بہاولپور: چولستان میں جھگی میں آگ لگنے سے چار کمسن بچے جاں بحق اور 60 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چولستان قلعہ ڈیرآور کے نزدیک جھگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چار معصوم بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سالہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدقسمت فیملی راجن پور سے چولستان ڈیرآور میں ذمہ دار کے پاس محنت مزدوری کے لیے آئی ہوئی تھی، 60 سالہ خاتون نذیراں مائی زوجہ قلندر بخش نےچائے بنانے کے لیے آگ لگائی تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سالہ خاتون

پڑھیں:

ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل داغے گئے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں سے 5 مقامات پر تباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔

ان حملوں کے دوران وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ تل ابیب میں اسرائیلی جوہری تحقیقی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 میں اسرائیل میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں۔

ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ایران کے فضائی دفاع نے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک خاتون پائلٹ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم اسرائیلی نے ایران کے ہاتھوں خاتون پائلٹ کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے متعدد کو فضا میں ہی ناکارہ کر دیا گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سکھن لیبر اسکوائر میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی
  • کراچی: کمسن لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، لڑکی کا چچا اور دولہا گرفتار
  • ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک،90 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں تباہ
  • بہاولپور، ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام احتجاجی ریلی 
  • ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چولستان میں پارہ 48 اور سبی میں 46 ہوگیا
  • کوٹری: خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفنانے کا انکشاف
  • خوشاب: گھر کے باہر کھیلتے بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ، 5 زخمی
  • گوجرانوالہ، تیل ایجنسی میں آگ لگ گئی، 11 افراد جھلس گئے