Daily Sub News:
2025-05-08@16:20:05 GMT

ڈی چوک احتجاج؛ عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

ڈی چوک احتجاج؛ عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع

ڈی چوک احتجاج؛ عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کردی۔
عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضی طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کوہسار میں 3،ت ھانہ نون میں 2 ، مارگلہ،آبپارہ،ترنول میں ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمر ایوب کی ڈی چوک

پڑھیں:

عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔

اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں، میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہیے جس میں بانی پی ٹی آئی کی شرکت لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایکسائز اہلکار بن کر شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، 3 ملزمان کی درخواستِ ضمانت مسترد
  • ایئرپورٹس کی بندش میں مزید 6گھنٹے کی توسیع ،پی اے اے کا نوٹم جاری 
  • عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر علی گنڈاپور نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
  • غزہ میں توسیع کا اسرائیلی منصوبہ، فرانس اور یورپی یونین کی مذمت
  • عمر ایوب اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
  • عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی
  • صنم جاوید کے شوہر کی ضمانت منظور،کوٹ لکھپت جیل سے رہا۔
  • بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی