تیرہ سو زائد چینی کمپنیوں کی امریکہ میں کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
تیرہ سو زائد چینی کمپنیوں کی امریکہ میں کنزیومر الیکٹرانکس نمائش میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز
نیویارک: 2025 کنزیومر الیکٹرانکس نمائش لاس ویگاس ، امریکہ میں افتتاح پذیر ہوئی ۔ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی نئی ایپلی کیشنز اور حل اس نمائش کے سب سے بڑے ہاٹ اسپاٹس بن چکے ہیں۔ ان میں چین کی بہت سی مصنوعات بھی شامل ہیں۔
جمعہ کے روز چینی میدیا نے بتایا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کنزیومر الیکٹرانکس نمائش نے 4،800 سے زائد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جن میں 1،300 سے زائد چینی ادارے بھی شامل ہیں۔ متعدد شریک چینی کمپنیوں نے 2025 نمائش انوویشن ایوارڈ جیتا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
تائیوان،جدید ٹیکنالوجی میلہ، روبوٹس اور ڈرونز شرکا کی توجہ کا مرکز
تائیوان(ویب ڈیسک)تائیوان میں منعقدہ سالانہ ٹیکنالوجی نمائش میں اس سال مصنوعی ذہانت اور جدت کے موضوعات نمایاں رہے، میلے میں جدید خودکار روبوٹ، ہوائی ڈرونز اور ذہین نظام شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔ٹیکنالوجی نمائش میں تین سو سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی جدید ایجادات پیش کیں، مصنوعی ذہانت میں جدت اب کے عنوان کے تحت روبوٹ سازی، خودکار نگرانی اور اعداد و شمار کے تحفظ جیسے جدید شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ایکسپو میں پیش کئے گئے ورچوئل کارز، روبوٹس اور ڈرون سسٹمز شرکاء کے لیے غیر معمولی کشش کا باعث بنے، جدید روبوٹس اور اوتارز ایسے نظام سے لیس ہیں جو 24 گھنٹے بلا تعطل معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جدید مصنوعی ذہانت کے نظام نہ صرف انسانی انداز میں گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ فوری ردِعمل دینے میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں، روبوٹ میں انسانوں کی زبان کو سمجھنے اور اس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی ہے، جو انہیں مزید مؤثر بناتی ہے۔ماہرین کے مطابق تائیوان میں منعقد ہونے والی یہ نمائش ایشیا میں مصنوعی ذہانت اور روبوٹ سازی کے شعبے میں تیز رفتار ترقی کا واضح ثبوت ہے۔