نشو بیگم کی سلطان راہی کے بیٹے کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔
سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔
اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔
نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔
اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر فلم بنائے جائے تو فلم بین دوبارہ سینما کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔
مرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان نے کہا کہ نشو بیگم ہماری انڈسٹری کا اثاثہ ہیں۔ جن کے ساتھ ہمارے خاندان کے تعلقات دہائیوں پرمشتمل ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں معروف فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران صدارتی ایوارڈ یافتہ لیجنڈ اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دیگر نامور فنکاروں اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑے صحافیوں کو بھی دلدار بھٹی ایوارڈ پیش کیا گیا۔
Post Views: 1