وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز

شوشا (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان کے شہر شوشا قرہ باغ پہنچ گئے، جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔فذوالی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی اور اعلی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی اور علاقائی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وزرا بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا، خصوصا پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے سعودی کردار کی تعریف کی۔وزیراعظم نے اس موقع پر آگاہ کیا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔ سعودی سفیر نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی وفاقی محتسب نے ای او بی آ ئی سے نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تفصیلا ت ما نگ لیں اسرائیلی فوج کا غزہ میں امدادی کیمپ پر حملہ، 82فلسطینی شہید عمران خان نے کہا انسے بات کی جائے جن سے ٹرمپ بات کررہے ہیں، علیمہ خان پی ٹی آئی کان لیگ میں جانیوالے 4ایم این ایز کیخلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اقتصادی تعاون تنظیم وزیراعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں کے سربراہی اجلاس پہنچ گئے کریں گے کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری