2025-10-04@23:45:13 GMT
تلاش کی گنتی: 669

«بیانات کے لیے»:

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن نظام میں تاریخی اصلاحات متعارف کراتے ہوئے کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم نافذ کردی ہے۔ اس نئی اسکیم کے تحت سرکاری ملازمین اپنی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے، جب کہ حکومت کی جانب سے 12 فیصد حصہ شامل کیا جائے گا۔ یوں مجموعی طور پر 2 فیصد رقم ہر ماہ پنشن فنڈ میں جمع ہوگی جو مستقبل میں ریٹائرمنٹ کے بعد ملازمین کی مالی معاونت کے طور پر استعمال ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں، جو پبلک فنانس...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی مقصد کی صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ Alhamdulillah! Agreement signed with Joint Action Committee. Pakistan, AJK & Democracy wins. The people of Azad Jammu & Kashmir have always stood at the frontlines of Pakistan’s national cause, and their voice carries immense weight. Over the past weeks, we saw a difficult… pic.twitter.com/DMGdVDbr0s — Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 3, 2025 ...
    اسلام آباد:۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی و عوامی بحران کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اہم کامیابیاں حاصل ہو گئی ہیں۔ حکومتِ پاکستان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور نتیجہ خیز رہا، جس میں کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے سالانہ 6 ارب روپے کی بجلی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ 3 ارب روپے کی آٹے کی سبسڈی بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاق کی جانب سے مزید 30 ارب روپے آزاد کشمیر کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر میں پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے نتیجے میں اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس حوالے سے  بعض معاملات پر فوری طور پر اتفاق کیا گیا جبکہ چند امور پر مزید قانون سازی اور مشاورت کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی میں حکومت، سیاسی جماعتوں اور عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے شامل ہوں گے۔ فریقین میں طے پانے والے معاہدے  کے مطابق مہاجرین اراکین اسمبلی کو کابینہ سے الگ کرنے اور ان کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ تاہم ان کی تعداد، خاتمے...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے گورنر ہاؤس لاہور میں ’پنجاب انسدادِ شدت پسندی ایکٹ 2025‘ کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔ اجلاس میں اعلیٰ سرکاری حکام، ماہرینِ قانون، علما، یونیورسٹی اساتذہ، سول سوسائٹی اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی انتہا پسندی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی عالمی سطح پر موثر قرار دی گئی ہے، وزیر اعظم مقررین نے زور دیا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ صرف قانون سے نہیں بلکہ تعلیم، آگاہی اور مکالمے کے ذریعے ممکن ہے۔ ماہرین نے بین المذاہب ہم آہنگی، فرقہ واریت کے خاتمے اور خواتین و بچوں کے حقوق...
    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم کا دورہِ ریاض وزیر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ماہ کے آخر میں ریاض کا دورہ کریں گے جس دوران بڑے معاشی اقدامات اور مشترکہ منصوبوں کا اعلان متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات سعودی عرب کی زرعی شعبے میں دلچسپی رانا تنویر حسین نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستانی زرعی مصنوعات، چاول، گوشت، مکئی، تل اور خشک اونٹنی کے دودھ میں سرمایہ کاری اور تجارت کا خواہاں ہے۔ لائیو اسٹاک اور کنٹریکٹ...
    وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی نے مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات سے قبل اہم مشاورت کی۔ کمیٹی میں وفاقی وزرا اور پارلیمانی رہنما شریک تھے جنہوں نے موجودہ بحران کے حل اور تعطل کے خاتمے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات، جو تعطل کا شکار تھے، دوبارہ بحال کر دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی رہ جانے والے نکات پر بات چیت کے ذریعے تعطل دور کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال پر دل دکھی ہے، ہماری کوشش ہے کہ جتنی...
    کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کے لیے سعید غنی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر  کیا ہے۔ کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی...
    آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی...
    پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔ یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان  ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔ دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب، جن سے انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا، معاشی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 کے لیے افراطِ زر کا اندازہ 5.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ‘ایشیائی ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ’ کے مطابق مالی سال 2026 کی شرح نمو کا تخمینہ برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر...
    پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا۔ وزرائے خارجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا۔ نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ کے ماہرین کے لیے ہیں۔ ایک سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ کو ایک سال کے لیے رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جس کی مقررہ شرائط کے تحت اسی مدت کے لیے دوبارہ تجدید کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق قوانین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہوئے۔فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
    وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
    امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات جرنیلوں کو ہنگامی اجلاس کے لیے طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلی فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ...
    امریکا نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 21 نکاتی منصوبہ تیار کیا ہے جس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کچھ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو غزہ میں ہی رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور مستقبل میں فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی جائے گی۔ اس منصوبے میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کے غیر مسلح ہونے اور غزہ کو ایک غیر عسکری خطہ بنانے جیسے نکات شامل ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی سربراہی میں تیار ہونے والا یہ منصوبہ آئندہ دنوں میں مزید واضح اور حتمی شکل اختیار کرے گا۔ تاہم اس...
    واشنگٹن: امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دنیا بھر میں تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو اگلے ہفتے ورجینیا کے کوانٹیکو میں ایک غیر معمولی اجلاس کے لیے طلب کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس اچانک اجلاس کے باعث کئی سینئر افسران کے طے شدہ شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ بعض افسران ہزاروں فوجیوں کی کمان کرتے ہیں اور ان کے شیڈول کئی ہفتے پہلے طے ہوتے ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ وزیرِ جنگ نے کم وقت کے نوٹس پر افسران کو کیوں بلایا ہے، تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ سینئر افسران کا ایک ساتھ جمع ہونا غیر معمولی تصور کیا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے صرف اتنا کہا کہ وزیرِ جنگ آئندہ ہفتے اپنے...
    کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
    جرمنی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے خوف نے سیاحوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کہیں یہ ملک سیاحت کے لیے غیر محفوظ تو نہیں ہوتا جا رہا۔ تاہم اعداد و شمار اور حقائق اس بارے میں تھوڑے مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟   جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی دنیا بھر میں اپنی خوبصورت تاریخی عمارات، ثقافتی تنوع اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے لیکن حالیہ برسوں میں جرائم کے بارے میں خبروں نے کچھ تحفظات کو جنم دیا ہے۔ جرمنی میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح نسبتاً کم ہے اور...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
    آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری نے مظفر آباد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے دوران تمام مطالبات تسلیم کرلیے ۔جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہےجس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد جانے کی ہدایت کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ آئینی دائرے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے ہیں ، کشمیر میں بجلی 3...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) یمن کی صدارتی کونسل کے چیئرمین رشاد محمد العلیمی نے اپنے ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے، قومی ریاست کی تعمیر نو، خطے اور دنیا کو بڑھتے ہوئے سرحد پار خطرے سے محفوظ بنانے اور ملیشیاؤں کا باب بند کرنے کے لیے ایک موثر بین الاقوامی اتحاد کے قیام کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عام مباحثے سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ یمن کو ایرانی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبے اور اس کی ملیشیاؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جو بھوک کو بطور ہتھیار، مذہب کو بطور آلہ اور سمندری راستوں کو دباؤ کے ذریعے کے طور پر...
      دنیا کی تاریخ میں اگر کسی شخصیت کی سیرت کو جامعیت اور آفاقیت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے تو وہ صرف نبی اکرم ﷺ کی ذات اقدس ہے۔ آپؐ کی زندگی کا ہر گوشہ انسانیت کے لیے راہ نمائی اور ہر دور کے مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ دینِ اسلام میں سیاست اور سفارت کو الگ تھلگ نہیں رکھا گیا بل کہ ان کو اخلاقیات اور عدل کے ساتھ جوڑ کر معاشرتی نظام کی بنیاد بنایا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے دور میں جب دنیا طاقت کی کش مکش اور انتشار میں گھری ہوئی ہے، سیرتِ نبویؐ کی یہ جہت اور بھی زیادہ اہم ہو جاتی ہے۔ مدینہ کی ریاست کا قیام اس بات کا...
    بھارت نے 97 مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ تیجس لڑاکا طیاروں کے لیے سات ارب ڈالر کے آرڈر پر دستخط کیے کیونکہ اس کی فضائیہ نے کئی دہائیوں کے استعمال کے بعد روسی مگ 21 جیٹ طیاروں کو ریٹائر کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق پہلے تیجس جیٹ طیارے کو 2016 میں فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ انڈیا دنیا کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے جس نے اپنی افواج کی جدت کو اولین ترجیح بنایا ہے اور مقامی ہتھیاروں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے بار بار زور دیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 97 جنگی طیاروں ایم...
    بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صوبائی سیکریٹری تعلیم اسفندیار خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خنوزئی، پشین میں ہیلتھ کیئر اسکلز سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ یہ منصوبہ یورپی یونین کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ عملی زندگی میں درکار جدید مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کا ہدف محض کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کو صحت، آئی ٹی اور دیگر فنی شعبوں میں ایسے ہنر سکھانا ہے جو مستقبل میں ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ ان کا...
    پشاور: خیبر: وادی تیراہ شاڈالے اکاخیل سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے باڑہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے قبیلہ اکاخیل کے ملک ظاہر شاہ آفریدی کے حجرے میں تیراہ واقعے کے متاثرین سے تعزیت کی اور کہاکہ تیراہ واقعے قابل افسوس ہے، شہداء کے لئے جو اعلان کیا گیا ہے وہ رقم متاثرہ خاندانوں کو دی جائیگی، انہوں نے شہداء کو دہشت گرد کہنے کی بھی مذمت کی۔ وزیر اعلی نے مشران سے کہا کہ آپ لوگ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عسکری حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور،...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔ او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی...
    سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں ایک نیا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں صارفین اپنی تصاویر کو ’ریٹرو ساڑھی‘ انداز میں تبدیل کروانے کے لیے ’Google Gemini Nano Banana‘ نامی اے آئی ٹول استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ٹول صارف کی اپلوڈ کی گئی تصویر کو روایتی بھارتی انداز میں ایک سیلفی میں بدل دیتا ہے، جسے خاص طور پر انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ واضح رہے کہ اس ٹرینڈ کو فالو کرنے کے لیے خواتین بڑی تعداد میں اس اے آئی ٹول کو استعمال کر رہی ہیں۔ پرائیویسی کے خدشات اس فیچر کے ساتھ...
    وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران کے خلاف غیر قانونی اور مجرمانہ حملوں اور جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کو ایٹمی عدم پھیلاؤ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور خطرناک موڑ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس مشترکہ اجلاس میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ محترمہ کایا کالاس نے بھی شرکت کی، ایران کیساتھ جوہری مسئلے کا سفارتی حل تلاش کرنے اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے گزشتہ ماہ کے دوران ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سید عباس عراقچی نے ایران...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سعودی عرب اور فرانس نے مشترکہ بیان میں دنیا کے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ اعلان نیویارک کو عملی اور ناقابل واپسی اقدامات کے ذریعے جلد نافذ کریں بیان میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور عہد کا خیرمقدم کیا گیا ہے.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت ضروری ہے اس مقصد کے لیے ایک عارضی بین الاقوامی مشن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی جو فلسطینی اتھارٹی کی درخواست اور سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی اعلان نیویارک جسے جنرل اسمبلی نے 142 ووٹوں سے غیر معمولی...
    کراچی: پاکستان کی برآمدات کے شعبے کے لیے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ پیش رفت نہ صرف گوشت کی صنعت میں نئی راہیں کھولے گی بلکہ قومی برآمدات میں نمایاں اضافہ بھی متوقع ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے باضابطہ خط میں اس معاہدے کی مکمل تفصیلات درج ہیں، جس کے مطابق پاکستانی کمپنی نے امارات کی ایک ایف زیڈ ای فرم کے ساتھ اہم برآمدی ڈیل کی ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان سے فروزن بون لیس بیف متحدہ عرب امارات کو برآمد کیا جائے گا، جو نہ صرف گھریلو بلکہ...
    لندن: برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا باعث نہیں بنے گا بلکہ یہ اقدام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگلے دن ہی فلسطینی ریاست وجود میں آ جائے گی۔ ان کے مطابق یہ قدم ایک طویل المدتی امن معاہدے کی جانب پیش رفت ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا...
    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے کہا ہے کہ اگر امریکا یہ اصرار چھوڑ دے کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار ترک کرے، تو امریکا سے مذاکرات کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اُن نے اتوار کو سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ذاتی طور پر میری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کم جونگ ان کی بیٹی کا تاریخی انٹرنیشنل ڈیبیو، چین کی فوجی پریڈ میں شرکت یہ پہلا موقع ہے کہ کم جونگ اُن نے جنوری میں ٹرمپ کے منصبِ صدارت سنبھالنے کے بعد اُنہیں براہِ راست نام لے کر یاد کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ بھی کر کے دکھائیں گے‘ملک سے غربت، بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، معاشی استحکام کے لیے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سیاسی...
    ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے میں آج کرکٹ کے دو بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ اعصاب کی اصل جنگ بن چکا ہے۔ گرین شرٹس نے کسی بھی تنازعے سے بچنے کے لیے میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کر دی، جبکہ ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی میدان میں صرف کارکردگی کے ذریعے جواب دیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کی ناکامی کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ملا ہے۔ دبئی کے میدان میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ متوقع ہے۔ کپتان سلمان علی آغا پر قیادت کی بھاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کا نام لیے بغیر دارالحکومت دوحا پر حالیہ اسرائیلی حملے کی متفقہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ پاکستان کے مطالبے پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مذمتی بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا۔ یہ بیان تمام 15 اراکین بشمول اسرائیل کے اتحادی امریکا کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ امریکا عام طور پر اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم قرارداد آتی ہے تو اس کو ویٹو کردیتا ہے لیکن اس بار سلامتی کونسل کی بیان کی حمایت سے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حملے میں ناراضی ظاہر ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی حملہ یو این چارٹر اور قطر کی سلامتی...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا صارف اسد  چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں مشرقِ وسطیٰ سے پاکستان واپس آ کر بزنس کا آغاز کیا اور فیکٹری لگائی تاہم عمران خان کے دور میں فیکٹری اور گھر پاکستان میں  رہنے دیا اور وہ خود  کینیڈا منتقل ہو گئے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں اسد چوہدری نے کہا کہ انشااللہ اگلے تین سے چار ماہ میں دوبارہ پاکستان واپس شفٹ ہونے کا پلان ہے کیونکہ اب پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ عمران خان کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان میں ان کے لیے مسائل پیدا...
    لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا معاہدہ ہوا ہے، تاہم اس طےسے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا معاہدہ وقت کی ضرورت اور خطے کے لیے اہم پیشرفت ہے۔ یہ واقعی بڑی کامیابی ہے لیکن اس سے پاکستان پر خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ بلکہ قطر پر بھی حملے کیے ہیں جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سالگرہ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 ستمبر 2025ء) گزشتہ سال بڑھتی بین الاقوامی کشیدگی، وسیع ہوتی جنگوں، معاشی مسائل اور موسمیاتی بحرانوں کے باوجود اقوام متحدہ نے فروغ امن، پائیدار ترقی اور انسانی مصائب میں کمی لانے کے اپنے مشن کو ثابت قدمی سے جاری رکھا۔اقوام متحدہ کی کارکردگی کے بارے میں آج جاری ہونے والی سیکرٹری جنرل کی رپورٹ سنگین عالمگیر مسائل کی موجودگی میں اقوام متحدہ کے مقاصد کی تکمیل سے متعلق کوششوں کی سنجیدہ مگر پرعزم تصویر پیش کرتی ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے یہ رپورٹ ادارے کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں اعلیٰ سطحی ہفتے کے آغاز سے قبل پیش کی ہے۔ انہوں نے مشکل حالات میں بھی خدمات انجام دینے والے اقوام...
    بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
    —فائل فوٹو  توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان بانیٔ پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکریٹری انعام اللّٰہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی کے بیانات جیو نیوز نے حاصل کر لیے۔گواہان بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ انعام اللّٰہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا۔صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ انعام اللّٰہ شاہ نے دباؤ ڈال کر بلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انہوں نے دھمکی دی اگر ویلیو کم نہ کی تو سرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا، چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتے ہوئے اپنا...
    پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات اور آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ان کے چچا آبدیدہ ہو گئے۔ عمر شاہ کے چچا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بھتیجے سے متعلق بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، اسے کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ رات کو سوگیا تھا لیکن 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے اسپتال لے گئے جہاں وہ صرف 30 منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔   View this post on Instagram   A post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities) سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند افراد کے لیے نئی اور سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ان ہدایات کے تحت اب عراق میں داخلے اور زیارت کے لیے عمر کی شرط بھی شامل کر دی گئی ہے تاکہ زائرین کے نظم و ضبط اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔عراقی حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پچاس سال سے کم عمر اکیلے مرد زائرین کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ اکیلے نوجوان زائرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کیا جا سکے اور زیارات کے دوران پیش آنے والے ممکنہ مسائل سے بچا جا سکے۔واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی پچاس سال...
       – عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت 50 سال سے کم عمر مردوں کو اکیلے زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق یہ فیصلہ زائرین کے نظم و ضبط اور بہتر نگرانی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اب 50 سال سے کم عمر مرد صرف اس صورت میں زیارت ویزہ حاصل کر سکیں گے جب وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ درخواست دیں۔ ہزاروں زائرین کا لاپتا ہونا باعثِ تشویش اس سے قبل وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے انکشاف کیا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق،...
    عراق کے حکام نے مقدس مقامات کی زیارات کے خواہش مند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے تحت اکیلے سفر کرنے والے مردوں کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عراقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر کے مردوں کو انفرادی طور پر زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اگر وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ درخواست دیں گے تو انہیں زیارت ویزہ فراہم کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کا مقصد زائرین کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے،...
    اسلام آباد: عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔ عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائے گا۔
    عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کی تفصیلات عراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔ یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق نئی پالیسی...
    زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال، جنہیں 10 اگست کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا، کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں نے اپنی خیریت ظاہر کرتے ہوئے رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں محمد افضل کا کہنا تھا کہ میں اور میرا بیٹا ٹھیک ہیں لیکن سخت مشکل میں ہیں، سن کے مطالبات جلد از جلد پورے کرو تاکہ ہمیں رہا کیا جا سکے۔ مزید پڑھیں: زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان ان کے بیٹے مستنصر بلال نے بھی کہا کہ میرے والد میرے ساتھ ہیں، ہم دونوں ٹھیک ہیں لیکن بڑی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کی جاری کارروائیاں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ محض قومی فریضہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری بھی ہے جس کا ہدف عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ جو اقدامات پاکستان نے خطے میں عدم استحکام کے خاتمے اور تحفظِ عامہ کے لیے اٹھائے، وہ نہ صرف ملک کے مفاد میں تھے بلکہ دنیا کو درپیش بڑے خطرات کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔مقررین کو مخاطب کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحا: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور دوحا پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔یہ اہم ملاقات اس وقت ہوئی جب عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہنگامی بنیادوں پر منعقد کیا گیا تاکہ خطے کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جا سکے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے 9 ستمبر کو ہونے والے اسرائیلی حملے میں قیمتی...
    حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا اس سے قبل حکومت نے یکم ستمبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وفاقی وزارت خزانہ وی نیوز
    کلاؤڈ برسٹ کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے ۔ سائنس اس کے بارے میں کیا کہتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق کلاؤڈ برسٹ یا بادل کا پھٹنا ایک غیر معمولی موسمیاتی واقعہ ہے جس میںبہت ہی کم وقت میں شدید بارش ہوتی ہے جس سے اچانک سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے جب ایک گھنٹے میں سوملی میٹر بارش ایک ہی جگہ پر ہوتو اسے کلاؤڈ برسٹ کہتے ہیں اور یوں لگتا ہے جیسے کہ پورے کا پورا بادل پھٹ گیا ہو۔کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والی بارش زمین کے پانی جذب کرنے کی صلاحیت سے بہت زیادہ ہوتی ہے‘ ایسے واقعات عموماً پہاڑی علاقوں میں ہوتے رہتے ہیں اس وقت صورت حال یہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے فلسطینی مسئلے پر تاریخی ‘نیو یارک اعلامیہ’ کی منظوری کے بعد اسلامی تعاون تنظیم  (او آئی سی) نے کہا ہے کہ اب تمام ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دستاویز میں شامل اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔ یہ اعلامیہ جس میں دو ریاستی حل اور اسرائیل-فلسطین تنازع کے پرامن حل پر زور دیا گیا ہے، جمعہ کو جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اور او آئی سی میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے، پاکستان کی تجویز سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے پیش کیے گئے اس قرارداد کے حق میں 142 ممالک نے ووٹ دیا، 10 نے مخالفت کی جبکہ 12...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے قطر مخالف جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور قطری وزیراعظم کی پہلی ملاقات آج طے بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب، برادر ملک قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی تخریبی پالیسیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سعودی عرب سعودی وزارت خارجہ قطر
    وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانا اور قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کم آمدنی والے اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مہنگائی کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزارتِ خزانہ، توانائی، پیٹرولیم، منصوبہ بندی، قومی غذائی تحفظ، اسٹیٹ بینک، بیورو آف اسٹیٹکس اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ کمیٹی وزیرِاعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے تاکہ مہنگائی کے دباؤ پر...
    امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
    اسلام آباد: پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دفاع، تجارت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر چاندرا وارسی نانتو سوکوچو اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارت خانے میں چیئرمین پاک-آسیان فرینڈشپ ایسوسی ایشن ظفر بختاوری سے بات چیت کر رہے تھے۔ چاندرا وارسی نانتو سوکوچو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کا موقع دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفاع، ثقافت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں...
    اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یہ کمیٹی قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی۔   اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کو یہ ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متفقہ بیانیہ تیار کرے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل کیے گئے ہیں۔  اراکین میں سینیٹر...
    بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
    امریکا کے سابق فوجی جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی غرور کے باعث واشنگٹن کا جھکاؤ پاکستان کی طرف بڑھا ہے۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بریگیڈیئر جنرل مارک کیمیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خوشگوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان کے زیادہ قریب آ رہا ہے۔ مارک کیمیٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں، جو بھارت کے لیے سنجیدگی سے...
     چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
    بھارت میں جاری ہاکی ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کے ورلڈکپ میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (FIH) نے پاکستان کو متبادل آپشن فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ قوانین کے مطابق ایشیا کپ کی فاتح ٹیم براہ راست ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرے گی، جب کہ دیگر پانچ ٹیمیں فروری میں ہونے والے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گی۔ اس راؤنڈ میں ایک اضافی چھٹی ٹیم کے طور پر پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کی شمولیت اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ وہ ایشیا کپ میں پانچویں نمبر پر آنے والی ٹیم کے خلاف تین میچز کی خصوصی...
    امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن کا ماحولیاتی آلودگی میں حصہ نہایت کم ہے، تاہم آبادی کے لحاظ سے پاکستان موسمی تغیرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ کی فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آج پوری دنیا کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔قدرتی آفات اور ان سے ہونے والے نقصانات نے پاکستان کے ترقیاتی عمل اور پھیلائو کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ...
    رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار...
    بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب، پاک بھارت مقابلے کے لیے خصوصی پیکیج متعارف تبدیلی کے بعد میچز اب یو اے ای کے وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ اور پاکستان کے وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ اس دن ابو ظبی میں پہلا میچ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے درمیان سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر ہوگا، جب کہ دبئی میں دوسرا میچ سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان شام 6 بجکر 30 منٹ پر...
    سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کے لیے ایک اہم پرفارما جاری کیا ہے جس کے تحت اب کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر جمع کرانا لازمی ہوگا۔ اس پرفارما کے مطابق فریقین کو بھی کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا ہوگا، جس میں درج ذیل تفصیلات شامل ہوں گی: ایف آئی آر نمبر اور متعلقہ تھانہ پوسٹمارٹم کے نتائج اور پوسٹمارٹم کا دن و وقت ملزمان کے نام، عمر اور گرفتاری کی تاریخ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے نتائج فرانزک رپورٹس اور ان کے نتائج مزید پڑھیں: قرآن و سنت کے مطابق آئین سازی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر سپریم کورٹ کا مقصد یہ ہے کہ ججز کیس کی...
    ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایران، عراق اور شام کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے مجاز زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز (ZGOs) زائرین کے لیے سفر، رہائش، خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ حکومت زیارت پالیسی پر عمل درآمد شروع کر چکی ہے اور موجودہ سالار سسٹم کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ اب زائرین صرف رجسٹرڈ کمپنیوں کے ذریعے زیارات کے سفر پر جا سکیں گے تاکہ انہیں بہتر سہولیات، شفاف طریقہ کار اور...
    وفاقی وزیرِ قانون و انصاف، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے رکن برطانوی ہاؤس آف لارڈز، لارڈ پال نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانونی تعلیم کے فروغ اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل ایجوکیشن پاکستان، بیرسٹر اسامہ ملک بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی آرا پیش کیں۔ ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ دونوں ممالک کے ادارے مکالمے، تبادلہ پروگرامز اور مشترکہ اقدامات کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔ مزید پڑھیں: برطانیہ: بالغ شہریوں کی اکثریت مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں؟ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط قانونی ادارے، عالمی تعلیمی تبادلے اور قانونی تربیت میں بہترین...
    بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
    باجوڑ پولیس نے میں افغان مہاجرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں جن میں معیاری کھانا اور مکمل ریلیف کیمپ سروس بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ کے گاؤں ترخو میں سیکیورٹی کلیئرنس مکمل، حالات معمول پر لوٹ آئے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے باجوڑ پولیس ترجمان نے کہا کہ متاثرین کے لیے کرسیاں واٹر کولر اور شربت کا بندوبست کیا گیا ہے اور ہم نے جگہ جگہ شکایت کے لیے سیلز قائم کیے ہیں جبکہ ہر روز 1600 سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر سینٹر میں 56 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متاثرین کی سہولت کے لیے...
    گوگل میپس دنیا بھر میں سفر، راستے اور مقامات کی تلاش کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ ہے۔ اب گوگل نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا فیچر شامل کیا ہے جسے ’Your Recent Places‘ کہا جا رہا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو حال ہی میں وزٹ کیے گئے مقامات کو ایک ہی جگہ پر دیکھنے اور دوبارہ تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے صارفین کو اپنی وزٹ ہسٹری تلاش کرنے کے لیے ایپ کے اندر کئی مینیو کھولنے پڑتے تھے، لیکن اب یہ معلومات براہ راست سامنے دستیاب ہوں گی۔ نیا فیچر کیسے کام کرے گا؟ یہ سیکشن گوگل میپس کے ”You“ ٹیب میں ”Your lists“ کے اوپر دکھائی دے...
    برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار پوک...
    وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے کہا ہے کہ زیارات گروپ آرگنائزرز کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، آئندہ مقدس مقامات کی زیارات صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز زیارت گروپ آرگنائرز کے ذریعے ممکن ہوں گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لیے پرانا قافلہ سالار نظام عنقریب ختم کردیا جائے گا، زیارات کرانے کی خواہشمند کمپنیوں سے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 585کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس مکمل کرلی گئی ہے،حالیہ توسیع کے دوران 95 نئی کمپنیوں نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ پرانی کمپنیوں سے کاغذات کی وصولی 31 اگست تک جاری رہے گی، نئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
    مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے حافظ محمد نعمان اور پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔ جبکہ پی پی 87 کی سیٹ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بچھر کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی ہے۔ انہیں 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امن کا قیام پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت و شنید انتہائی ضروری ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کےخاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے۔ ان...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات پر پی ٹی آئی سے بات کے لیے تیار ہیں، لیکن کیسز میں ریلیف پی ٹی آئی کو صرف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ سے سوال کیا گیا کہ 13 اگست کو جناح اسٹیڈیم میں وزیراعظم شہباز شریف نے میثاقِ استحکام کی بات کی اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات دور کریں اور استحکامِ پاکستان کی بات کریں۔ فیلڈ مارشل نے بھی صحافی سے بات چیت میں کہا کہ سیاسی مفاہمت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔ تو کیا یہ پی ٹی آئی کے لیے پیغام ہے کہ...
    سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،چیئرمین سینیٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا فروغ ضروری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے، امن کا قیام پائیدارترقی اورخوشحالی کے لیے ناگزیرہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان گفت وشنید انتہائی ضروری ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کے لیے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا ملکی خود مختاری اور سلامتی...
    سابق ایرانی سفیر ڈاکٹر ماشاء اللہ شاکری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بالادستی کی پالیسیوں کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔ اگر آپ کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ملک کو امریکی ایجنسی کو قبول کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیئے۔ میں ضرور کہوں گا، نہیں، ایسا نہیں ہوگا اور پاکستانیوں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت ایک بااختیار اور خودمختار ریاست و اتھارٹی ہے اور مذہب اسلام کی صحیح تعلیمات پر مبنی ایک اسلامی جمہوریہ۔ اس لیے پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے عزائم کو درست طریقے سے امریکیوں تک پہنچا سکتا ہے، کچھ دوسرے ممالک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کہیں ان کے نام پر جاری موبائل سم کسی اجنبی کے استعمال میں تو نہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق جرائم پیشہ عناصر چوری شدہ ذاتی معلومات کی بنیاد پر آپ کے نام سے غیر قانونی سم نکلوا سکتے ہیں، جو فراڈ، مجرمانہ سرگرمیوں یا دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی فوری جانچ کریں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk ویب سائٹ پر وزٹ کریں، یا اگر انٹرنیٹ دستیاب نہیں تو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کریں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...