لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد: ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی، ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔
حکومت پاکستان لبنان، فلسطین اور شام کے جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور شام کے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ ہو گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا۔واضح رہے کہ جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔