز حکومت کو واپس کرنا لازمی ہیں، واپس...
پنجاب کے وزیر برائے آب پاشی کاظم پیر زادہ نے کہا ہے کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، اور جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں۔ کاظم پیر زادہ نے بتایا کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی اور پھیلاؤ کو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹر کررہا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ اور بھٹہ بند کو دوبارہ مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں اطراف سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، وزیراعلیٰ...
پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے 50 کروڑ کے یورو بانڈز کی بروقت ادائیگی کے انتظامات کرلیے ہیں، جس سے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں برس اور اس کے بعد مزید ترقی کی توقع ہے، آئی ایم ایف نے حوصلہ افزا نوید سنادی رپورٹس کے مطابق ان قدامات سے حکومت دوست ممالک سے بروقت قرض حاصل اور رول اوور کرے گی، دوست ممالک کے 12 ارب ڈالر ڈپازٹ اور رول اوور ہونے کی امید ہے۔ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات بروقت رول اوور کردیں گے، سعودی عرب کے 5 ارب ڈالر اور یو اے ای کے ٹائم ڈپازٹ...
دہی میں موجود پروبائیوٹکس (مفید جراثیم) ہمارے ہاضمے اور مجموعی صحت پر مثبت اثر ڈال کر ہماری عمر میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ آنتوں کی صحت: دہی آنتوں کے مائیکرو بایوم (صحت مند جراثیم) کو متوازن کرتا ہے جس سے نظامِ ہاضمہ بہتر اور مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔ دل کی صحت: ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو بہتر کر سکتا ہے، جو دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ ذہنی صحت: دہی میں موجود جراثیم ذہنی دباؤ اور ڈپریشن پر بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔ اینٹی ایجنگ اثرات: صحت مند آنتوں کا تعلق سوزش (inflammation) کی کمی اور مدافعتی نظام کی بہتر کارکردگی سے ہے، جو بڑھاپے کے...
علی پور: سیت پور میں توازن بگڑنے سے ریسکیو کی کشتی الٹنے کے باعث ڈوبنے والے لڑکے کی لاش دوسرے روز مل گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق الٹنے والی کشتی میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد سوار تھے، کشتی پر سوار 2 افراد کھڑے ہوکر ویڈیوز بنانے لگے اور لائف جیکٹس کے کلپس کھول دیے۔ ریسکیو اسٹاف نے لڑکوں کو منع کیا مگر دونوں نوجوان باز نہ آئے، کشتی میں کھڑے ہونے والے ایک شخص کا پاؤں پھسلنے پر کشتی کا توازن بگڑا اور کشتی الٹ گئی۔ موقع پر موجود کشتیوں کے ذریعے 11 افراد کو زندہ بچالیا گیا، ڈوبنے والے 15 سالہ لڑکے دائم رضا کی لاش آپریشن کے بعد مل گئی۔
کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے ساتھ میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں خواجہ سراؤں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، تینوں کے سر سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہوئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا اور ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے واقعے گولیوں کے دو خول ملے ہیں، تینوں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم...
حال ہی میں بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔ یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی۔ یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا۔ پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔ گرفتاری دہلی کے...
مصر کے تاریخی اور ثقافتی شہر اسکندریہ میں 10ویں عالمی سی آئی او-200 گلوبل سمٹ کا گرینڈ فینالے نہایت شاندار اور پر وقار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ اس عالمی سطح کے ٹیکنالوجی ایونٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 200 سے زیادہ ممتاز آئی ٹی ماہرین، چیف انفارمیشن آفیسرز (CIOs) اور ٹیکنالوجی لیڈرز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیکنالوجی اکانومی، پاکستان کی نئی منزل تقریب کا آغاز روایتی مصری ثقافتی رقص اور فنکارانہ مظاہروں سے کیا گیا، جس نے شرکاء کو مصر کی تہذیب و تاریخ سے روشناس کرایا۔ سمٹ کا باضابطہ افتتاح سی آئی او-200 مصر کے سفیر ڈاکٹر محمد حمید نے کیا۔ پاکستان کی فعال نمائندگی پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر نمایاں انداز میں کی گئی۔...
اسلام آباد ایئرپورٹ پر جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے والے 5 مسافرآف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر قانونی طور پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایف آئی اےترجمان کےمطابق مسافر بذریعہ تھائی لینڈ وزٹ ویزے پرہانگ کانگ جارہےتھے،مسافروں کے گھروالوں نے فی کس 1 کروڑ 50 لاکھ روپےایجنٹ کو ادا کیے،ایجنٹ نےجعل سازی کرتے ہوئے تینوں بچوں کے نادرا ریکارڈ کو تبدیل کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں بشری،امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں،مسافرامجد علی خاتون مسافربشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے،دیگرمسافروں کو بچے ظاہر کر...
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال، رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کر دیئے گئے،پاور ڈویژن نے رپورٹ جاری کر دی۔ پاورڈویژن کےمطابق سیلاب اوربارشوں سےمجموعی طور پر 51گرڈ اور588 فیڈرز متاثر ہوئےتھے،356 فیڈر مکمل جبکہ 225 جزوی طور پربحال کردیئے گئے ہیں، ترجمان کےمطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرزمتاثر ہوئے تھے،جن میں سے 57 فیڈر مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،مکمل بحالی اکیس سے بائیس ستمبر تک متوقع ہے۔ لاہورالیکٹرک کمپنی کے 66 متاثرہ فیڈرزمیں سے 66 مکمل اور...
—تصویر بشکریہ پاک فضائیہ 1965 میں پاک فضائیہ نے بار برداری کے لیے استعمال ہونے والے سی-130 طیاروں کو بطور بمبار طیارہ استعمال کر کے دشمن کو حیران کردیا۔ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ جاری تھی، پاک فضائیہ کو میدان جنگ میں مکمل فضائی برتری حاصل تھی، لیکن لاہور پر حملہ آور بھارتی فوج بدستور بی آربی کنال کی دوسری جانب مورچہ بند تھی اور لاہور شہر پر مزید حملوں کا خطرہ موجود تھا، دشمن بھاری توپ خانے سے مسلسل لاہور کے دفاع میں موجود ہماری بری فوج پر گولہ باری کر رہا تھا، اس صورتحال میں دشمن کو سبق سکھانے کے لیے پاک فضائیہ نے جارحانہ روش اختیار کی۔21 ستمبر 1965ء کی شب پاک فضائیہ نے ایک منفرد...
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ایسا نیا ٹرینڈ اُبھرا ہے جو خرچ کرنے کے بجائے "ریوینج سیونگ" یعنی انتقامی بچت کی طاقت دکھا رہا ہے۔ مہینہ ہوا آدھا مگر جیب ہوئی خالی، ایک تنخواہ سے کیا کیا پورا کریں، آج کل کے دور میں جب مہینے کے شروع میں تنخواہ جیب میں آتی ہے تو اس دن بھی تنخواہ دار انسان مہینے بھر کی کمائی جیب میں ڈالنے کے بعد خوش ہونے کے بجائے مزید پریشان ہو جاتا ہے۔وہی’’ ریوینج سیونگ‘‘ کا فلسفہ بہت سادہ ہے،"زیادہ خرچ مت کرو، بچت کو ضد بنا لو!" اس میں لوگ اپنے معمول کے اخراجات پر کٹوتی کرکے نہ صرف اپنے بجٹ کو قابو میں رکھتے ہیں بلکہ مالی طور پر خود مختار...
ایئرپورٹ پر افراتفری کے مناظر ہیں، بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، انتظامیہ لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ یہاں مت آئیں جب تک یہ تصدیق نہ ہو جائے کہ فلائٹ شروع ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بیلجیئم کے برسلز ایئرپورٹ سمیت یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد کم از کم 17000 مسافر پھنسے گئے۔ برسلز ایئرپورٹ کے حکام نے ہفتے کی رات بتایا کہ سائبر حملے کے بعد جاری رکاوٹوں کی وجہ سے اتوار کو ہونے والی نصف پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ بیلجیئم کے برسلز میں فرانس 24 کے نامہ نگار ڈیو کیٹنگ کے مطابق ہوائی اڈہ سائبر حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ایئرپورٹ پر افراتفری...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھمپور میں بھارتی فوج اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا اہلکار لانس حوالدار بلدیو چاند تھا۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں مزاحمت میں تیزی آئی ہے۔ اگست میں کلگام کے علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران بھی تین بھارتی فوجی مارے گئے اور 14 شدید زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل پونچھ، بانڈی پورہ، کپواڑہ، اڑی اور کشتواڑ میں بھی ایسے ہی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صرف پہلگام واقعے کے بعد سرکاری اعداد و شمار میں اب تک کم از کم 11 بھارتی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوچکے...
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی) پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔...
چینی صحافی ژانگ ژان، جنہوں نے کووڈ-19 وبا کے ابتدائی دنوں میں ووہان سے حالات رپورٹ کیے تھے، کو دوبارہ 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے عالمی ادارے ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق 42 سالہ ژانگ ژان کو جمعہ کے روز فساد پھیلانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ یہی الزام ان پر 2020 میں بھی عائد کیا گیا تھا جب انہوں نے وبا کے آغاز پر ووہان سے اسپتالوں اور سنسان سڑکوں کی ویڈیوز اور رپورٹس شائع کی تھیں جو سرکاری بیانیے سے کہیں زیادہ سنگین صورتحال کو ظاہر کرتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’کورونا کا خطرہ اب بھی موجود‘،نئی کووِڈ-19 ویکسین کن لوگوں کے لیے کارآمد ہے؟ ژانگ کو دسمبر...
اداکارہ ریا چکرورتی نے این ڈی ٹی وی کے یوا 2025 کانکلیو میں اپنے دل کے جذبات کھل کر بیان کیے اور بتایا کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے باوجود ان کی زندگی اور ان کا خاندان ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سوشانت کی موت خودکشی نہیں تھی، سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی کا نیا انکشاف ریا نے کہا کہ جب انہیں کلین چٹ کی خبر ملی تو پورے گھر والے رونے لگے۔ میں نے اپنے بھائی کو گلے لگایا اور زار و قطار رو دی۔ والدین کی طرف دیکھا تو احساس ہوا کہ ہم ہمیشہ کے لیے بدل گئے ہیں، ہم پہلے کی طرح...
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لندن کا ہیتھرو اور برسلز ایئرپورٹ متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث کئی پروازوں میں تاخیر اور کچھ منسوخ بھی کر دی گئی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والی کمپنی کولنز ایرو اسپیس کے سافٹ ویئر پر سائبر حملہ ہوا جس سے ایئرپورٹس کے الیکٹرانک سسٹمز بند ہوگئے۔ ادارے کی پیرنٹ کمپنی آر ٹی ایکس نے تصدیق کی ہے کہ مخصوص ہوائی اڈوں پر تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں، تاہم وہ اس خرابی کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برسلز ایئرپورٹ نے بتایا کہ حملے کے بعد...
مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں،ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے معاہدے کی تفصیلات محدود ہیں،اسرائیل قطر پر حالیہ حملوں کے بعد براہِ راست خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کا سرکاری مؤقف ہے اس کا ایٹمی پروگرام صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف ہے،تجزیہ کار عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کیلئے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں...
کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے، صدر زرداری نے طے کیا کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں پر بات کی، بدقسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں...
لاہور، ملتان، سکھر‘ قصور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔ ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ منچن آباد میں ستلج کے پانی سے 60 دیہات زیر آب ہیں، بستی ورکاں والی، بستی کھرلاں، بستی بھٹیاں، بستی امانے والی اور بستی فاضل شدید متاثر ہیں، متاثرہ دیہات کے اطراف 6 سے 7 فٹ پانی موجود ہے، زمینی راستے بحال نہ ہو سکے۔ ہر طرف سیلابی پانی سے متاثرین کی مشکلات...
لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ جو چینی درآمد کی جا رہی ہے اْس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو گا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپو(نمائندہ جسارت ) خیرپور پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کا دنگل سج گیا الیکشن میں گہما گہمی خیرپور میڈیکل کالج میں دو سال کے لئے انتخابات کا دنگل سچل پینل اور شہباز پینل کے درمیان سج گیا الیکشن میں 322 میمبرز اپنے ووٹ حق رائے استعمال کیا سچل پینل کی جانب سے عبد القیوم سولنگی صدر کے اْمیدوار ہیں جبکے جنرل سیکرٹری علی حسن کٹوھر ہیں شہبار پینل کی جانب سے صدر کے اْمیدوار عبد الحکیم جاگیرانی جبکے جنرل سیکرٹری ریاض احمد میمن امیدوار تھے دونوں امیدواروں کی جانب سے مختلف کیمپس قائم کردی گئی ہے جہاں ووٹرز کی کافی تعدادِ موجود ہے ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے بریانی ، کولڈرنک ، فروٹ بھی کیمپوں میں رکھا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(بیورورپورٹ ) میرپورخاص میں محکمہ ریونیو میں ایک اور فراڈ، 22 کروڑ کا پلاٹ مالک کی مرضی کے بغیر فروخت کرنے کی سازش۔ میرپورخاص کے تحصیل حسین بخش مری میں مین حیدر آباد روڈ پر 22 کروڑ روپے مالیت کا تقریباً 13500 مربع فٹ کا قیمتی پلاٹ محکمہ ریونیو کی جانب سے مالک کو بتائے بغیر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے پلاٹ کے مالک احتشام قائم خانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زمین کی خرید و فروخت کرنے والے لوگوں سے معلوم ہوا کہ ان کے پلاٹ کا مہر تصدیق نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکو مت عوامی سہولت کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور سیلابی صورتحال کے باوجود گیس کی فراہمی متبادل پائپ لائن کے ذریعے بلا تعطل جاری ہے ۔ جلال پور پیروالہ کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ سیلاب سے متاثرہ 36 انچ گیس پائپ لائن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ترسیلی نظام کے حفاظتی انتظامات اور جاری بحالی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور سیلابی صورتحال کے باوجود گیس کی فراہمی متبادل پائپ لائن کے ذریعے بلا تعطل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاو¿نٹ پر پوسٹس کو انتشاری قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ مذکورہ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست شہری غلام مرتضیٰ خان نے مو¿قف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاو¿نٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔انہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کو تحقیقات کر کے ایکس اکاو¿نٹ چلانے والے کی نشان دہی کی ہدایت کی جائے اور بدنیتی پر مبنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل، شراب کی بوتلیں اور مین پوری برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مارکیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد بابر قریشی کو 26 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او ہوسڑی نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میںملوث ملزم قربان جٹ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، ایس ایچ او حالی نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش فیصل نواز عرف گنجی پٹھان کو 500 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف گٹکا و مین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کی عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ تحریری حکم جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں کیا گیا، پی ٹی اے وکیل نے کہا ممبر ایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی، عدالت کو بتایا گیا سنگل بینچ نے فیصلہ کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت نے درخواست گزار اسامہ خلجی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز؍لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ائرپورٹ شدید متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور لندن کا ہیتھرو ائرپورٹ بھی متاثر ہوا ۔اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔ ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کولنز ائرو اسپیس ایک تکنیکی مسئلے سے دوچار ہے جس سے سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو تاخیر برادشت کرنی پڑی ۔ یہ نیٹ ورک دنیا بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر مختلف ائرلائنز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حیدراباد میڈم مریم کریو نے میمز اسپورٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے سندھ اسپورٹس ہاسپٹل میں ال حیدراباد لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ اسپورٹس فیسٹیول اوپن جوڈو لیگ کا افتتاح کرنے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سی ای او محمود زئی۔صدر سکندر نواز ارائیں۔ڈائریکٹر اف فزیکل ایجوکیشن فیضان شیخ۔مین ریفری معاذ زئی۔ریفری پینل محی الرحمان۔معوذ زئی۔حاشر خانزادہ و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے...
بین ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ عالم اسلام اور دنیا کے بیشتر ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہیں، اسرائیل ایک الگ تھلگ اور مسترد شدہ ملک بن چکا ہے، اور دنیا کے 140 سے زیادہ ممالک اب فلسطین کی ریاست کے قیام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے کالم نگار اور عسکری ماہر ایلون بین ڈیوڈ نے معاریو اخبار کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں کہا ہے کہ شہید یحییٰ السنوار اپنی شہادت کے بعد اپنے خواب کی تکمیل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق انھوں نے لکھا کہ کس کو یقین ہو گا کہ عبرانی سال 5786 کے موقع پر، عظیم حملے کے آغاز کے دو سال بعد، یحییٰ السنوار...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں ایک شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ اُنہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باوجود ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی پوسٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری غلام مرتضیٰ خان کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران اس کے نام سے چلنے والے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور بدنیتی پر مبنی مواد کی تشہیر غیر قانونی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پاکستان...
برسلز:یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملے،پروازیں متاثر،یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ ان ایئرپورٹس کے فلائٹ آپریشنز میں خلل پیدا ہو گیا ہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں،برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے مسافروں کو یہ سہولت فراہم کی جا...
سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی 486ویں برسی کے سلسلے میں کرتارپور میں جاری روحانی تقریبات کے پہلے روز پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں سے 2 ہزار سے زیادہ یاتری دربار پہنچے، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں، ماتھا ٹیکا اور لنگر ہال میں مختلف روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی یاتریوں نے بھارتی یاتریوں کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی سکھ عقیدت مندوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دے تاکہ وہ بھی بابا گرو نانک کے درشن اور روحانی فیض حاصل کر سکیں۔ دربار...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے جیل میں قید کے دوران ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹس کو انتشاری قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ مذکورہ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ بیرسٹر ظفر اللہ ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست شہری غلام مرتضیٰ خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ سزا یافتہ قیدی کے جیل میں قید کے دوران آفیشل اکاؤنٹ سے انتشاری پوسٹس غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے کو تحقیقات کر کے ایکس اکاؤنٹ چلانے والے کی نشان دہی کی ہدایت کی جائے اور بدنیتی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جیل میں قید کے دوران کی جانے والی پوسٹس اشتعال انگیز اور غیر قانونی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کو دورانِ قید سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب اس کی پوسٹس بدنیتی اور انتشار پر مبنی ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کارکنان سے کہا کہ ’پشاور جلسے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں، اب نکل آئے ایک کروڑ بندہ، آؤ میں میزبان ہوں۔ لیکن ایسا نہیں ہو گا۔‘ پی ٹی آئی کارکنان سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ’27 ستمبر کو پشاور میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہورہا ہے، جس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، کوئی ٹینشن یا پریشانی نہیں ہے۔ لائیں ایک کروڑ بندہ، لیکن ایسا نہیں ہو گا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھ پر تہمتیں بھی لگاؤ، نیچا بھی دکھاؤ اور گندا بھی کرو، مجھے پیغام دو کہ تم دعویٰ بولو، میں جلسہ کروں یا فلاں ایونٹ کروں۔ 5 اگست کے لیے لوگوں کو جمع...
پاکستانی ایئرپورٹس سائبر حملے سے محفوظ، فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں، پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے سائبر حملوں سے محفوظ ہیں اورفلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈے محفوظ ہیں اور وہاں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔اتھارٹی کے مطابق تمام سافٹ ویئر اور الیکٹرانک سسٹمز، بشمول امیگریشن، ایئرلائنز اور ریزا سسٹمز، مکمل طور پر فعال ہیں اور کسی قسم کی فنی خرابی یا سیکیورٹی خطرے کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے بڑے ایئرپورٹس گزشتہ روز ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فخر ہے کہ وہ آئی ٹی سی این ایشیا کراچی کے 26ویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے، جو پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ٹیلی کام ایکسپو اور کانفرنس ہے، جو 23 سے 25 ستمبر 2025 کو کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔یہ تاریخی ایونٹ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے وژنری اقدام، ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں پیش کیا جا رہا ہے اور اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معزز توثیق حاصل ہے، جو اس کے تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس تین روزہ عظیم الشان...
عدالت نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن آئندہ سماعت پر مختلف نوعیت کے پوائنٹس پر جامع رپورٹ پیش کرے، انوسٹیگیشن، پراسیکوشن، ہیلتھ اور ایف ایس ایل کے متعلقہ حکام اپنی جامع رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل ( کریمنل جسٹس سسٹم) میں خامیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیتے ہوئے تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز کو اپنی رپورٹس 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجداری نظام عدل میں خامیوں کے خلاف درخواستوں پر 20 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ حکم...
یورپی ہوائی اڈوں پر سائبر حملے کے بعد ہیتھرو اور برسلز کے ایئرپورٹ بھی متاثر ہو گئے ہیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق چیک اِن اور بورڈنگ سسٹمز فراہم کرنے والے ایک ادارے پر سائبر حملے کے باعث یورپ کے کئی بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لندن کا ہیتھرو ایئرپورٹ بھی متاثر ہوا ہے، اس دوران کئی پروازوں میں تاخیر اور جبکہ کچھ منسوخ بھی ہوئیں۔برسلز ایئرپورٹ نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ واقعہ جمعہ (19ستمبر) کی رات پیش آیا، جس سے خودکار نظام غیر فعال ہوا، متبادل کے طور پر مسافروں کا مینول چیک اِن اور بورڈنگ کی جا رہی ہے۔ ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس حوالے...
ترجمان حکومت سندھ سعدیہ جاوید نے وضاحت دی ہے کہ ملک دشمن عناصر ایچ پی وی ویکسین اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر کینسر ویکسین اور BISP کے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے پر سندھ حکومت کی طرف سے ادائیگی روکنے کی خبر غلط ہے، بی آئی ایس پی وفاقی حکومت کا پروگرام ہے، سندھ حکومت کسی کا وظیفہ بند نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی مہم بچیوں کو کینسر سے بچانے کی کوشش کو نقصان پہنچا رہی ہے، میری چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد سے بات ہوئی ہے، سینٹر روبینہ خالد نے جھوٹی اور...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت روکنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں...
ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پڑنے والا نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھنے لگا۔محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اردگرد پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، اس وقت موٹروے کے دونوں ٹریک کی 6 لین بہہ چکی ہیں۔ملتان میں جلال پور پیر والا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔...
سٹی 42 : بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل جعلی نوٹس کے متعلق عوام کو خبردار کر دیا۔ پچھلے چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک نوٹس زیرِ گردش ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو بی آئی ایس پی ادائیگیاں روک دے گا۔ بی آئی ایس پی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک جعلی نوٹس کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین نہ لگوانے والوں کو ادائیگیاں روک دی جائیں گی۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ...
مختلف رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونیوالا گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مختلف پاکستانی اخباروں کی رپورٹ کے مطابق گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، اہم تنصیبات اور معصوم شہریوں پر کئی دہشتگردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے اور ان ٹیکس دہندگان کے خلاف وصولی کارروائی روک دی جائے جو 15 ستمبر 2025 کی مقررہ تاریخ پر آئرس پورٹل کی مسلسل تکنیکی خرابیوں اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسزمیں خلل کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرسکے.(جاری ہے) کے ٹی بی اے نے ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147...
یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے...
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر ہفتہ کے روز مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں مسافر چیک اِن سسٹمز متاثر ہوگئے۔ متاثرہ ائرپورٹس کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا جس سے لمبی قطاریں، پروازوں میں تاخیر اور بعض فلائٹس کی منسوخی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں برلن-برانڈنبرگ ایئرپورٹ نے تصدیق کی کہ سائبر حملہ جمعے کی شب ایک بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ پر کیا گیا تھا، ایئرپورٹ براہِ راست نشانہ نہیں تھا۔ تاہم احتیاط کے طور پر متعلقہ نظام منقطع کر دیے گئے، جس سے چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل سست روی...
’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلئے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق...
عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔ بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے۔ ابھی معاہدے کی تفصیلات...
چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور، ملتان، سکھر: (آئی پی ایس) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، علی پور میں 4 افراد ڈوب گئے، لاشیں مل گئیں، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔علی پور کے موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا، دوسرے واقعہ میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جاں بحق افراد کی...
ملتان ( نیوزڈیسک) ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ ترجمان موٹر وے...
پنجاب کے علاقے جلال پور پیروالا کے قریب موٹر وے ایم-5 کا مشرقی حصہ سیلابی پانی نے بہا دیا ہے، جس کے بعد موٹر وے پولیس نے اس سیکشن کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا ہے۔ مٹی، پتھروں اور سینڈ بیگز سے محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی آپریشن فوری شروع سیلاب کا سبب اور رسپانس چناب اور ستلج دریاؤں سے آنے والا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ موٹر وے کے قریب پہنچا، جس سے زمین کٹاؤ کا خدشہ پیدا ہوا۔ پنجاب ڈاکومنٹس کے مطابق، متعلقہ محکموں نے شگاف والے مقام پر پتھر ڈال کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے نقصان سے بچنے کی کوشش کی...
وقاص احمد:موٹروے ایم 5 جلال پور پیر والا کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈائیورشن پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملتان سے سکھر جانے والے مسافر شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کا رخ کر سکتے ہیں اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی اسی طرح سکھر سے ملتان آنے والی ٹریفک اوچ شریف انٹرچینج سے قومی شاہراہ استعمال کر کے شاہ شمس انٹرچینج کے ذریعے دوبارہ موٹروے ایم 4...
ویب ڈیسک: علی پور میں راشن لے جاتے ہوئے افسوسناک حادثہ پیش آگیا، 4 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو عملہ کے مطابق 4 افراد راشن لے کر واپس گھر جاتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر دم توڑ گئے، بستی کارچ اور دیگر علاقوں میں پیش آئے الگ الگ حادثات میں چار اموات ہوئیں۔ تین ماموں بھانجا ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوبے، جن کی شناخت نادر، رستم، حافظ بابر کے نام سے ہوئی، 15 سالہ کاشف گبول کھانا لے جاتے ہوئے سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کے بعد تمام...
ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس...
بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی 3 روزہ جوتی جوت تقریبات کا آغاز آج ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس کے باعث راہداری بند رہنے کے ساتھ ساتھ واہگہ کے راستے سے بھی کوئی یاتری شریک نہیں ہوگا۔گیانی گوبند سنگھ نے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ کی طرح امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔بابا گرو نانک کی برسی کی اختتامی تقریب 22 ستمبر کو...
گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کرتارپور کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور سیلابی صورتحال کے بعد صفائی اور بحالی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ان کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات آج 20 ستمبر سے شروع ہوگئی ہیں جو 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مرکزی تقریب 22 ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار، چرس اور مین پوری برآمد، پولیس کے مطابق ایس ایچ او حسین آباد نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر سوہیو خان عرف منیر میسوکو 2 کلو 170 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر محمد ارشد یوسف ب زئی کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او اے سیکشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے مین پوری سپلائر غلام محمد پٹھان کو 100 عدد تیار شدہ مین پوری اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح 1.34 فیصد کم ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیاءمہنگی ہوئیں، 14 اشیاءکی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، اور 19 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیاءمیں ہائی اسپیڈ ڈیزل2.89 روپے فی لیٹر، انڈے (فی درجن): +2.89 روپے، ایل پی جی گھریلو سیلنڈر1.42 روپے، جلانے کی لکڑی (فی من)7.98 روپے، چاول، بیف، دال مونگ، آلو بھی مہنگے ہوئے۔سستی ہونے والی اشیاءمیں ٹماٹر (فی کلو)52.36 روپے،چکن (فی کلو)58.27 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا53.82 روپے، بجلی (فی یونٹ) -0.32...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-3 مظفرآباد(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے تعلیمی مسائل، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان، غیر منصفانہ فیسوں، طلبہ یونین کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع مطالبات پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’حق دو طلبہ تحریک‘‘ کو پورے آزاد کشمیر میں منظم انداز میں چلایا جائے گا اور اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو نومبر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔یہ اعلان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان احتشام الحسن نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ساتھیوں راجہ انجم خورشید، راجہ اسامہ حیدر اور شہزاد حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ڈینجرس پیٹرولیم لائسنس (ڈی پی ایل) حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025 تک کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم ڈویڑن علی پرویز ملک، ڈی جی ایکسپلوزیو عبدل علی خان اور ڈائریکٹر محمد آفتاب قاضی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کہا کہ وزارت کی جانب سے بروقت مداخلت قابل ستائش ہے تاہم ڈی پی ایل قوانین کا بنیادی مسئلہ اب بھی حل طلب ہے۔ توسیع تکنیکی طور پر صرف 42 دن کی مہلت ہے جبکہ صنعتی درآمدی سائیکل اوسطاً 60 سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(کامرس ڈیسک) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ فیصل آباد چیمبرآف کامرس ملک کا تیسرا بڑا چیمبر ہے جس کے9 ہزارسے زائد ممبران ملکی معیشت کے 118شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ1898 میں اس علاقے کو کنٹرول کرنے کیلئے فیصل آباد کو لائل پور کے نام سے منڈی ٹاؤن کے طور پر قائم کیا گیاجس کا نقشہ برطانیہ کے جھنڈے یونین جیک کی طرز پر ترتیب دیا گیالیکن یہ شہر اب ترقی کرتے کرتے ملک کے صنعتی، تجارتی اور کاروباری مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جبکہ کپاس کے علاقوں کے نزدیک ہونے کی وجہ سے یہاں ٹیکسٹائل کے شعبے نے تیزی سے ترقی کی اور آج اس...
اقوام متحدہ کے تحت 15 ستمبرکو دنیا بھر میں عالمی یومِ جمہوریت منایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سابق شریک چیئرپرسن اور ملک کے صدر آصف علی زرداری اگرچہ اس موقع پر سوشلسٹ ملک عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر تھے مگر انھوں نے اس موقعے پر خصوصی پیغام دیا کہ ’’ جمہوریت وہ نظام ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتا ہے۔ جمہوریت کسی بھی منصفانہ اور جامع معاشرہ کی بنیاد ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں نے ملک میں جمہوری اداروں کی بحالی اور استحکام کی بنیاد رکھی۔ ‘‘ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ یہ دن عالمی سطح پر...