لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت بے قابو، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
لاہور:
شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے جس کے باعث وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔
شہریوں نے مرغی کے گوشت میں 100 روپے سے زائد اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت یقینی بنائے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت پر مرغی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔
دریں اثنا ڈی سی لاہور کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ 70 خلاف ورزیوں پر 78 ہزار روپے جرمانے عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور انہیں منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔ رمضان المبارک میں قیمتوں کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1418 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1417 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 15 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1428 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1424 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔(جاری ہے)
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1402 روپے ، راولپنڈی 1386، گجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1420، لاہور 1489، فیصل آباد 1400، سرگودھا 1400، ملتان 1416، بہاولپور 1450، پشاور 1402 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1359 روپے، حیدر آباد 1399، سکھر 1500، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔