رمضان المبارک میں وفاقی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردئیے گئے۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان کے لیے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اداروں میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کے روز  صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ ڈبل شفٹ اسکولز میں پیرسے جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے کلاسز لی جائیں گی۔ ایوننگ شفٹ میں پیر سے جمعرات ساڑھے 12 سے ساڑھے 4 بجے تک کلاسز ہوں گی۔ جمعے کا کلاسز کے اوقات ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بجے تک

پڑھیں:

پاکستان منی لانڈرنگ سکیموں کی موثر روک تھام میں ناکام رہا : آئی ایم ایف 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ مکمل کر لی ہے جو رواں ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے رپورٹ کے اجرا سے قبل مسودہ حکومت پاکستان کو بھیج دیا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مشاہدات اور سفارشات کا جائزہ لے گا۔ 

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے مؤثر نفاذ میں بڑے نقائص ہیں، اداروں کے درمیان بینیفیشل اونرشپ ڈیٹا کے تبادلے کا ثبوت نہیں ملا جبکہ پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں بھی ناکام رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈیٹا کے بغیر جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے لینے سے روکنا مشکل ہے، تحقیقات میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر کے رابطے کمزور ہیں جبکہ  کمرشل بینکوں اور تفتیشی اداروں کے درمیان بھی رابطے کا فقدان ہے۔

سینئر صحافی رضی دادا کو ایوارڈ نہ ملنے پر اینکر زریاب عرفان اور ایثار رانا کا احتجاج، وجہ بھی بتا دی

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ کمرشل بینکوں اور تفتیشی اداروں کے درمیان بھی رابطے کی کمی ہے جبکہ قانون سازی اور بین الادارہ رسائی میں کمزوریاں اسے مؤثر نہیں رہنے دیتی۔ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق کمپنیوں کے حقیقی مالکان کا ڈیٹا مؤثر طور پر استعمال نہیں ہو رہا، مالیاتی تحقیقات میں اداروں کے درمیان باقاعدہ تبادلہ ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کا بینیفیشل اونرشپ فریم ورک بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے ڈیٹا کے جائزے کے لیے ادارہ جاتی ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

14اگست کو دھرنے کی سازش کرنے کاکیس،پی ٹی آئی کے 12کارکنوں کی ضمانت منظور 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا، ریسکیو اور ریلیف کیلیے 3 ارب روپے جاری، وزیراعلیٰ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • سیلاب متاثرین کو امدادی سامان مہیا، ریسکیو آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں، این ڈی ایم اے
  • مہمند میں حکومت خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • پختونخوا؛ ریسکیو اور ریلیف کیلیے 3 ارب روپے جاری، وزیراعلیٰ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • شمالی وزیرستان میں 4روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان منی لانڈرنگ سکیموں کی موثر روک تھام میں ناکام رہا : آئی ایم ایف 
  • واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے
  • گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہدایت جاری
  • سرکاری اداروں کو 6 کھرب کا خسارہ، حکومت کے ہوش اڑ گئے
  • پنجاب، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل