اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونا تھی مگر انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا مرکزی دروازہ اندر سے کھول دیا جس کے بعد تمام لوگ ہوٹل میں داخل ہوئے۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنما محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، صاحبزادہ حامد رضا اورسلمان اکرم راجہ ہوٹل کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
بعد ازاں اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں نے ہوٹل کی لابی میں ہی کانفرنس کرنے کا اعلان کیا جب کہ پولیس اہلکار اور ایف سی کے دستے ہوٹل کے باہر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اپوزیشن جماعتوں ہوٹل میں

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ایف آئی اے کو جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

 درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری، ایف آئی اے حکام اور فرحت اللہ بابر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت نے موقف اپنایا کہ سات ماہ سے انکوائری کررہے ہیں لیکن بتا نہیں رہے کہ انکوائری کیا ہے، ہمیں ابھی تک معلوم نہیں الزامات کیا ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جی بتائیں کیا انکوائری ہے اور الزامات کیا ہیں، شکایت کہاں ہے؟، ایف آئی اے افسر محمد سفیر نے عدالت کو بتایا کہ ایف بی آر سے ریکارڈ منگوایا ہے جیسے ہی ملے گا انکوائری مکمل ہو جائے گی۔

عدالت نے ایف آئی اے افسر کو انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد ،پی ٹی آئی کے رہنما عزیزخان ودیگر پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع
  • باپ سمیت کئی جماعتوں کو گوشوارے جمع کرانے کیلیے مہلت
  • اپوزیشن رہنما کو نوبیل انعام کیوں دیا؟ وینزویلا ناروے پر برہم‘ سفارتخانہ بھی بند
  • لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار
  • اپوزیشن رہنما کو نوبیل انعام کیوں دیا؟ وینزویلا ناروے پر برہم، سفارتخانہ بھی بند
  • وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب ، اپوزیشن کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ  
  • اپوزیشن جماعتوں کا نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ کے انتخاب کامعاملہ، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج، شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ ہو گی