بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ملک کو متحد کر سکتا ہے۔

عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ۔ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا ، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں ہیں ،عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا ، اس وقت کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 جولائی 2024 کو جو بریفنگ ہوئی اس کے تحت پانی بیچا گیا ، 500 ارب کا پیٹرول اسمگل کیا جارہا ہےمسلح افواج کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔ پاکستان میں بدقسمتی سے قوم تقسیم ہے اور صرف ایک شخص بانی پی ٹی آئی ملک کو متحد کرسکتا ہے۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل سامنے آگیا روس اور برطانیہ نے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل میں رضا مندی کے بغیر سندھ میں کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اپنے ہی علاقے میں دھاتی پرزہ گرادیا، مکان کو نقصان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملک کو متحد کر قوم تقسیم ہے بدقسمتی سے پی ٹی ا ئی عمر ایوب کے ساتھ

پڑھیں:

پاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور

لندن:

پاکستانی سفارتی وفد جس کی قیادت وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، امریکا کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ چکا ہے۔

امریکا میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں، امریکی کانگریس ارکان سے ملاقاتیں کیں، جہاں پاکستان نے کشمیر کے مسئلے اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا مقدمہ پیش کیا اور بھارت کو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھانے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی آبی دہشت گردی، یہ بات جذبات میں نہیں کہہ رہے، بلاول بھٹو

انہوں نے بھارتی جارحیت پر بھی سوالات اٹھائے اور عالمی طاقتوں سے مداخلت کی درخواست کی۔

شیری رحمان اور خرم دستگیر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، جنہوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بھارت بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

بشریٰ انجم بٹ نے بتایا کہ پاکستانی وفد کو امریکا میں اپنے مؤقف پر بھرپور پذیرائی ملی۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نہ ہوا تو خطہ ایٹمی جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے: سلیم بٹ
  • ثنا یوسف نے کس پاکستانی ڈرامے میں کام کیا؟
  • پاک بھارت عوام امن چاہتے، نفرت اور تقسیم کے بیانیے کو دفن کر دیں گے: بلاول بھٹو
  • بدقسمتی، خواجہ آصف کا غزہ سے متعلق مسلم دنیا کی خاموشی پر اظہار افسوس
  • تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی، فیصل کریم کنڈی
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلان جنگ ہوگا، بلاول بھٹو
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، پانی روکنا اعلانِ جنگ ہوگا، بلاول بھٹو
  • بھارت ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا، حریت کانفرنس
  • سنڈے اسپیشل : ٹو این ون اسٹوریز
  • پاکستانی سفارتی وفد امریکا سے برطانیہ پہنچ گیا، امن کی اہمیت پر زور