پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی:
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہ اکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا۔ سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے۔ اوگرا نے ڈی ریگولیٹ فارمولے پر پیٹرولیم ڈیلرز کی حمایت کی مگر منسٹری کے سامنے بولنے کی ہمت نہیں۔
چیئرمین پی پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ایران سے پیٹرولیم اسمگلنگ پھر بڑھنا شروع ہوگئی، اسمگلنگ ختم کرنے کے لیے وفاق ایران سے لیگل ایگریمنٹ کرے۔ مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز کو نظرانداز کیا، دعویٰ کرتا ہوں ڈی ریگولیشن سے عوام کو سستا پیڑول نہیں ملے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈی ریگولیٹ
پڑھیں:
کراچی ائیرپورٹ پر چاندی اسمگلنگ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔ پارسلز کو زیورات/فیشن زیورات ظاہر کیا گیا تھا، جو ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام پر بھیجے گئے تھے۔ کراچی میں انٹرنیشنل میل آفس میں سخت نگرانی کے باعث اسمگل شدہ سامان کو ان کی مطلوبہ منزل تک پہنچنے سے پہلے قانون کے مطابق شناخت کرکے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے چاندی کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بھر میں چاندی اسمگلنگ کے مختلف کیسز رپورٹ کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں بین الاقوامی میل آفس کے ذریعے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چاندی کی بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔ ایف بی آر ملکی معیشت کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ڈاک سمیت کسی بھی ذریعے سے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کیلئے پُرعزم ہے۔