2025-04-25@20:37:41 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«کو ترکیہ کے»:

    اپنے ایک جاری بیان میں یورو-میڈیٹیرین ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ غزہ کے اقصادی محاصرے کے خاتمے اور بلا مشروط انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری موثر تعاون کرے۔ جان بوجھ کر اس طرح کی غیر انسانی شرائط کو مسلط کرنا، نسل کشی کی واضح ترین مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں وزارت خارجہ کی عمارت میں اپنے نارویجین ہم منصب "سپین بارت ایدہ" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں انسانی صورت حال کی جانب...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ  غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی ہے جبکہ ترکیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ دونوں ملک آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں۔انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔دونوں ملکوں نے معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔وزیراعظم پاکستان نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اپریل 2025ء) انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے ماہرین نے ترکیہ کی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی جانب سے حکومت کے خلاف یکطرفہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین 40 سال تک جاری رہنے والے خونریز تنازع کے بعد یہ اعلان خوش آئند ہے جس سے پرامن مستقبل کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے 'پی کے کے' اور ترکیہ کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ تنازع کو پرامن طور سے طے کریں اور اس ضمن میں بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے عالمی قانون کا احترام کریں۔ Tweet URL 'پی کے کے' نے یکم مارچ کو...
    انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے) العربیہ اردو کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔
    غزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کو شام کے شمال میں بسانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کے لیے شام میں ترکیہ کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے۔ یہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہے. اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے 2 ادارے کر رہے ہیں۔ ان دونوں اداروں نے منصوبے کی تردید یا تصدیق سے انکار کیا ہے۔ Post Views: 4
    اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ استنبول میں ہونیوالے امریکہ و روس کے مذاکرات میں یوکرین کا موضوع قطعاً ایجنڈے میں شامل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رویٹرز نے خبر دی کہ آج ترکیہ میں امریکہ و روس سفارتی تعلقات کی بحالی پر بات چیت کر رہے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے نمائندوں کے درمیان استنبول میں ہونے والی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب روس و امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول وزرائے خارجہ نے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران متعدد بار ملاقاتیں کی ہیں۔ آج کے مذاکرات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کی سربراہی واشنگٹن...
    آخر میں ٹرمپ نے دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ اگر آپکو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے، تو میرا خیال ہے کہ میں اسے حل کرسکتا ہوں، جب تک آپ معقول رہیں گے۔ آپکو معقول رہنا پڑے گا اور ہمیں بھی معقول ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی تعریف کردی۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ترکیہ دعویٰ کرتا ہے...
    ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
    اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ حیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے دنوں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب اردگان سے...
    اپنے وکیل کی گرفتاری پر استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت کے خلاف بغاوت کافی نہ تھی۔ پھر اس بغاوت کی بھینٹ چڑھنے والوں کو دفاع کا حق بھی نہیں دیتے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ترکیہ کی پارلیمنٹ میں "ریپبلکن پیپلز پارٹی" کے نمائندے "توران تاشکین اوزر" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں خبر دی کہ حکومت کی جانب سے استنبول کے گرفتار مئیر "اکرم امام اوغلو" کا عدالتی دفاع کرنے والے وکیل "محمد پهلوان" کو من گھڑت الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ تُرک پراسیکیوشن سے وابستہ ایک مقامی اخبار نے بتایا کہ منی لانڈرنگ اور بعض مالیاتی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں اکرم امام اوغلو کے وکیل کے وارنٹ...
    ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی میں یکم اپریل تک توسیع کر رہے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے گورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی یکم اپریل کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔استنبول اور مغربی شہر ازمیر میں بھی احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہے.لیکن 19 مارچ کو ملک کی اہم اپوزیشن جماعت کے رہنما کی گرفتاری اور اس کے بعد انہیں جیل بھیجنے پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔اس سے ایک ہفتہ قبل ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا...
    ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد ختم کرنے اور ساتھیوں کو ہتھیار پھینکنے کی ہدایت کردی۔ ترکی کے جیل میں قید کرد رہنما عبداللہ اوجلان نے اپنی جماعت کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ہتھیار ڈالنے اور غیر مسلح ہونے کی ہدایت کردی۔ چالیس سال سے حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی تنظیم کے سربراہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے سے تنازع ختم اور ترکیہ سمیت خطے میں امن و امان قائم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ترکی کی کرد حمایت یافتہ جماعت ڈیم پارٹی کے ایک وفد نے آج اوجلان سے ان کے جزیرہ نما جیل میں ملاقات کی اور بعد ازاں استنبول میں ان...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) بھارت ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے کشمیر بارے میں حالیہ بیان پر سخت تلملا اٹھا ہے،بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں ترکیہ کے سفیر کو طلب کر کے اس حوالے سے اپنا احتجاج درج کرایا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اردوان نے اپنے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کا بھر پور اعادہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار بریفنگ میں اردگان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا”ہم بھارت کے اندرونی معاملات پر اس طرح کے...
    پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے. جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو ظاہر کرتے ہیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید وسعت دینے، متنوع اور ادارہ جاتی بنانے کا روڈ میپ بھی دیتا ہے۔ بیان کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 24 مفاہمت کی یادداشتوں، معاہدوں اور پروٹوکولز پر بھی دستخط کیے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
    حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز  طے شدہ معمول کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کردے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ اور قطر  نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان حماس نے مزید کہا کہ مصر میں موجود مذاکراتی ٹیم نے اس سلسلے میں ترکیہ اور قطر کے ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔ یہ خبر پڑھیں : جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔ حماس کی جانب...
    اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکی مل کر آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاک ترکی 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخطی تقریب سے خطاب میں کیا۔ یہ پڑھیں : پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق قائد اعظم اور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیرو ہیں طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  ترک صدر رجب طیب اردوان 12 اور 13 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد جس میں وزرا اور سینیئر حکام کے ساتھ کارپوریٹ لیڈر شامل ہیں پاکستان آئے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے.  کونسل کے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔پاک ترک ہائی لیول اسٹریٹیجی کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز...
     اسلام آباد (آئی این پی )ترک صدر طیب اردوان کا 12 فروری کو پاکستان کا دورہ متوقع ہے جہاں وہ 13 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان ترکیہ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے ساتویں اجلاس میں شریک صدارت ہوں گے۔دورہ کے دوران دونوں ممالک   درمیان  زرعی شعبے سمیت اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور ترکیہ کی قومی غذائی تحفظ اور زراعت کی وزارتوں کے سینئر حکام نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں مستقبل کے تعاون کے لیے ایک ایکشن پلان وضع کرنے کے لیے میٹنگ کی۔پاکستان نے ترکیہ کو ملک میں 22 کروڑ جانوروں کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آئی ٹی،فائیوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔جمعرات کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ای۔گورننس اور سمارٹ ٹیکنالوجیز میں اشتراک کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈیجیٹل ترقی، روزگار کے مواقع اور اقتصادی استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔پاکستان کے نیشنل آئی ٹی بورڈ اور ترکیہ کے ترک سیٹ کے...
    بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ نے عراق سے کرد علاحدگی پسند تنظیم پی کے کے کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ تُرک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا کہ عراق کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم کو اب ایک دہشت گرد کے طور پر تسلیم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے دورے کے دوران عراقی وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فدان نے کہا کہ عراق جتنا زیادہ طاقتور اور امیر ہو گا، ترکیہ کی خوشحالی اتنی ہی بڑھے گی۔ جب عراق زیادہ محفوظ اور مستحکم ہوگا تو ہمارے خطے میں امن و سکون بڑھے گا۔ اس تناظر میں ہم عراق کو زیادہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جنوری 2025ء) انسانی حقوق کے محافظوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار میری لالور نے ترکیہ میں حقوق کے لیے کام کرنے والے نو افراد کو طویل حراست میں رکھے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے انسانی حقوق کے محافظوں اور حکومت کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال پریشان کن ہے۔ اس طریقے سے ان لوگوں کو طویل قید کی سزائیں دی گئی ہیں جو کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ملک کی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کے مترادف ہے۔ Tweet URL ترکیہ میں قید ان لوگوں کا...
۱