بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
بلاول بھٹو نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کیلئے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے لیے پارٹی کا الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا۔فوزیہ حبیب کو الیکشن بورڈ کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عامر فدا پراچہ اور سید سبط الحیدر بخاری کو بورڈ کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل مکمل کرے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن بورڈ بلاول بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالدنے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت مستحق افراد کو دی جانے والی ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف کیا جائے، مستحق افراد کو ادائیگی کا ایک ایسا نظام بنایا جائے جس میں کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے یقین دہانی کہ بی آئی ایس پی کے تحت ادائیگیوں کے نظام میں جلد مزید بہتری لائیں گے۔