فوٹو اسکرین گریپ

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان جب مارے گا تب پوری دنیا جان جائے گی۔

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، گرائے گئے بھارتی ڈرونز کا فرانزک معائنہ کیا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا پر جعلی تصاویر اور ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی تنصیبات کو بھارتی میزائلوں نے ہی نشانہ بنایا، بھارت کا پاکستان پر ڈرون حملوں کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے 29 ڈرونز گرائے گئے، بھارت کے ڈرونز حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں، چار افراد زخمی ہیں، یہ چھوٹے ڈرونز تھے ان کا خیال تھا کہ یہ نظر میں نہیں آئیں گے، پاکستان نے حملہ کیا تو اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی میڈیا میں انجینئرڈ وار ہسٹریا نظرآرہی ہے، ہم ایمان کی قوت سے اتنے عرصے سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی پنجاب میں کسی بھی شہری علاقے میں کارروائی نہیں کی، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن اسٹریٹیجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، بھارتی ڈرونز نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو ہماری آرمی، نیوی اور فضائیہ الرٹ ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی ڈرونز نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ڈرون نے لاہور میں فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو گرایا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کہا کہ بھارت اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے

پڑھیں:

بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف: پاکستان سے جنگ کے بعد بھارت بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کی معروف اینکر پرسن پالکی شرما نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی بری طرح ہار گیا تھا۔

ایک تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بھی موجود ہے اور پیسہ بھی، لیکن وژن کی شدید کمی ہمیں پیچھے دھکیل دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جب بھی حکمتِ عملی پر بات کی جاتی ہے تو سوچ صرف بارڈرز اور ڈپلومیسی تک محدود رہتی ہے، لیکن میڈیا کو کبھی بطور "اسٹریٹجک ریسورس" استعمال نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق دنیا بھر میں میڈیا کو طاقت اور اثر و رسوخ کے ایک بڑے ہتھیار کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن بھارت ابھی تک اس حقیقت کو نظرانداز کرتا رہا ہے۔

پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ جنگ کے بعد صرف میدانِ جنگ میں ہی نہیں بلکہ بیانیے کی جنگ میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور یہ ایک بڑی ناکامی ہے جس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا
  • پاکستان سعودیہ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا: طاہر اشرفی
  • پاکستان پوری دنیا میں روشن چاند ستارے کی مانند ہے‘ رانا تنویر
  • اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا
  • پاکستان نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی
  • بھارتی اینکر پرسن کا بڑا اعتراف: پاکستان سے جنگ کے بعد بھارت بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا
  • کرکٹ سیاست کی زد میں
  • روس نے یوکرین پر 40میزائل اور 580ڈرون برسا دیے
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی