Jasarat News:
2025-11-04@22:34:46 GMT

ایک عہد، حوصلے اور امید کا دن

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

ایک عہد، حوصلے اور امید کا دن

یوم یکجہتی کشمیر ایک رسمی دن نہیں بلکہ ایک عہد، ایک حوصلہ، ایک امید کا دن ہے۔ یہ دن اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد صرف یہ کہ کشمیریوں کی حمایت کرنا بلکہ دنیا کو یہ باور کرانا بھی ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیر کی آزادی کے بغیر سکون سے نہیں بیٹھیں گے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آزادی کی اس جنگ میں پوری پاکستانی قوم اْن کے پشت پر کھڑی ہے اور وہ دن بھی دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور وہاں کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے۔ کشمیریوں کی جدو جہد کامیاب و کامران ہوگی۔ کشمیریوں کا واحد مطالبہ آزادی ہے اور وہ اپنے اس مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے بہنے کو تیار نہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد کرنے کے لیے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم کی کوشش سے یکجہتی کشمیر ہر سال با قاعدہ پانچ فروری کو منایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں اس دن کو مناتے ہوئے ہمیں اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں کریں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تاریخ ہمیشہ قربانیوں اورجد و جہد کی لازوال داستان رہی۔ وہ ہمیشہ سے اپنی جد و جہد سے تاریخ رقم کرتے آ رہے ہیں۔

یہ دن ایک موقع ہے جب دنیا کو یاد دلایا جاتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف سیاسی تنازع نہیں بلکہ یہ ایک انسانی المیہ ہے اور اس انسانی المیہ کی تاریخ کو کشمیری عوام اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری 1989 سے لیکر اب تک قابض بھارتی فورسز نے خواتین اور بچوں سمیت 96 ہزار 388 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور پر تشدد کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔ رپورٹ میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے اس دعوے کو بھی بے نقاب کیا گیا کہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 2019 سے اب تک 1000 مظلوم کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 18 خواتین بھی شامل ہیں۔ اس دوران 251 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست قتل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 480 کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی اور 25 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح کشمیریوں کا معاشی قتل کرنے کے لیے مکانوں، دوکانوں سمیت ایک ہزار سے زائد املاک کو نزر آتش کیا گیا۔ بھارتی فوج کی طرف سے 150 کے قریب خواتین کی عصمت دری کی گئی ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جنوری میں 6 کم عمر بچوں سمیت 11 کشمیریوں کو شہید کیا اور یہ سب ریاستی مظالم مودی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے لیکر اب تک کے ہیں جس میں مودی حکومت دنیا کو یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے صورتحال بہتر ہوئی، یہ محض دنیا کو دھوکا دینے کے مترادف ہے اور کچھ نہیں۔ مذہبی اعتبار سے کشمیر صدیوں سے اسلامی تہذیب و ثقافت کا مرکز رہا ہے۔ یہاں اسلام کی روش صوفیا اور علماء کے ذریعے پھیلی جس نے اس خطے کی روایات، تمدن اور طرز زندگی کو تشکیل دیا۔ کشمیری عوام نے ہمیشہ برصغیر کے مسلمانوں کے ساتھ گہرے مذہبی، ثقافتی اور جزباتی تعلقات قائم رکھے۔ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور مذہبی آزادی پر قدغن ہے۔ بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے۔ سیکڑوں مساجد کی بے حرمتی، مذہبی اجتماعات پر پابندی اور اسلامی تہواروں کے دوران ریاستی جبر اس حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں بظاہر سیکولرزم کا راگ الاپنے والا انڈیا کشمیریوں کو ان کی مذہبی تشخص سے محروم رکھنے کی منظم کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ تنازع نہ صرف زمین کے ایک ٹکڑے کے حصول کا ہے بلکہ ایمان، انصاف اور انسانی وقار کا معاملہ بھی ہے۔ اقوام متحدہ کی بیسوں قراردادوں کے با وجود کشمیر کے مسائل کا حل نہ ہونا خود اقوام متحدہ کے وقار اور سالمیت کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کشمیریوں کو کشمیر کی دنیا کو کیا گیا ہے اور کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر: تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے پا گیا، نمبر پورے ہیں، وزیر قانون میاں عبدالوحید

آزاد کشمیر کے وزیر قانون میاں عبدالوحید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے ہوگیا ہے، جو ایک ہفتے میں قانون ساز اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عبدالوحید کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو درپیش چلینجز سے نمٹنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے جاری مشاورت کے باعث تحریک عدم اعتماد پیش کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو

’ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے، نمبر ہمارے پاس پورے ہیں، نئی حکومت اپنی متوقع ذمہ داریوں کے حوالے سے متعلقہ افراد کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے جلد مشاورت مکمل کرلی جائے گی۔‘

وزیرقانون کے مطابق وزیر اعظم پاکستان سے بھی بات چیت مکمل ہوچکی ہے، جنہوں نے حمایت کے ساتھ ساتھ ووٹ دینے کا بھی کہا ہے، مگر وہ حکومت کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: اس وقت آزاد کشمیر میں حکومت بنانا بڑا چیلنج، تحریک عدم اعتماد اسی ہفتے آ جائےگی، راجا فیصل ممتاز راٹھور

دوسری جانب آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل راجا فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ اسی ہفتے آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد پیش کرکے اپنی حکومت قائم کرلیں گے۔

وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ اب مزید تاخیر نہیں ہوگی، موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی حکومت نہیں بنانے جا رہی بلکہ جوا کھیلنے جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی

انہوں نے کہا کہ 29 ستمبر کو شروع ہونے والی عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک کے باعث ہم نے یہ فیصلہ کیاکہ ہمیں اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت بنانی چاہیے۔

ان کے مطابق پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی اور جماعت مذاکرات نہیں کر سکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر پیپلز پارٹی تاخیر تحریک عدم اعتماد جیو نیوز راجا فیصل ممتاز راٹھور عوامی ایکشن کمیٹی قانون ساز اسمبلی میاں عبدالوحید وزیر اعظم پاکستان وزیر قانون ووٹ

متعلقہ مضامین

  • امید ہے نواز شریف اپنے بھائی کو آئینی ترمیم سے روکیں گے، زبیر عمر
  • یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
  • ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے گرین شرٹس کے حوصلے بلند
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • جنوبی افریقا کیخلاف فتح سے پاکستانی ٹیم کے حوصلے بلند، ورلڈ کپ کیلیے امیدیں جاگ اٹھیں
  • پی پی اور ن لیگ کی سیاسی کشمکش؛ آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی تاخیر کا شکار
  • آزاد کشمیر: تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار طے پا گیا، نمبر پورے ہیں، وزیر قانون میاں عبدالوحید
  • معرکہ 1948، گلگت بلتستان کی آزادی کی داستان شجاعت غازی حوالدار بیکو کی زبانی
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • کشمیر:بے اختیار عوامی حکومت کے ایک سال