2025-05-08@16:54:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1313
«لاہور کی فضائی حدود»:
سٹی 42 : موجودہ حالات کے پیشِ نظر لاہور اور سیالکوٹ کی فضائی حدود 8بج کر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک بند کردی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی، 8بجکر 35منٹ سے لے کر اگلے احکامات تک ایٹ سپیس بند کر دی گئی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایات جاری کر دیں ۔ ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ نے فضائی آپریشن ہر قسم کی پروازوں کیلئے رات 8:30 بجے سے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان موصول نوٹیم کے مطابق فضائی آپریشن کی عارضی معطلی کی گئی ہے،...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تریدد کردی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، لاہور کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کیلئے دستیاب ہے۔ تاہم لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کیا گیا ہے یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نوٹم...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال پی اے اے کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو کل صبح 6 بجے تک بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیےبھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں گلگت اور اسکردو ایئرپورٹس کےلیےفلائٹس سےقبل ایئرٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگا۔ پی اے اے کے مطابق کلیئرنس کے بغیر اسکردو، گلگت ایئرپورٹس پر فلائٹ پر پابندی ہوگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 ) پنجاب میں محکمہ شہری دفاع اور ریسکیو 1122کی فرضی مشقیں شروع کردی گئی ہیں، محکمہ شہری دفاع کو پوری طرح فعال اور مشقوں کا آغاز کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی ،مری، جہلم ،چکوال سرگودھا ،نارووال ،گوجرانوالہ، حا فظ آباد، سیالکوٹ، ساہیوال،پاکپتن، ملتان، خانیوال ،مظفرگڑھ ، لیہ، وہاڑی، حافظ آباد اور دیگر شہروں میں محکمہ شہری دفاع کی فرضی مشقیں جاری ہیں.(جاری ہے) صوبے کے تمام اضلاع میں شہری دفاع کی مشقوں کی مانیٹرنگ اور صوبائی حکومت کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کے لئے ڈی جی پی آر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیاجس کامقصدمقصد بے بنیاد...
کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے گئے۔لاہور میں سیکیورٹی حالات اور بھارتی ڈرون حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر آج دوپہر 2 بجے ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ ہوگئے۔تاہم کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل اور کیمبرج نے یہ فیصلہ چند منٹ پہلے کیا جس کی پریس ریلیز بھی جاری کردی جائے گی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں،بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ واقعہ لاہور کے والٹن ایئرپورٹ اور برکی میں پیش آیا، جہاں ایک بھارتی ڈرون کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔ ڈرون کے گرنے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیا گیا۔ سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک ڈرون کی موجودگی پر فائرنگ کی گئی، والٹن روڈ پر فائرنگ سے دو مشکوک ڈرون...
فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادیے، ایک شہری شہید لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب، 4 جوان زخمی ہوگئے، ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادئیے، لاہور میں ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4جوان زخمی جبکہ میانو میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔ آئی ایس پی آر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو شام 6 بجے تک بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے...
لاہور: والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ، دھماکوں کی آوازیں، سائرن بج گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور کے علاقے والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سائرن بجا دیئے گئے، سائرن کی آواز سنتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی فائر فائٹنگ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکوں کی آوازیں کئی کلو میٹر دور تک سنی گئیں، اس وقت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ باہر نکل کر جمع ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اور8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی،لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئےبھارت کے ڈرونز کو مختلف مقامات پر مارگرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...
لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے سنے جانے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو اور فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پہنچ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈرون مار گرایا گیا جس کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں سے ملا۔ علاوہ ازیں چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب گرنے والے ڈرون کا ملبہ پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ادھر گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں ڈرون گرا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان میں سے ایک اسپتال میں چل بسا۔ Post Views: 6

بھارت کی ایک بار پھر دراندازی کی کوشش، کون کونسے مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی؟ پاک فوج نے اعلان کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جس دوران کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 7 اور8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے دوبارہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک ، بہاولپور، چھور ، میانواور کراچی کے قریب ڈرون سے حملے کی کوشش کی ،انہوں نے بتایاکہ لاہور میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ اکوئپمنٹ کو جزوی نقصان پہنچا، میانو میں ایک سویلین شہید اور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔(جاری ہے) ڈی جی واسا نے تمام فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متحرک رہیں اور بارش کے پانی کے بروقت نکاس کو یقینی بنائیں۔ وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ تمام ڈسپوزل...
لاہور: پنجاب میں موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ ماہرین نے اتوار تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا وہیں موسم بھی خوشگوار ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مزید بتایا گیا ہے کہ آج سے 11 مئی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔...
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند، نوٹم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو دوپہر 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے...
تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ حملے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔
پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے) آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے والٹن سے پولیس کو ڈرون سے 2حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا جبکہ دھماکوں کی آوازیں گوپال نگر، نصیر آباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئیں۔ پولیس دھماکےکی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر والٹن میں ڈرون سے 2 حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا۔ امرتسر میں 5 سے 6 دھماکوں کی آوازیں پولیس نے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ والٹن روڈ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے والٹن اور اس کے نواحی علاقوں گوپال نگر اور نصیر آباد میں 3 زوردار دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، تاہم ابھی تک کسی سرکاری سطح پر دھماکوں کی نوعیت یا وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، سکیورٹی ادارے صورتِ حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تین زوردار دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ کی سمت سے سنائی دیں، واقعے کے فوراً بعد...
لاہور میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں والٹن، گوپال نگر نصیرآباد کے علاقے میں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں پرانے ایئرپورٹ سے آئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، اور صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ لاہور دھماکے والٹن وی نیوز
لاہور پولیس نے کسی بھی ہنگامی یا دہشت گردی کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ مشق کے دوران دہشت گردی کی ایک کارروائی کو ناکام بنانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں میں لاہور پولیس کے تمام ونگز بشمول آپریشنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ، پٹرولنگ، ٹریفک پولیس، ایس ایچ اوز اور اے ایس پیز نے حصہ لیا، جبکہ ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے بھی مشق کا حصہ بن کر اپنی تیاریوں کا مظاہرہ کیا۔ مشق کی نگرانی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ نے کی، جبکہ مجموعی انچارج ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران تھے۔ مزید پڑھیں: کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن...
لاہور میں ڈاکوؤں نے گورنر ہاؤس کے ڈسپنسری ملازم اور اس کی ماں سے لوٹ مار کی جس دوران مزاحمت پر بزرگ خاتون سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق گورنر ہاؤس کا ڈسپنسری ملازم معین اپنی والدہ کے ساتھ بینک سے رقم لے کر سندر داس روڈ پر زمان پارک کےقریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے انہیں گھیر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ماں سے پرس چھیننے کی کوشش کی، معین کی والدہ 62 سالہ سلمٰی بیگم نے مزاحمت کی تو چھینا جھپٹی میں خاتون سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی اور ڈاکو پرس لے کر فرار ہو گئے جب کہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو...
— فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کےلیے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نئے نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے روٹس آئندہ 24 گھنٹوں کےلیے بند کیے گئے ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحالآپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ نوٹم میں کہا گیا کہ اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئرٹریفک کنٹرول سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹم میں مسافروں کو علاقائی صورتحال کے پیش نظر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔واضح رہے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلا خوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.(جاری ہے) پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو...
لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے آج صبح بحال کردیا گیا تھا۔تاہم اب دوبارہ بتایا جارہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کو مختلف روٹس کیلئے ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ایک نیا نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود مختلف روٹس کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق لاہورکی فضائی حدود کے روٹس 24 گھنٹے کیلئے بند کیےگئے ہیں جب کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔نوٹم میں مزید...
---فائل فوٹو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی: بھارت میں کئی ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثربھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔ ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری، لاہور کی فضائی حدود کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا۔ لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور کراچی ایرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔ گلگت، اسکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد مانیٹرنگ کا عمل جاری...
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔ ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔
کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔ دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔قومی ایئر لائن کی جدہ لاہور کی پرواز پی کے 842 کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی، نجی ایئر لائن کی پرواز پی کے 401 لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی۔ مسقط سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای وائی 323، دبئی سے پرواز ای کے 600 اور ایف زیڈ 333 بھی کراچی پہنچ گئیں۔ بھارت کے حملوں کے بعد پاکستان کا ایئر اسپیس بندایوی ایشن ذرائع کے مطابق ملک کے ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کے لیے بند کیا گیا ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ شارجہ سے غیرملکی ایئرلائن کی...
بھارتی حملہ: کئی گھنٹے بند رہنے کے بعد لاہور اور کراچی کی فضائی حدود پروازوں کیلئے بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز کراچی: بھارتی کی جانب سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود کو پراوزں کے لیے بحال کر دیا ہے۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر بحال ہیں۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا...
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو...
لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں جہاں ایک طرف بھارت کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بیانات سامنے آرہے ہیں اور ریلیاں نکالی گئی ہیں وہیں اب " جنگ مخالف " حلقے بھی میدان میں آگئے ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے عوامی حقوق (جے اے سی) کے زیر اہتمام آج لاہور میں "جنگ نہیں امن ،کے عنوان سے ایک جنگ مخالف ریلی نکالی گئی، ریلی میں انسانی حقوق کے کارکنان، گھریلو خواتین مزدور، خواتین و اقلیتوں کے حقوق کی تنظیموں، این جی اوز، ٹریڈ یونین ورکرز، صحافیوں، وکلاء، فنکاروں، طلباء، امن کارکنوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرنے والوں میں انسانی حقوق کمیشن پاکستان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزام میں درج ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے نیب دائر ریفرنس پر سماعت کی۔(جاری ہے) منگل کو سماعت پر سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کےلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کو بیماری کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی خراب بولنگ کی وجہ سے لاہور قلندرز جیتا ہوا میچ ہار گئی۔ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ وہ اوور تھا جب عرفان نیازی نے شاہین آفریدی کے ایک اوور میں 3 لگاتار چھکوں کی مدد سے21 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کو آخری 2 اوورز میں جیت کے لیے27رنز کی ضرورت تھی۔ کپتان شاہین کے تین اوور زمیں 41 رنز بنے جبکہ حارث رؤف نے 3 اوورز میں 40 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شکست کے بعد لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی...
لاہور کے سرحدی علاقے ہئیر میں عشق میں ناکامی پر لڑکے نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑکی کو اغوا کرکے قتل کردیا۔سی سی ڈی کے ترجمان کےمطابق یوسف نامی شخص نورین نامی لڑکی سے عشق کرتا تھا، ناراضگی ہوئی تو اسے بہانے سے بلایا اور27 مئی 2024 کو اغوا کر کے قتل کردیا۔ماں اقراء بی بی بیٹی کے قتل کی مدعیہ بنی تو 12اکتوبر 2024 کو اسے بھی اغوا کر کے قتل کر دیا۔ماں بیٹی کو تین ماہ کے وقفے سے قتل کیا گیا اور دونوں کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔پولیس نے تین ملزمان یوسف ، ناصر اور منصب کو گرفتارکے آلہ قتل برآمد کر لیا، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ماں اور بیٹی کی لاشوں کے ٹکڑے کر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ لاکھوں کروڑوں لوگ تیار ہیں کال دیں، کال میں کل دے دوں گا۔ لیکن 24 نومبر (2024) کو میں لاہور کی سڑکوں پر موجود تھا، میں لوگوں کو ڈھونڈتا رہا لیکن کوئی بھی نہیں نکلا تھا۔ یہ کہنا کہ لاکھوں کروڑوں لوگ تیار ہیں کال دیں، کال میں کل دے دوں گا۔ 24 نومبر کو میں لاہور کی سڑکوں پر موجود تھا، میں لوگوں کو ڈھونڈتا رہا لیکن کوئی بھی نہیں نکلا تھا بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی گفتگو ???? pic.twitter.com/4Wje3EzanN — Faisal Khan (@KaliwalYam) May 4, 2025 سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’ایکس سپیس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان...
لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔ محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں...
لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی کنگز اور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں مدمقابل ہیں، جس میں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور مودی مسلمانوں کے قاتل عالمی عدالت انہیں سزائے موت سنائے،ان حالات میں دنیا کے 57 مسلم حکمران متحد ہو کر بزدل و سفاک دہشتگرد اسرائیلی و بھارتی وحشیانہ بمباری اور قتل و غارت گری فوری بند کرانے کیلئے میدان عمل میں نکلیں اور اپنا جہادی کردار ادا کریں جو اس کا دینی و ملی اور اسلامی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیراہتمام مظلوم و نہتے فلسطینی عوام اور بین الاقوامی قانون کے برعکس سویلین آبادی، ہسپتالوں و پناہ گزینوں پر اسرائیلی دہشتگرد و بزدل نیتن یاہو کی وحشیانہ بمباری و قتل وغارت گری اور مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی دہشتگرد نریندر...
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے سا تھ با رش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، تونسہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور گردونواح میں تیز ہوائوں یا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور...
لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق بچی گھر سے بوتل لینے کے لیے دکان پر گئی تھی تو ملزم عمر نے دکان کے اندر ہی بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ گا۔
لاہور (نیوز ڈیسک)لاہور میں قصور کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں لڑکی نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے ہی گھر کو لوٹ لیا جسے اب پولیس نے سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ چوکی چلڈرن اسپتال پولیس نے لڑکی کو سامان سمیت گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی لڑکی سے زیورات، نقدی و دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ مزیدپڑھیں:پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی...
— فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 2 مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔لاہور ہائی کورٹ آفس نے اپیلوں کو 8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتارفیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرتکب تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مجرمان کو زیادتی کے کیس میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نو مئی فیصل آباد کے مقدمے میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔(جاری ہے) لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے فواد چوہدری کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے عدالتی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ 5مئی کو سماعت کرے گا ۔فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرکہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے ہیں جبکہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے موٹر و ے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت کے دو قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت 8مئی کو مقرر کردی ۔(جاری ہے) جسٹس سیدشہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا، تھانہ گجر پورہ نی9ستمبر2020ء کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا،مجرمان کے خلاف زیردفعہ 365اے،392، 7اے ٹی اے، زیردفعہ427سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرمان کو20مارچ 2021ء کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا، ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو...
—فائل فوٹو محکمۂ جنگلات و جنگلی حیات پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے قیمتی پرندے برآمد کر لیے۔ترجمان محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق کارروائیاں لاہور، خوشاب، بھکر اور لیہ میں کی گئیں۔ ترجمان محکمۂ جنگلی حیات نے بتایا کہ مجموعی طور پر 15 بٹیر اور تیتر کے 20 بچے قبضے میں لیے گئے۔ محکمۂ جنگلات بلوچستان کی کارروائی، بھیڑیے کے 5 بچے بازیاببھیڑیوں کی بلوچستان میں پائی جانے والی یہ’گرے وولف‘ نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔ کوٹ مومن سے تیتر کے 6 بچوں کو بس کے ذریعے لاہور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں لیے گئے پرندے وائلڈ لائف پارک لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ عالمی نمائش رواں سال اکتوبر میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام 7سے 9اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش میں ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور بر آمد کنندگان اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے۔ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریدار شریک ہوں گے۔
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 8 مئی کو ہوگی۔2 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز 2 رکنی بینچ کے روبرو دلائل دیں گے۔
مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ ممتاز عالم دین علامہ سید امتیاز علی کاظمی کی اقتداء میں ادا کی گئی، جس میں لاہور سمیت مختلف شہروں سے آنیوالے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں افراد کے شدید رش کے باعث دوبارہ نماز جنازہ ادا کروائی گئی اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ حافظ کاظم رضا نقوی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سماجی کارکن، امام خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی سربراہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھی سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد شباب چوک سمن آباد لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ...
مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی پنجاب نے سینئر منسٹر اور چیف سیکریٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بر وقت تکمیل کا ٹاسک دیتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کےلیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا اور کہا کہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں۔ ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔
لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کی پیش گوئی بھی کردی ہے۔ پنجاب میں آج بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی اتوار کے دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے آئندہ 3 روز کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ظاہر کیے ہیں اور اس سلسلے میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات...
ویب ڈیسک : گزشتہ رات ہونے والی بارش اور آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کردی گئیں۔ موسم کی بہتری کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق استنبول جانے والی پرواز TK715 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ابوظہبی جانے والی پرواز PA431 تکنیکی وجوہات کی بنا پر 11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز PK302 منسوخ کردی گئی، جبکہ دبئی...
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود کو ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) نے نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک ہر روز صبح 4 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا، انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور کو 3 دن کے اندر صاف ستھرا کرنے کا حکم اس ضمن میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، خود کو عوام کے...
شہرۂ آفاق پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ نیدرلینڈز کے فلوریس جان بولینڈر 1990 کے ہاکی ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کرنے کےلیے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ 1990ء کے ہاکی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ یاد رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا جہاں انہوں نے پاکستان کے خلاف فائنل میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔ ڈچ ہاکی لیجنڈ ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ان کے شاندار کیریئر کی سنہری یادیں ہیں۔ بولینڈر اسٹیڈیم پہنچتے ہی سیدھا گول پوسٹ کی طرف گئے جہاں انہوں نے دو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور کی ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ اس مرحلے میں میونسپل کارپوریشن لاہور کے تحت 3,705 جبکہ واسا کے تحت 230 گلیاں شامل ہیں۔ واسا کے ورکس کے لئے علیحدہ سے 1,573 گلیوں کی مرمت کی حتمی ڈیڈ لائن 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں 7 میچ ہارنے کے بعد ملتان سلطانز ٹرافی حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ کراچی کنگز نے جمعرات کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کو 87 رنز سے ہرا کر پلے آف سے باہر کردیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا، جس کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز...
پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ کیا جاسکا جس کے سبب دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ قبل ازیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے اس 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے 11 اعشاریہ 3 اوورز میں 111 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش ہوگئی اور میچ روک دیا گیا تاہم وہ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور بالآخر مقابلہ ختم کردیا گیا۔ تاہم، محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 29، 29 گیندوں پر...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 21 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد زیشان، خرم شہزاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کراچی اور لاہور کی مخصوص فضائی حدود ایک ماہ کیلیے جزوی طور پر بند کردی گئی ہے اس حوالے سے پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے ای) نے ناٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجن ( ایف آئی آر) کی مخصوص فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک ایک ماہ کے لیے جزوی طور پر بند کردی گئیں۔ناٹم کے مطابق کراچی...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ایوی ایشن حکام نے کراچی اور لاہور کے فلائٹ انفارمیشن ریجنز (ایف آئی آرز) میں فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو ایک ماہ کے لیے عارضی طور پر بند کردی ہے ۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے متعلق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) نے ایک تازہ نوٹم بھی جاری کردیا ہےجس کے مطابق دونوں شہروں میں فضائی حدود کے مخصوص حصے یکم مئی سے 31 مئی 2025 تک روزانہ صبح 4:00 بجے سے صبح 8:00 بجے تک بند رہیں گے۔ پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ایوی ایشن ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ...
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود آج رات 3 بجے سے صبح 11 بجے تک 8 گھنٹے کے لیے جزوی طور پر دستیاب نہیں رہے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ بندش سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی جا رہی ہے، جس کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود کی بندش: بھارتی کمپنیاں ایئربس 320 طیارے گراونڈ کرنے پر مجبور ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 19 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ابھی تک اس ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ اسکواڈ: لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، ٹام کرن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، آصف آفریدی اسلام آباد یونائیٹڈ: آندرے ہاؤس، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، عماد وسیم، حیدر علی، جیسن...
پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ اسلام ٹائمز۔ واہگہ بارڈر کے راستے 315 بھارتی شہری انڈیا روانہ ہو گئے جبکہ بھارت سے 201 پاکستانی بھی لاہور پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ،...
لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں مسجد کے قاری نے نماز پڑھنے کیلئے آنے والے 11 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر کے مطابق بچے کی والدہ نے اپنے 11 سالہ بیٹے (م) سے مسجد جانے کا کہا تو وہ ڈر اور خوف کی وجہ سے مسجد نہیں جارہا تھا۔ استفسار پر بچے نے بتایا کہ مسجد کے قاری امان اللہ ولد امیر محمد نے اسے دو سے تین بار ظہر کی نماز کے بعد بد فعلی کا نشانہ بنایا ہے پولیس نے متاثرہ بچے کی والد محمد جمشید کی مدعیت میں نامزد ملزم قاری امان اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں رکشہ مینوفیکچررز اور ڈیلرز پر سخت شرائط عائد کرتے ہوئے ان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے کوئی رکشہ فروخت نہ کریں۔ فیصلے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے عدالتی ہدایات کی روشنی میں رکشہ مینوفیکچررز سے مذاکرات کیے جس میں رکشہ مینوفیکچررز کو ہدایت کی گئی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے کوئی رکشہ خریدار کے حوالے نہ کریں۔ عدالت نے مزید حکم دیا ہے کہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے مینوفیکچررز کو جون 2025...
لاہور: اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔ سماعت کے دوران محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس...
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے اپنے فیصلے میں قانونی نکتہ طے کردیا اور کہا کہ مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان کوس وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے...
اسلام ٹائمز: سربراہ تحریک بیداری و دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ وہ نظریہ جو مزاحمت، آزادی اور عزتِ نفس کا علمبردار تھا، آج عالمی خاموشی کی گہری لہر میں دفن کیا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کا ضمیر، جو کبھی مزاحمت اور جرأت کا نشان تھا، آج مصلحتوں اور بے حسی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ جن قدموں کو اٹھنا تھا، وہ بے حرکت ہیں اور جن زبانوں کو پکارنا تھا، وہ مصلحتوں کے قفل میں بند ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور شہزاد تحریکِ بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ کے تحت ایوانِ اقبال لاہور میں "غزہ میں کیا ہو رہا ہے اور ہمیں کیا ہوگیا ہے؟" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) گرمی کی غیر معمولی لہر کے بعد بارشوں کا تگڑا سسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار۔ تفصیلات کے مطابق شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44سے 45ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے آندھی اور...
سربراہ تحریک بیداری و دیگر رہنماوں کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ وہ نظریہ جو مزاحمت، آزادی اور عزتِ نفس کا علمبردار تھا، آج عالمی خاموشی کی گہری لہر میں دفن کیا جا رہا ہے۔ امت مسلمہ کا ضمیر، جو کبھی مزاحمت اور جرأت کا نشان تھا، آج مصلحتوں اور بے حسی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ جن قدموں کو اٹھنا تھا، وہ بے حرکت ہیں، اور جن زبانوں کو پکارنا تھا، وہ مصلحتوں کے قفل میں بند ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، ایوان اقبال میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام غزہ کانفرنس لاہور، ایوان اقبال میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام غزہ کانفرنس لاہور، ایوان اقبال میں تحریک...

چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سے انصاف کی تلاش میں فیصل آباد سے آنے والی بزرگ خاتون کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) انصاف کی تلاش میں فیصل آباد کی رہائشی بزرگ خاتون سٹریچر پر لاہور پہنچ گئیں۔فیصل آباد کی 70 سالہ بزرگ خاتون، خورشید بی بی جو گھریلو تشدد اور جائیداد پر ناجائز قبضے کا شکار تھیں ایمبولینس کے ذریعے لاہور میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچیں۔(جاری ہے) انہوں نے چیئرپرسن حنا پرویز بٹ کو ملاقات میں بتایا کہ ان کے قریبی رشتہ داروں نے نہ صرف ان پر جسمانی تشدد کیا بلکہ ان کی ذاتی جائیداد پر بھی زبردستی قبضہ کر لیا۔ واقعے کی ایف آئی آر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں درج ہے۔حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون کی شکایت توجہ سے سنی اور فوری ایکشن...
—فائل فوٹو لاہور میں کالج کی طالبہ دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق طالبہ کے بالکونی سے گرنے کا واقعہ کنیئرڈ کالج میں پیش آیا۔ حادثے کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ 21 سال کی طالبہ کو چکر آئے جس کے بعد وہ بالکنی سے نیچے گر گئی۔ ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار، نوجوان لڑکی چھت سے گر کر جاں بحقکراچی ماڑی پور روڈ اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم... متوفی کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی۔ اہلِ خانہ نے لڑکی کے حوالے بتایا ہے کہ وہ بیمار تھی اور اس کو اکثر دورے پڑتے تھے۔اہل خانہ نے مزید کہا کہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے...
لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے گرفتار ملزم علی حسن نے ضمانت بعدازگرفتاری ضمانت منظور کر لی، ملزم کی دس لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزم علی حسن کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ سنا دیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی حکمنامے کے مطابق فواد چوہدری، صنم جاوید کی طرح مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، فواد چوہدری کے خلاف درجنوں مقدمات میں حقائق اور واقعات مختلف ہیں، ٹرائل کورٹ چاہے تو اپنے ضلع کے مقدمات یکجا کر سکتی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیعلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے...
---تصویر بشکریہ انسٹا گرام سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025ء کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر اعزازی ڈگری دی گئی۔تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے بھی شرکت کی۔ جسٹس عائشہ ملک نے 28 سال سے زائد عرصے تک قانون کے شعبے میں کام کیا۔ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیاسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا واضح رہے کہ جسٹس عائشہ...
لاہور میں جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔ لاہور پولیس نے کہا کہ طالبہ طبعیت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ٹک ٹاکر عبدالرحمان عرف مان ڈوگر پر ناجائز اسلحہ اور دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاکر رجب علی بٹ کے ساتھی عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ تھانہ سندر لاہور نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی سیشن کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور:لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست خارج کردی۔ رپورٹ کے مطابق مماثلت نہ رکھنے والے کیسز کو یکجا نہیں کیا جاسکتا جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نکتہ طے کردیا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ 2022 میں عدم اعتماد کے زریعے بانی پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی نے مزاحمت شروع...
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 9 مئی جسٹس شہباز رضوی جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے اگلے 2ماہ کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نیا ججز روسٹر جاری کیا گیا، 5 مئی سے 5 جولائی تک لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 26 سنگل اور 12 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر 12 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل خان پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل دو رکنی بینچ ٹیکس اور بینکنگ کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس...
لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔ Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پہلگام پر اگر بھارت کو افسوس ہے تو ہمیں بھی ہے، مودی اسرائیل کا حامی ہے اور اس کیساتھ کھڑا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھی ایک تاریخ ہے، نہتےلاہوریوں نے ان کو ڈنڈے مار مار کر بھگایا یہ بھی تاریخ ہے، اس بار مودی کو ماضی کے تمام واقعات بھلا دیں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کوئی ریاست نہیں، فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، امریکا اس جبر اور ناجائز قبضہ کا ساتھ...

وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل
وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیرعلی پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا...