گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہدایت جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
نتھیا گلی:
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کے لیے ہدایت جاری کردی گئی اور رات کے اوقات میں غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا کہ گلیات میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی لہٰذا سیاح رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
شاہ رخ علی نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات میں گلیات سفر سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل گلیات ڈیولمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم یا محکمہ سیاحت کے ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کو روک کر ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں قحط جاری رکھنا چاہتا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ امدادی سامان لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک کر اسرائیل نے ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں قحط جاری رکھنا چاہتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اسرائیلی محاصرہ توڑ کر امدادی فلوٹیلا غزہ کے لیے امداد لے جارہا تھا جب اسرائیل نے طاقت کے زور پر 39 کشتیوں اور ان پر سوار درجنوں امدادی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا فلوٹیلا روکنے کا مقصد نسل کشی کے خلاف آوازیں دبانا ہے۔
ایمنسٹی نے واضح کیا کہ 47 ممالک کے 443 سے زائد رضاکاروں کو اسرائیل نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔