چیمپئنز ٹرافی2025: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں 21 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، یوں انگلینڈ نے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے 2004 میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 347 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف 338 رنز بنائے تھے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر یہ ریکارڈ بالترتیب بھارت اور انگلینڈ کے پاس ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہ ریکارڈ بنائے تھے۔
دوسری جانب، چیمپئنز ٹرافی میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا جو بین ڈکٹ نے اپنے نام کیا۔ انگلش بلے باز بین ڈکٹ نے 3 چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 165رنز کی اننگز کھیلی، اس سے پہلے یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کے پاس تھا۔
نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی نیتھن ایسٹل نے 2004 کی چیپئنز ٹرافی میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 145 رنز بنائے تھے جب کہ زمبابوے کے اینڈی فلاور نے 2002 میں بھارت کے خلاف 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں چوتھے نمبر پر سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی ہیں، جنہوں نے 2000 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 141 رنز بنائے تھے جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ 2009 میں انگلینڈ کے خلاف 141 رنز بناچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی رنز بنائے تھے ا سٹریلیا کے کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن جاں بحق، شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوکر فرار ہوگیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔ حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اورنگی گلشن بہار میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان ایک راہ گیر شہری کو لوٹ رہے تھے، قریب موجود شہری نے اپنے اسلحہ سے ملزمان پر فائرنگ کی، شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیا، جبکہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 14 سال کا حسین جاں بحق ہوگیا۔
ہلاک ملزم کے پاس سے اسلحہ اور گولیاں ملی ہیں، شہری کا لائسنس یافتہ اسلحہ بھی فارنزک کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت کی جا رہی ہے۔
حسین کے ماموں نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میرا بھانجا نماز پڑھ کر مسجد کے باہر بیٹھا تھا، ڈاکوؤں نے حسین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، حسین نے موبائل چھین کر فرار ہونے والے ڈاکو کو پکڑا تو ڈاکو اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، ڈاکو نے 9 گولیاں چلائیں، میں فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا تو لوگ میرے بھانجے کو اسپتال لیکر جا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ بھانجے کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر نجی اسپتال لے گئے ڈاکٹروں نے بتایا حسین جاں بحق ہوگیا ہے، حسین حافظ قرآن تھا اور عالم بننے کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔