لاہور میں صوبائی و ضلعی مسئولین کے اجلاس سے خطاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت جہاں مذہبی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ رکھتی ہے، وہیں ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دور اندیش قیادت میں مجلس کو پاکستان کی سیاست میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسی طرح اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی، اس کیلئے نچلی سطح تک اپنی رابطہ مہم تیز کرنا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیرصدارت صوبائی اور ضلعی مسئولین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت (ع) کے علامہ سید امتیاز حسین کاظمی، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ عمران علی، صوبائی سیکرٹری مالیات سید فصاحت علی بخاری، صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات(میڈیا) ضلعی صدر نجم عباس خان، ضلعی جنرل سیکرٹری نقی مھدی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع لاہور، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن نقی حیدر، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن شعیب اور عقیل موجود تھے۔

اجلاس میں کئی اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاہور اور پنجاب بھر میں روابط بڑھانے، تنظیمی سرگرمیوں اور فعالیت پر فوکس کیا گیا۔ صوبائی، ضلع اور وحدت یوتھ ونگز کے مسئولین نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات کو بریفنگ دی۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی نے صوبائی اور ضلعی ونگز کے مسئولین کی کاوشوں کو سراہا۔ تنظیمی صورتحال اور فعالیت کے بارے خصوصی ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت جہاں مذہبی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ رکھتی ہے، وہیں ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دور اندیش قیادت میں مجلس کو پاکستان کی سیاست میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اسی طرح اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی، اس کیلئے نچلی سطح تک اپنی رابطہ مہم تیز کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت کے سیاسی کردار نے بہت سے نام نہاد قائدین کی نیندیں حرام کر دی ہیں، ہم اسی طرح ملت کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ مجلس کے سیاسی کردار نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صوبائی سیکرٹری کہ مجلس وحدت سیاسی کردار کہا کہ مجلس

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں منعقدہ صدائے عدل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اور اسکے نڈر سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان میں بیدار تشیع، وحدت امت اور عالمی مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج دنیا ظلم، جبر اور بربریت سے بھری ہوئی ہے۔ غزہ سے لے کر پاکستان تک مظلومیت کی داستان رقم کی جا رہی ہے، جبکہ دنیا کے حکمران اور مقتدر طبقے خود ان مظالم کے سرپرست بن چکے ہیں۔ جب چوکیدار ہی چور بن جائے تو انصاف کی توقع فضول ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت یوتھ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے زیر اہتمام جیکب آباد میں منعقدہ تیسرے سالانہ "صدائے عدل ڈویژنل کنونشن" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اللہ بخش سجادی کو وحدت یوتھ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا۔ کنونشن میں وحدت یوتھ کے سابقہ ذمہ داران، مختلف اضلاع کے نمائندگان، اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا دنیا اس وقت ایک عادل پیشوا اور نجات دہندہ کی منتظر ہے، اور وہ نجات دہندہ حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں، جن کے ظہور سے زمین عدل و انصاف سے بھر جائے گی۔ یہ وعدہ اللہ کا ہے، جو تورات، انجیل، زبور اور قرآن میں بار بار دہرایا گیا ہے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے اس بات پر زور دیا کہ آج نائب امام مہدی علیہ السلام، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں دنیا بھر کے اہلِ حق ظلم و ستم کے خلاف متحد ہو کر عالمی مزاحمتی تحریک کا حصہ ہیں۔ یہ تحریک شیاطین عالم خصوصاً امریکہ اور اسرائیل جیسی استکباری قوتوں کے خلاف ہے، جنہوں نے فلسطین میں عورتوں، بچوں اور معصوم شہریوں پر قیامت ڈھا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری امریکی و اسرائیلی ظلم و بربریت پر پوری دنیا بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ کیمروں کی موجودگی میں فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ مگر اقوام عالم اور انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں، کیونکہ دنیا پر قابض شیطان صفت ظالم حکمران اس ظلم کے پشت پناہ بن چکے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے جس انقلابی راستے کی نشاندہی کی تھی، ہم اسی راستے کے راہی ہیں۔ ہمیں آج بھی قائد شہید سے اس عہد وفا کو نبھانا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور اس کے نڈر سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان میں بیدار تشیع، وحدت امت اور عالمی مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکے ہیں۔ راجہ ناصر عباس جعفری ایوان بالا میں مظلوموں کے ترجمان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوانِ بالا میں راجہ ناصر عباس جعفری نے جس جرأت اور بہادری سے عالمی استکبار کے خلاف آواز اٹھائی، وہ قابلِ تحسین اور تمام پاکستانی سیاست دانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم وحدت امت اور مظلومین کی حمایت کی علامت بن چکی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ ،، او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا
  • لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
  • "ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟"وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹوئیٹ، سوال اٹھا دیا
  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟، محسن نقوی کا علی امین گنڈا پور پر طنز
  • صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز
  • اس صوبے میں کسی قسم کے اپریشن کی اجازت نہیں دیں گے
  • لاہور: پنجاب حکومت کا اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام، معیار تعلیم بلند کرنے کا فیصلہ
  • تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی
  • لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن