امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میں جوہانسبرگ میں ہونے والی جی 20 سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، امریکی ٹیکس کا پیسا ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی20 کا استعمال کررہا ہے مگر نجی املاک ضبط کرکے برا کام کررہا ہے۔ واضح رہے کہ جی20 وزرائے خارجہ کا اجلاس 20 فروری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہورہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جی 20 سمٹ میں شرکت نہ امریکی وزیرخارجہ
پڑھیں:
امریکا کا یوکرین کو میزائل حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں میں مدد کے لیے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا روس کے توانائی ڈھانچے اور دیگر اسٹریٹجک اہداف پر حملوں کے لیے یوکرین کو معلومات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو مزید طاقتور ہتھیار بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو روس میں گہرے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نیٹو اتحادیوں سے بھی یوکرین کو اسی نوعیت کی معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔