ترک صدر پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
فوٹو: اسکرین گریب
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔
ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔
نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔
واضح رہے کہ کل جاتی عمرہ میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ