Al Qamar Online:
2025-08-01@06:46:07 GMT

ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

کراچی(نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہے اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ضرور ہے مگر مسلسل بڑھ رہی ہے، اشیا پہلے کے مقابل مزید مہنگی ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ نہیں سوچا کہ گندم مہنگی ہوگی تو آٹا بھی مہنگا ہوگا، پی ڈی ایم کے وقت پر مہنگا ہوا تو لوگوں کی چیخیں نکلی، غریب فارمز کو اس وقت پر نقصان ہوا، معاشی ترقی کا سب سے اہم اشارہ جی ڈی پی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی شرح اور مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے پاکستانیوں کی دستاویزی آمدنی پر دباؤ پڑ رہا ہے، طویل مدتی معاشی کامیابی حاصل کرنے کے لیے اہم اہداف کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح عدلیہ کا گلہ گھونٹنا ہے، پیکا قانون نے آسمان کیسے کیسے تبدیل کردیے، پہلے عمران خان اسے مقبول بنا رہے تھے اور شہباز شریف اس کے خلاف تھے، آج شہباز شریف اسے منظور کروا رہے ہیں اور عمران خان اس کے خلاف ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نے کہا

پڑھیں:

لاہور کی ندا صالح نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں

پاکستان کی ریلوے تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاہور کی ندا صالح ملک کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔بچپن سے ٹرین چلانے کا خواب دیکھنے والی ندا نے اپنی محنت، حوصلے اور جذبے سے وہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔ندا صالح نے مردوں کے غلبے والے شعبے میں قدم رکھ کر نہ صرف صنفی امتیاز کی دیوار گرائی .بلکہ نئی نسل کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ “ٹرین ڈرائیور بننے پر شروع میں گھر سے مخالفت ہوئی. مگر پھر سب نے میرا ساتھ دیا۔”ندا صالح اس وقت لاہور کی اورنج لائن ٹرین چلا رہی ہیں، جو روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاکھوں شہریوں کو منزل تک پہنچاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ سروس شروع کرنے سے پہلے ٹرین کی مکمل سروسنگ اور سیکیورٹی چیک خود کرتی ہیں تاکہ سفر محفوظ اور آرام دہ ہو۔تعلیم مکمل کرنے کے بعد ندا نے عملی زندگی میں قدم رکھا اور اپنے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ اُن کا کہنا ہے کہ “یہ صرف میری کامیابی نہیں.بلکہ ہر اُس لڑکی کے لیے امید کی کرن ہے جو کچھ کر دکھانے کا عزم رلاہور کی ندا صالح نے تاریخ رقم کر دی. پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیںکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہائے چینی ۔۔ ہائے مہنگائی
  • شہید اسماعیل ھنیہ کے خون نے جنگ آزادی کو نئی جلا بخشی، لبنان میں ایرانی سفارتخانہ
  • پاکستان میں تیل کے کتنے ذخائر، تیل نکلنے کا تناسب کیا ہوگا؟
  • عمران خان اب بھی سب سے مقبول رہنما ہیں، مفتاح اسماعیل
  • ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے کا اعلان کر دیا
  • لاہور کی ندا صالح نے تاریخ رقم کر دی، پاکستان کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں
  • سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • حکومتی وزیر کا ملک میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کا دعوٰی