چینی کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251025-01-24
بیجنگ (صباح نیوز)چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق روس کی دو بڑی تیل کی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی آئل ریفائنریز بھی روسی تیل کی درآمدات میں تیزی سے کمی لانے پر تیار ہوچکی
ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑیخریدار ہیں اور یوکرین جنگ کے معاملے پر روس پر دباو ڈالنے کے لیے دو سب سے بڑے خریداروں کا یہ اقدام روسی آمدنی پر دبائو ڈالے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روسی تیل کی
پڑھیں:
لاہور میں ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-4
لاہور (نمائندہ جسارت)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی۔