پی ٹی آئی کے جنید اکبر قومی اسمبلی کمیٹی سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جنید اکبر— فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی جنید اکبر
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے رہنما، ایم این اے چوہدری عثمان علی مسلم لیگ ن میں شامل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 ساہیوال 2 سے آزاد (پی ٹی آئی) حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی چوہدری عثمان علی نے سوموار کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری عثمان علی نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
یکم جولائی کو تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان