Express News:
2025-05-15@04:58:29 GMT

مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کا بڑا اقدام

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے ٹکٹ خریداری مزید آسان کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے کے مسافر اب ٹکٹ کی خریداری جاز کیش سے بھی باآسانی کر سکیں گے، جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس معاہدے پر پی آئی اے اور جاز کیش کے اعلیٰ حکام نے دستخط کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ٹکٹ کے حصول کے لیے مسافر کیش اور کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ جاز کیش کے ذریعے سے بھی ادائیگی کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا پی آئی اے  انتظامیہ کا نصب العین ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے نیٹ ورک میں تیزی سے وسعت لا رہا ہے اور عنقریب پی آئی اے اندرونی ملک کے ساتھ ساتھ یورپ اور برطانیہ کی پروازوں میں اضافہ کرے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی آئی اے کے لیے

پڑھیں:

رافیل خریداری میں کس نے کتنا مال بنایا؟ کانگریس رہنماؤں نے بھید کھول دیا

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا کا ڈسالٹ کے سی ای او ایرک ٹراپئر کے انٹرویو پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی ہوئی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں۔

رندیپ سنگھ سرجیوالا کے مطابق قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں بلکہ منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے، قانون کا پہلا اصول ہے کہ فائدہ اٹھانے والے اور شریک ملزم کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا قانون کا دوسرا اصول یہ ہے کہ فائدہ اٹھانے والے اور ملزم اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتے۔

رندیپ سنگھ سرجیوالا

رندیپ سنگھ سرجیوالا کے مطابق بی جے پی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا، مودی اور ایرک ٹراپئر کے پی آر اسٹنٹس کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

رندیپ سنگھ سرجیوالا کا کہنا تھا کہ رافیل ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کڑور کی کرپشن کی گئی ہے۔

دوسری جانب سنجے نروپم کا کہنا ہے کہ آج تک رافیل طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی، رافیل طیاروں کی آفیشل ڈیل میں مودی کے دوست انیل امبانی کو خاص ترجیح دی گئی اور فائدہ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان

سنجے نروپم کے مطابق مودی سرکار نے کہا کہ فرانس نے انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنے کا کہا تھا جبکہ فرانس حکومت نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا۔

سنجے نروپم

سنجے نروپم کا کہنا ہے کہ ڈسالٹ کمپنی کے اندرونی کاغذات میں جونیئر افسر نے سینیئر افسر کو بتایا کہ انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنا پڑے گا ورنہ کانٹریکٹ نہیں ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رافیل رندیپ سنگھ سرجیوالا سنجے نروپم کانگریس کرپشن مودی

متعلقہ مضامین

  • سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے دو ٹوک مؤقف کے ساتھ بھارتی خطوط کا جواب دے دیا
  • قطر اور امریکا کے درمیان بوئنگ طیاروں کی خریداری سمیت مختلف معاہدوں پر دستحط
  • ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا محکمہ صحت بلوچستان پر خریداری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • رافیل خریداری میں کس نے کتنا مال بنایا؟ کانگریس رہنماؤں نے بھید کھول دیا
  • پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورۂ عمان، عمانی نیوی کے جہاز کے ساتھ مشق میں حصہ لیا
  • ملائیشین ایئرلائن کے طیارے کی تباہی کا ذمہ دار روس ہے، اقوام متحدہ
  •  ای وزٹ: خیبرپختونخوا کی جیلوں کے قیدیوں کے لیے اہم ترین سہولت
  • آپریشن بنیان مرصوص کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ،ترجمان پاک فوج
  • کوئٹہ، گرین بسز کی خریداری میں تاخیر پر سرفراز بگٹی برہم
  • گرین بسوں کی خریداری میں تاخیر پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی