رواں سال کے نوبل انعام کیلئے امیدواروں کی تعداد 300سے زائد ہو گئی،ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

ناورے (سب نیوز )رواں سال کے نوبیل امن انعام کے لیے 300 سے زائد افراد اور تنظیموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی سیاستدانوں کا دعوی ہے کہ اس فہرست میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پوپ فرانسس بھی شامل ہیں۔

ناروے کے نوبیل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 338 نامزدگیاں ہوئی ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ پچھلے سال کی 286 نامزدگیوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، لیکن 2016 میں درج ہونے والے ریکارڈ 376 نامزدگیوں سے کم ہے۔

اگرچہ نوبیل انعام کی کمیٹی نامزدگیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کرتی، لیکن کچھ لوگ، جنہیں نوبل انعام کے لیے امیدوار نامزد کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے وہ اپنی طرف سے نامزد کردہ افراد یا تنظیموں کے نام ظاہر کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان بڑی تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ملاقات جلد مکمل ہو رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پنگ سے جمعے کو بات کروں گا، ہمارا تعلق اب بھی بہت مضبوط ہے، تجارتی مذاکرات میں ایک خاص کمپنی کے حوالے سے بھی معاہدہ ہوگیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اس کمپنی کو ہمارے ملک کے نوجوان بچانا چاہتے تھے، اس معاہدے سے نوجوان بہت خوش ہوں گے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں گذشتہ روز امریکا چین تجارتی بات چیت کا ایک اور دور شروع ہوا ہے، جس میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے معاملے پر بھی بات ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان
  • پنجاب سیلاب؛ نقصانات سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • خیبر پی کے میں پولیو کے دو کیس رپورٹ‘ ملک میں تعداد 26 ہو گئی
  • خیبرپختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں برس تعداد 26 تک پہنچ گئی
  • یورپ میں امریکا چین تجارتی ملاقات بہت کامیاب رہی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی
  • خیبر پختونخوا میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق۔ تعداد 26 ہو گئی
  • لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 26 ہو گئی