چین میں چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بدھ کو شروع ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چین میں چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بدھ کو شروع ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،
جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قومی عوامی کانگریس
پڑھیں:
بھارت دہشتگردی میں ملوث، کوئی تیسرا ملک پہلگام اور جعفر ایکسپریس سانحہ کی تحقیقات کرے، پاکستان
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئی تیسرا غیرجانبدار ملک پہلگام اور جعفرایکسریس سانحات کی انکوائری کرے، ہم بھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے شواہد پیش کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ ہندوستان ہمارے ملک میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
انہوں نے کہاکہ ہم نے تین روز میں 7 آئی ای ڈیز حملوں کی منصوبہ بندی ناکام بنائی ہے، بھارت مختلف شہروں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
محسن نقوی نے کہاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں دہشتگردی ہو مذمت کرتے ہیں، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کبھی بھارت نے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، بھارت میں جب بھی کوئی غیرملکی مہمان آتا ہے تو ایسا واقعہ رونما ہو جاتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا، ہماری پوری قوم لڑنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی ایل اے اور ’را‘ ایک ہی نام ہے، ہمیں سب معلوم ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے لوگ کس ملک میں جاکر کس کو مل رہے ہیں۔
محسن نقوی نے کہاکہ اگر بھارت نے ہماری کسی ایک حق کو بھی روکنے کی کوشش کی تو ہم لڑیں گے۔ اب دنیا پر ہے کہ ہماری انکوائری کی پیشکش کو کیسے لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انکوائری پاک بھارت جنگ پاکستان جعفر ایکسپریس محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ وی نیوز