ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر کردیا گیا ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ کل ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہوں گے۔جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال بینچ کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
شوشا (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے شہر شوشا قرہ باغ پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔فذوالی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی اور اعلی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا، خصوصا پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے سعودی کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر آگاہ کیا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ سعودی سفیر نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید عمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم