ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر نے ملتان کی اسپن پچ کو بہت مشکل قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان:
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیوین املیج نے کہا کہ ہم اچھی بیٹنگ کیلیے پر اعتماد تھے اور بڑی شاٹس بھی کھیلیں لیکن یہ پچ بہت مشکل اور چیلنجنگ ہے۔
کھیل کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 اننگز یہاں کھیلیں اور اس سے سیکھا ہے، سیکھنے سے ہی چیلینج کا سامنا کیا جا سکتا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ پیر کو پاکستان کو جلدی آؤٹ کر لیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔
ٹیوین املیج نے کہا کہ کریبیئن اور یہاں کی اسپن پچ میں بہت فرق ہے، ہماری کنڈیشن کے مقابلے یہاں گیند اسپن زیادہ ہوتی ہے، جو بیٹرز کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے، اس طرح کی اسپن پچ ٹیسٹ میچ میں نہیں دیکھی۔
ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹرز کی طرح اسپن بولرز نے بھی عمدہ گیندیں کیں، ہم پاکستان کے بیٹرز کو مشکل میں ڈالنے اور وکٹیں اڑانے کیلیے پراعتماد ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیلیور کیا، فیصل راٹھور
ہماری حکومت کو مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، وطن عزیز اور جمہوریت کے لیے اس جماعت نے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں دی، ہماری جماعت کا تعلق کشمیر کے ساتھ سب سے مضبوط ہے، بلاول بھٹو زرداری نے جو نعرہ لگایا وہی نعرہ ہمارا ہے، ریاست کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، اس بداعتمادی کی فضا میں حکومت سنبھالنا انتہائی مشکل تھا لیکن آزاد کشمیر کے وسیع تر مفاد میں ہم نے یہ مشکل فیصلہ کیا، انشاءاللہ ہم اس مختصر دورانیہ کے دوران اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائیں گے، ہم نے اس سفر کا آغاز 13 سیٹوں سے کیا اور آج بھرپور قوت کے ساتھ حکومت بنائی، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ڈیلیور کیا ہے، ہماری حکومت کو مرکزی قیادت اور وفاقی حکومت کی مکمل تائید حاصل ہے۔ انشاءاللہ یہ حکومت 2026ء کا الیکشن جیت کر عوامی خدمت جاری رکھے گی۔
مسلح افواج کے جوانوں، جو اس یخ بستہ حالات میں بھی ہماری حفاظت پر مامور ہیں، کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایل او سی کے عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کیا جس پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، کیل انٹر کالج کی بطور ایسوسی ایٹ کالج، کیل بگنواں کے لیے مڈل سکول، شونٹھر مڈل سکول، سٹاف کے معاملات کے حل، شونٹھر کیلئے 15 کلومیٹر سڑک، اڑنگ کیل کی سیوریج کے لیے پی سی ون بنانے کا حکم، بوائز ہائی سکول پھولاوئی کو ہائر سیکنڈری، بوائز مڈل سکول تائوبٹ کو ہائی سکول، پھولاوئی تا تائوبٹ 05 کلومیٹر سڑکوں کا اعلان کرتا ہوں، جس طرح آپ نے ہم پر اعتماد کیا، نوجوانوں کیلئے پروگرام کا آغاز کریں گے جس سے ان کے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، بھرپور استقبال پر اہلیان نیلم کا شکرگزار ہوں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے کیل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب آمد پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ شدید سرد موسم میں بھی کارکنوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر خطاب وڈیو لنک کے ذریعے سنا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اہلیان کیل کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کیل ریسٹ ہائوس میں عوام علاقہ کے وفود نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید اور وزراء حکومت سردار جاوید ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ یونین کونسل کیل اور سرگن کے کارکنان نے استقبال کیا، میں اس پر آپ کا شکر گزار ہوں، یونین کونسل گریس کے کارکنان جو طویل سفر طے کر کے یہاں آئے میں ان کا بھی شکرگزار ہوں، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کے نظام کو بچانے کیلئے حکومت لی، ایک طرف ہمارے پاس ریاست کے محدود وسائل ہیں جبکہ دوسری جانب مسائل بے تحاشا ہیں، اگر اللہ نے چاہا ہم اس مختصر دورانیہ میں عوام کی خدمت کریں گے، ہمیں عوام کی بے چینی کو دور کرنا ہو گا اور ریاست پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہو گا۔