2025-08-14@11:31:03 GMT
تلاش کی گنتی: 71406

«علمی آزادی کا ادارہ»:

    یوم آزادی معرکۂ حق کے موقع پر شہداء کے اہلِخانہ نے وطن کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ چودہ اگست وہ دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کا خواب پاکستان کی صورت میں حقیقت بنا، یومِ آزادی محض جشن نہیں بلکہ قربانیوں اور جدوجہد کی عظیم داستان ہے۔ لانس نائیک عامر عباس شہید کے بھائی نے یوم آزادی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’14 اگست وہ دن ہے جب بے مثال قربانیوں اور جدوجہد کے بعد پاکستان آزاد ہوا۔‘‘ بھائی لانس نائیک عامر عباس شہید نے کہا کہ 14 اگست ہماری آزادی کی یاد، قربانیوں اور ہمت کی داستان ہے۔ یہ دن ہمارے اسلاف کی قربانیوں اور سپاہیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہے، یہ دن...
    کراچی: یوم آزادی کی مناسبت سے 14اگست کو کراچی میں میراتھن کا انعقاد ہوا۔ باغ جناح سے شروع ہونے والی دوڑ میں 7، 14 اور 21.1 کلو میٹر کے مقابلوں میں ایک ہزار سے زائد مرد و خواتین رنرز نے شرکت کی۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد قومی دن کی مناسبت سے سبز شرٹ میں ملبوس تھے۔ میراتھن آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، ایم اے جناح روڈ اور کچہری روڈ سے  دوبارہ باغ جناح پر مکمل کی، اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
    ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی پیشکش...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پرامریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے تین مہینے بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ شاید علاقے میں اور پوری دنیا میں تاکید بھی کی۔ یہ بتایا اور ثابت کیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے...
    پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے کا نام دیا۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد...
    ویب ڈیسک: سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کردی۔  سکھر میں گذشتہ روز 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔  یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی   کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا...
     پنجاب سے پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہو گی۔ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ...
    جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جشن آزادی کے موقع پر قومی اخبارات میں سرکاری اشتہار جاری کیا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر شامل نہیں کی گئیں۔جاری کردہ اشتہار میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت پاک بحریہ اور پاکستان ائیرفورس کے سربراہان کو دکھایا گیا۔اشتہار میں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ قومی پرچم، منارِ پاکستان، مختلف ثقافتوں کے لوگ اور...
    متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008 سے پہلے ایسا تھا؟ ایسے کوئی گھر بھی چل سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ طبقہ ہے جو 100 فیصد دیتا ہے،...
     گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات کروانے کے ارادے کے ساتھ ہی روس کو خبردار بھی کیا ہے کہ اگر روس نے جنگ ختم نہ کی تو اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔(جاری ہے) یورپی رہنمائوں اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ورچوئل میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی رہنمائوں اور زیلنسکی سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، یوکرینی صدر سے ہونے والی گفتگو کو میں 10 پر ریٹ کروں گا۔انہوں...
    معرکہ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال امتیاز جب کہ وفاقی وزرا، چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت دیگر شخصیات کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔ صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج ایک معمول بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں سے زیادہ پی ٹی آئی کے لئے فوقیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی  بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان صاحبہ (جنکا بھائی مودی کے آگے لیٹ گیا تھا) حکومت پر مودی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کےحلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ خواجہ سعد رفیق نےلاہور سےالیکشن لڑنےکی پیشکش پر معذرت کرلی،خیال رہےکہ پارٹی قائد نواز شریف خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں لانے کے خواہاں ہیں۔ Post Views: 7
    ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے سلسلے میں مجاز بینکوں کی شاخیں ہفتے کے روز بھی کھلی رہیں گی۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز بینک ہفتہ 16 اگست کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی بینک چھٹی کے باوجود کھلے رہے تھے تاکہ شہریوں کو حج درخواستیں جمع کرانے میں آسانی ہو۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخواست دہندگان کو بروقت سہولت دینا ہے، کیونکہ حج اسکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14 اگست اور دوسرے قومی ایام پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج معمول بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک شخص قومی ایام اور تہواروں پر تحریک انصاف کو فوقیت دیتا ہے، پی ٹی آئی نے کبھی دھشت گردی کی مذمت نہیں کی، بلکہ اسد قیصر صاحب نے کہا کے پی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان حکومت پر مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام لگاتی رہیں، اس سال فوج کے 700 شہداء نے وطن پر جان قربان کی۔ خواجہ آصف...
    معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرأت‘ سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشان امتیاز‘ عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘...
    ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جشنِ آزادی کے موقع پر ارشد ندیم پاکستان کی سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔ بین الاقوامی اور ایشین چیمپیئن ارشد ندیم جیولن تھرو میں ریکارڈ قائم کر کے تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ ارشد ندیم کو اولمپکس اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی پوری قوم اور پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔
    پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔ اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔  
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی اور  وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔  وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔  سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو بھی کی گئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات سینیٹر ایمل ولی خان کی وزیر اعظم کو اے این پی کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد جسٹس منصور شاہ کو لکھا گیا چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جوابی خط پہلی بار منظر عام پر آگیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اپنا جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا تھا۔ دونوں ججز نے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کو 4 نومبر 2024 کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے کیوں معذرت کی؟ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستوں کو فل کورٹ کے بجائے آئینی بینچ کے سامنے مقرر کرنے پر سپریم کورٹ کے 9 ججوں نے کب اور کیوں...
    معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نواز دیا گیا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔ اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطاء کیا جبکہ فیلڈ...
    بیجنگ :’’ماضی میں پرندے ڈھونڈنے کے لیے آپ کو دور دور جانا پڑتا تھا، لیکن اب چین میں ماحول بہتر سے بہتر ہوتا جا رہا ہے اور آپ شہر کے پارکس میں بھی پرندوں کی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔ ماحول کی بہتری آنکھوں کے سامنے ہے ۔”پاکستان سے تعلق رکھنے والے خالد شریف نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ برسوں میں چین کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار مذکورہ بالا الفاظ میں کیا ۔خالد چین میں کئی سالوں سے مقیم ہیں ۔ 2015 میں، انہیں پرندوں کی تصویر کشی کا شوق ہوا۔ انہوں نے چین کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ہے اور لاکھوں پرندوں کی تصاویر کھینچی ہیں، جنہوں نے...
    بیجنگ :26 جون 2025 کو کیبن سے باہر دوسری  سرگرمی کی کامیابی کے بعد، چین کےشنزو 20 کے خلابازوں کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے اندرونی ماحول کی نگرانی، آلات کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال، سازوسامان کی  ترتیب اور کیبن سے باہر  نکلنے کی سرگرمیوں کی تیاریاں مکمل لی ہیں۔ منصوبے کے مطابق، شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر  تیسری سرگرمی انجام دینے کے موقع کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت، چینی خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور  خلابازوں کے عملے کی جسمانی اور ذہنی حالت اچھی  ہے اور باہر نکلنے کی سرگرمیوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ **** Post Views: 6
    ویب ڈیسک : پنجاب سے  پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا۔  ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 19 اگست سے 20 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں اور  21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد 26 اگست تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل 28 اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ...
    بیجنگ : چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن کے  متعلقہ انچارج نے کہا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے بعد سے  چین کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر نے تیزی سے ترقی کی ہے،  پیمانے اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا میں صف اول کی پوزیشن پر ہے، اور کمپیوٹنگ پاور کا مجموعی پیمانہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ آٹھ کمپیوٹنگ  ہبز  میں سے پانچ مغربی خطے میں ہیں ، جو مغربی علاقوں کی صاف توانائی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔جون 2025 کے اختتام تک فائیو جی بیس اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 4.55 ملین اور گیگا بٹ براڈ بینڈ صارفین...
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی...
    دنیا کی تاریخ میں مسلمانوں کی پہلی منظم اور نظریاتی ریاست، ریاستِ مدینہ تھی، جس کا آغاز باطل کے خاتمے اور حق کے غلبے سے ہوا۔ صحیح بخاری شریف کے مطابق، رسول اللّٰہ ﷺ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے تو بیت اللّٰہ کے اطراف تین سو ساٹھ بت نصب تھے۔ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ میں پکڑی لکڑی سے انہیں گراتے ہوئے یہ آیت تلاوت فرمائی: "وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا" (بنی اسرائیل: 81) ترجمہ: اور کہہ دو کہ حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا ہے۔ یہ لمحہ صرف بتوں کے ٹوٹنے کا نہیں، بلکہ ایک ایسی ریاست کے آغاز کا اعلان تھا جو عقیدہ، عدل، مساوات اور...
    شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی  پر شان دار اور رنگارنگ تقریبات   کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل  کیے گئے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فائنل میچ میں شائقین نےاپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا  جب کہ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔  مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی...
    سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
    معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک حالیہ گفتگو میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ موجودہ دور میں محبت اور رشتوں کے فیصلے زیادہ تر مالی استحکام سے جڑے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج کی محبت جذبات کے ساتھ ساتھ مادّی حقائق پر بھی قائم ہے اور یہ رویہ غیر حقیقی نہیں بلکہ ایک عملی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس مالی وسائل نہ ہوں تو مسترد کیا جانا فطری امر ہے اور اس پر برا منانے کی ضرورت نہیں ہمایوں اشرف نے اپنی بہن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کا سوچے جو کما نہیں رہا تو وہ اسے ضرور یہ...
    چیف جسٹس کا 26ویں آئینی ترمیم پر جسٹس منصور کو لکھا گیا جواب پہلی بار منظرِ عام پرآگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ تمام حقائق منظر عام پر آگئے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور شاہ کے خط میں جوابی خط پہلی بار منظر عام پر آگیا۔ چیف جسٹس پاکستان کا جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا۔ دونوں ججز نے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم 4 نومبر 2024 کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے...
    لندن / پیرس / برلن: برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے بڑھتے ہوئے ایٹمی پروگرام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو باضابطہ خط لکھا ہے، جس میں اگست کے آخر تک کوئی سفارتی حل نہ نکلنے کی صورت میں پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ — ژاں-نوئل بارو (فرانس)، ڈیوڈ لیمی (برطانیہ) اور جوہان ویڈفل (جرمنی) — نے خط میں کہا کہ اگر ایران نے مقررہ ڈیڈ لائن تک معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ "اسنیپ بیک میکانزم" استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ میکانزم 2015 کے جامع مشترکہ ایکشن پلان (JCPOA) کا حصہ تھا، جس کے تحت ایران پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیاں...
    راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست...
    — فائل فوٹو  کراچی میں 18 سے 23 اگست کے دوران بارش کے 1 سے 2 اچھے اسپیل آسکتے ہیں، اس دوران شہر میں معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سسٹم 17 اگست کی رات گجرات کے راستے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 سے 23 اگست کے دوران سندھ کے کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس سسٹم سے سندھ میں کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔
    فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیاانہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ1980کے رولز تبدیل کرکے نئے رولز 2025جاری کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رولز2025کے مطابق سکین شدہ نقول فراہم کرنا لازم ہے،نوٹسز، احکامات، تصدیق شدہ نقول اور درخواستیں ڈیجیٹل صورت میں جاری کی جائیں گی۔ رولز2025کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اجازت ہوگی،حلف نامے اپوسٹیل کے ذریعےتصدیق کئے جا سکیں گے،فریقین اور وکلا اپنے فون نمبر، ای میل، پتے اور ڈیجیٹل ایپ کی تفصیلات فراہم کریں گے،بذریعہ ڈاک بھیجے گئے عدالتی دستاویزات قبول نہیں کئے جائیں گے۔ سینئر صحافی انصار عباسی کی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت رولز 2025کے مطابق فریقین آن لائن یا بالمشافہ ریکارڈ معائنہ یا نقول حاصل کر سکیں گے،فوری نوعیت یا عبوری...
    معروف اداکارہ حبا علی خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں اس حقیقت کا اظہار کیا کہ آج کے دور میں بھی خواتین کو وہ آزادی حاصل نہیں جو مردوں کو کم عمری سے مل جاتی ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بچیوں کو یہ کہہ کر محدود کر دیا جاتا ہے کہ ہم تم پر شک نہیں کر رہے بلکہ زمانہ خراب ہے اور اس سوچ کا کوئی عملی حل نظر نہیں آتا کیونکہ اکثر لڑکیاں خود بھی اسے درست مان لیتی ہیں حبا علی خان نے بتایا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرتی ہیں گاڑی چلاتی ہیں اور اپنی پسند کے مطابق لباس پہنتی ہیں لیکن اس کے باوجود بہت سے معاملات میں ان کے پاس...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  ہم جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے۔  قائداعظم  کی زیرِ قیادت  ہمارے آباؤ اجداد نے وہ...
    دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان کرکٹر راشد خان نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ناقابل یقین چھکا لگا کر حیران کر دیا۔ اوول انوینسیبلز کی جانب سے نمائندگی کرنے والے راشد خان کے چھکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ’’اشتعال انگیز‘‘ چھکا قرار دیا گیا۔ ٹم ساؤتھی برمنگھم فینکس کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں۔ راشد خان گیند پھینکے سے قبل ہی وکٹوں کے سامنے ادھر اُدھر ہوگئے اور جیسے ہی ٹم ساؤتھی نے راشد کی ٹانگوں کی طرف فل لینتھ گیند کی، بلے باز نے بے نیازی سے اسے ڈیپ اسکوائر لیگ کے اوپر سے ایک سیدھا چھکا مار دیا۔ دی ہنڈریڈ لیگ نے راشد خان کے شاندار چھکے کی ویڈیو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے،  منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ  تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں. اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں  دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ سینٹر، R&D لیباٹریاں، لیول III ڈیٹا...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (PartitionHorrorsRemembranceDay) کا نام دیا۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے اور جنہوں نے شدید تکلیف کا سامنا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ان لوگوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ  آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  یوم آزادی پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کا 78 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، پوری قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے۔  میرے 3بیٹے ہیں مرتے ہیں تو مر جائیں، مگر غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجوں گا، یہاں فرعونیت سے زیادہ ظلم ہورہا ہے،...
    دیر(نیوز ڈیسک) دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔ ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے...
    وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
    ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی...
    امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔  اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔  ان کے اس اقدام کے بعد امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) میں بڑے پیمانے پر ردوبدل شروع ہوا، جس...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا تاہم اس بار ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی...
    فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔اس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیاجا ئے گا۔ توقع ہے یورپی یونین بھارت پر سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے اقدامات نہ کرنے زور دے گی، بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کی سربراہ برنڈ لانگے سے ملاقات کی۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت پر...
    سرچ انجن گوگل دنیا بھر میں مختلف ثقافتی اور سماجی ایونٹس کے موقع پر دلچسپ ڈوڈل تیار کرتا رہتا ہے، رواں سال بھی پاکستان کی آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر بھی ایک نیا ڈوڈل سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیا خصوصی ڈوڈل دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔ گوگل کے خصوصی ڈوڈل نے جشن آزادی پر قوم کی خوشیوں کو دوبالا کردیا۔ گوگل نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم کو آسمان کی وسعت پر لہرا کر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کا ضامن بنا دیا۔ عام طور پر ایک ڈوڈل کسی بھی ملک کی ثقافت اور اس کی روایات کا عکاس ہوتا ہے اور اس بار گوگل نے لہراتے ہوئے...
    ثابت قدم رہیں کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، چیف جسٹس کا جشن آزادی پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ آئین ناصرف بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے بلکہ آزادیوں کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ یوم آزادی پاکستان پر جاری اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے پیارے وطن کا 78 واں یوم آزادی منا رہے ہیں، پوری قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کے وژن، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کی ایک پختہ یاد دہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے لوگوں کی...
    اسلام آباد: چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد پہلی مرتبہ تمام حقائق منظر عام پر آگئے، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور شاہ کے خط میں جوابی خط پہلی بار منظر عام پر آگیا۔ چیف جسٹس پاکستان کا جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا۔ دونوں ججز نے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم 4 نومبر 2024 کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے آئینی بینچ کا حصہ بننے سے کیوں معذرت کی؟ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستوں کو فل کورٹ کے بجائے آئینی بینچ کے سامنے مقرر کی رائے میں سپریم کورٹ کے...
    امریکا کی جانب سے بھارت کی برآمدات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہونے کے بعد، نئی دہلی نے چین اور روس کے ساتھ اپنے سیاسی و اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بھارتی سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف تجارتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے بلکہ بدلتے عالمی طاقت کے توازن کے تناظر میں بھارت کی خارجہ پالیسی کا اہم قدم بھی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر 21 اگست کو ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔  روسی وزارتِ خارجہ نے اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    تعجیل ظہور امام مہدی (عج) اور عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ اور اسکی اہمیت؟ عالمی اربعین حسینیؑ کے سیاسی و اجتماعی اثرات؟ عالمی اربعین حسینیؑ عالمی استعمار امریکا کی آنکھ کا کانٹا کیوں؟ اربعین حسینیؑ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مؤثر آواز کیسے؟ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اربعین حسینیؑ کے جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے پر پابندی کے پس پردہ عوامل؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید...
    ویب ڈیسک: دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔  پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو آسمان پر لہراتے ہوئے دکھایا ہے ،جس کے پس منظر میں بادلوں کی صورت میں گوگل کا نام نظر آرہا ہے۔  ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل پر دنیا بھر کے اہم مواقع، تہواروں، ایونٹس اور بین الاقوامی سطح پر ریکارڈز بنانے والی شخصیات کی مناسبت سے اکثر ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے۔  نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں بہترین مواقع فراہم کیے...
    وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے عرس داتا گنج بخشؒ پر آنیوالے زائرین کی سکیورٹی اور آسانی کیلئے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا اور زائرین کیلئے شاندار مہمان نوازی کی روایات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں عرس کی تقریبات کے آغاز پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے چہلم امام حسینؑ اور عرس داتاگنج بخشؒ پر امن وامان یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے حضرت امام حسینؑ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ...
    یوکرینی صدر نے اپنی شمولیت کے بغیر کسی بھی معاہدے کے امکان کو مسترد کردیا۔ زیلنسکی نے ٹرمپ سے کہا کہ پیوٹن دھوکہ دے رہے ہیں اور انہوں نے ڈونباس سے یوکرینی افواج کے انخلا کے حوالے سے اپنا سخت موقف برقرار رکھا ہے۔ یوکرینی صدر نے زور دیا کہ وہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار ہو۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یورپی رہنماؤں اور یوکرینی صدر کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں جنگ بندی سمیت تمام معاملات زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ علاقائی مسئلے پر صرف یوکرین کی رضامندی سے بات چیت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں کے درمیان بدھ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبۂ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کی ایوان سے 40؍ دن سے زائد غیر حاضری پر سزا کی قرارداد کو روکے رکھا۔ اس اقدام کو ممکنہ مذاکرات سے قبل کشیدگی کم کرنے...
    وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی پرمسرت اور تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عسکری قیادت نے اس موقع کو اتحاد، استقامت اور ایک روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی عظیم کامیابی سے تعبیر کیا۔ اپنے پیغام میں عسکری قیادت نے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیاں، جرات اور...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری آن، بان اور شان ہے، آج ہمیں وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔ 78ویں یومِ آزادی کی قوم کو پُرجوش مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین! پاکستان جیسی بے مثال نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، آزادی کی نعمت، باوقار زندگی کا موقع اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے پر ہمیں فخر بھی ہے اور شکر بھی۔ شہرمیں کہاں اورکتنی بارش ہوئی؟رپورٹ جاری انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی روشنی سے دنیا جگمگا رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان اور شان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جناح اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کے روز منعقدہ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نئی راکٹ فورس کمانڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا، جو پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ تاہم خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورس فوج میں اپنا الگ کمانڈ رکھے گی جو کسی روایتی جنگ کی صورت میں...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے، قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ انہوں نے کہا...
    پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم شخص...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک سمندری ٹرینر ’جیسیکا ریڈکلف‘ کو شو کے دوران ’اورکا‘ وہیل نے مار ڈالا۔ ویڈیو میں خاتون وہیل کی پیٹھ پر رقص کرتی دکھائی دیتی ہے اور پھر وہیل اچانک اسے پانی میں کھینچ لیتی ہے۔ Breaking ????Jessica Radcliffe orca attack real video Twitter — dolphin Jessica accident original, is it true? nachrichten deutsch https://t.co/fWVMvd8gpYThat is how Jessica's life was ended by the Orca she trains ,rip ????#jessica #rip #orcaattack pic.twitter.com/AXrPM6ilY0 — Hiroshi Suyama (@ner0xxxx) August 13, 2025 لیکن حقائق جانچنے والے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیو مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) سے بنائی گئی ہے اور اس واقعے کا...
    —فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللّٰہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری، قومی پرچم لہرایاوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار...
    مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور اقدار کے دفاع کیلئےغیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی، انہوں نے پیغامات میں کہا پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہان نے کہا کہ ارض پاک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج اور قوم کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہماری اجتماعی قوت کی بنیاد ہے، ایک مضبوط،...
    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کا دن نہ صرف آزادی کی قیمتی نعمت کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا بھی آئینہ دار ہے جو برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں اور قائدین نے گھربار، جائیدادیں اور جانیں قربان کر کے ایک آزاد اور خودمختار مملکت کا قیام ممکن بنایا جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں، یہ قربانیاں...
    پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تھے۔ ایم ڈی نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے کردار کی تعریف کی۔ ایم ڈی سوئی نادرن نے پاک افوج کے معرقہ حق کی فتح پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک...
    ویب ڈیسک: 15اگست بروز جمعتہ المبارک کو شہر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے سلسلے میں مقامی تعطیل ہوگی۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 982ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جس کے تحت تمام سرکاری شہری ادارے بند رہیں گے ۔ایم سی ایل، ایل ڈی اے ، ٹیپا واسا،پی ایچ اے ،والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، روڈا،ایل ڈبلیو ایم سی، زونز میں چھٹی ہوگی۔سول سیکرٹریٹ اور ماتحت اداروں میں اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مہنگائی کو 38 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے، گورنر اسٹیٹ بینک ذرائع ابلاغ کے مطابق  رواں...
    کراچی: ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ بانی پاکستان کی جدوجہد کو یاد رکھیں۔ تینوں مسلح افواج نے پورے پاکستان کے عوام کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کسی نعرے کا نام نہیں، یہ ایک احساس کا نام ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان جشن آزادی کو مشن آزادی کی طرح مناتی ہے۔ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری قسمت کا فیصلہ کچھ خاندان کررہے ہیں۔ سندھ...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں  گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی  قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ  مئی 2023 ء میں مہنگائی...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔ ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے...
    پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی معیار کے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے 2023ء میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کے لیے...
    کوپن ہیگن فیشن ویک میں ایک معروف برانڈ کے شو کے دوران ماڈل اور موسیقار جورا نے اسٹیج پر کیٹ واک کے دوران فلسطین کا پرچم بلند کر کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ واک کے دوران جورا نے اپنی جیب سے فلسطینی پرچم نکالا، جس پر نسل کشی کے خلاف ابھی اقدام کریں کا پیغام درج تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) بعد ازاں انہوں نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بات یہ ہے کہ فلسطین کے بغیر ہمارا کوئی مستقبل نہیں، کیا آپ سمجھ نہیں رہے؟ انہوں نے لکھا کہ اگر ہم آج یہ قبول کر لیں کہ اسرائیل پورے فلسطین...
    امریکی محکمۂ خزانہ نے روس پر عائد کچھ پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کیا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والے آئندہ اجلاس کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کی پہلی مرتبہ الاسکا آمد، جنگ بندی پر مذاکرات کا امکان محکمۂ خزانہ کے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول (OFAC) کے مطابق یہ رعایت ان لین دین پر لاگو ہو گی جو “ریاست الاسکا میں اجلاس میں شرکت یا اس کی معاونت کے لیے معمول کے مطابق اور ضروری ہوں۔ تاہم اس میں کسی بھی منجمد یا ضبط شدہ اثاثے کو جاری کرنے کی اجازت شامل نہیں ہو گی۔ یہ رعایت 20 اگست تک نافذ العمل...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے  3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں  گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی  قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان کی جانب سے حالیہ دنوں میں لگائے گئے سنگین الزامات کے بعد عامر خان کے اہل خانہ نے اپنا ردعمل جاری کردیا ہے۔ چند روز قبل ایک انٹرویو میں فیصل خان نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے بقول، عامر خان نے انہیں ایک سال تک گھر میں قید رکھا۔ فیصل کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے انہیں دماغی بیماری (شیزوفرینیا) کا مریض قرار دیا اور یہ سمجھا کہ وہ معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ فیصل کے مطابق اس دوران انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی، فون ضبط کرلیا گیا اور کمرے کے باہر گارڈز تعینات تھے جو...
    لاہور: مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست تک پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں۔ بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ضلع...
    پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کار خریداروں کے لیے شاندار پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی نے صارفین کو پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اورصرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔ سوزوکی پاکستان کسی بھی وقت بغیر اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔ سوزوکی ایوری وی ایکس کی...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا آج کادن صرف جشن منانےکانہیں ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتاہے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا میری طرف سے پوری قوم کو14اگست کی مبارکباد ہو،معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نےجوفتح دی اس کاجتناشکراداکریں وہ کم ہے،دنیاکوپیغام دیں پاکستان ایک پرامن ملک ہے،پاکستان نے ہمیشہ امن ، یکجہتی کی بات کی،پاکستان پائندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد۔ فخرعالم نےپیغام میں کہا اس سال صرف آزادی کاجشن نہیں بلکہ معرکہ حق کی کامیابی کاجشن ہے،ملک پرجب بھی مشکل وقت آیاپوری نےمتحدہ ہوکراس کاسامناکیا،ہمارے ملی نغموں کی گونج سرحد پار سنائی دینی چاہیے،دشمن جب بھی ہمیں آزمائے گا وہ منہ کی کھائے گا۔ Post Views: 1
    پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم، بالخصوص صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جشنِ پاکستان وطن عزیز کی بقاء، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں حقیقی آزادی سمیت کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے، اور ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کاربند...
    بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔ یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، جشن آزادی پر شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے رنگ گئے، جبکہ سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی کے بعد اس جشن آزادی کا مزہ دوبالا ہوگیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی اس عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے جو ہمیں شہداء کی قربانیوں اور لاکھوں مسلمانوں کی ہجرت کے بعد حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کا تقاضا کرتا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور ہمیں اسے ایمان، اتحاد اور قربانی کے جذبے...
    ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔  خواجہ آصف  نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔  وزیر دفاع نے اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے، پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے سازبازکا الزام لگاتی رہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  وزیردفاع...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات تبھی ممکن ہے جب دونوں فریق اس پر آمادہ ہوں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جمعے کو الاسکا میں پیوٹن کے ساتھ ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے فوراً بعد ایک اور میٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں زیلنسکی کی شمولیت بھی چاہتے ہیں۔  یہ ملاقات 2021 کے بعد کسی موجودہ امریکی صدر اور روسی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر کو جمعے کی ملاقات میں باضابطہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا، جس سے خدشہ ظاہر...