شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لائی جائے، انڈسٹری مشکلات کا شکار، شیخ عمر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی( کامرس رپورٹر) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ 27 جنوری کو ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو کم کرکے سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ 13 فیصد شرح سود انڈسٹری کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہی ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ شرح سود اب بھی خطہ میں سب سے زیادہ اور کاروبار کے لیے مہنگائی اور مالی بوجھ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ زیادہ شرح سود کی وجہ سے کاروباری لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے، جس سے نہ صرف انڈسٹری کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ معیشت کی ترقی کی رفتار بھی سست ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلند شرح سود کے باعث صنعتی شعبے کو قرضوں کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے، جس سے آپریشنز کی لاگت بڑھ گئی ہے اور نئے سرمایہ کاری کے مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ شیخ عمر ریحان نے کہا کہ شرح سود میں کمی لانا ضروری ہے تاکہ صنعتوں کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے اور معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ پی وی ایم اے کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں صنعتی شعبے کو اضافی بوجھ سے بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپانی کابینہ کی 135ارب ڈالرکے اقتصادی پیکیج کی منظوری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی کابینہ نے ملکی معیشت کو متحرک کرنے کے لیے 135 ارب ڈالر مالیت کے ایک نئے اقتصادی پیکج کی منظوری دے دی۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے اقدامات، مضبوط معیشت کا قیام، اور ملک کی دفاعی اور سفارتی صلاحیتوں کو مستحکم بنانا، پیکیج کے 3بنیادی ستون ہیں۔ مقامی حکومتیں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے اپنے اقدامات پر عمل درآمد کر سکیں گی۔ بجلی اور گیس کے بلوں پر سبسڈی دوبارہ شروع کی جائے گی۔ گھرانوں کو جنوری سے مارچ 2026 ء تک اوسطاً تقریباً 45 ڈالر کا فائدہ ہو گا۔بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں بچوں کی پرورش میں مدد کے لیے والدین کو ایک بار نقد رقم دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ رقم تقریباً 130 ڈالر فی بچہ کے حساب سے ادا کی جائے گی۔