قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت پہیہ غائب، طیارے کی ایک پہیے پر لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔
ذرائع کا کہنا تھا طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا۔
اس حوالے سے ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے بعد ایک پہیہ کم ملا تھا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ ( کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے سے ) کے باعث پہیہ خراب ہوا، جہاز نے لاہور بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کیلئے گنجائش رکھی جاتی ہے۔
لاہور،ڈی آئی جی پولیس عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی ائیر لائن لینڈنگ کے
پڑھیں:
روبلاکس پر بچوں کی بالغ افراد سے چیٹ پر پابندی کا اعلان
مشہور آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم روبلاکس نے بچوں کی حفاظت کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب بچے پلیٹ فارم پر اجنبی بالغ افراد سے چیٹ نہیں کر سکیں گے۔
اس سلسلے میں چیٹ فیچرز استعمال کرنے والے اکاؤنٹس کے لیے عمر کی لازمی تصدیق متعارف کرائی جا رہی ہے۔
یہ پابندی دسمبر سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈ میں نافذ ہوگی، جبکہ جنوری سے دنیا بھر میں اس کا اطلاق کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل گیمز کا شوق رکھنے والے صارفین کے لیے فیس بک کا بڑا اعلان
روبلاکس کو طویل عرصے سے اس بات پر تنقید کا سامنا ہے کہ بچے غیر مناسب مواد تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور بالغ افراد سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
امریکا کی متعدد ریاستوں میں پلیٹ فارم پر بچوں کی حفاظت سے متعلق مقدمات بھی دائر ہیں۔
The upcoming changes from @Roblox (preventing users outside of the same age bracket from viewing each other's public chat messages) will break gameplay across thousands of games, including our games Oath of Office, His Majesty's Government, and Command Authority.
Preventing… pic.twitter.com/YakIB4P0Ax
— Jack Jennings (@jackjenningsdev) November 18, 2025
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلیا 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ کرنے جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ’اپنے خیالات کی طاقت پر یقین رکھیں‘: سعودی گیم ڈویلپر نے سائنس کو کھیل میں بدل دیا
اور جہاں حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ اس پابندی میں گیمنگ پلیٹ فارمز، بشمول روبلاکس، کو بھی شامل کرے۔
مارچ میں روبلاکس کے چیف ایگزیکٹو ڈیو بَزوکی کا کہنا تھا کہ اگر والدین کو پلیٹ فارم کے حوالے سے خدشات ہیں تو انہیں اپنے بچوں کو اس پر نہیں آنے دینا چاہیے۔
کئی والدین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حفاظتی اقدامات کے باوجود بچے اب بھی پلیٹ فارم پر غیر مناسب مواد یا بالغ افراد سے رابطے کا سامنا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟
این ایس پی سی سی کی آن لائن چائلڈ سیفٹی پالیسی مینیجر رانی گووندَر نے کہا کہ نوجوان روبلاکس پر ’ناقابلِ قبول خطرات‘ سے دوچار ہوتے ہیں، جس سے کئی بچے نقصان اور آن لائن بدسلوکی کا شکار بن جاتے ہیں۔
ادارے نے پلیٹ فارم کی کوششوں کو سراہا لیکن زور دیا کہ روبلاکس کو عملی طور پر ایسے اقدامات یقینی بنانے ہوں گے جو بالغ مجرموں کو بچوں تک رسائی سے روکیں۔
سال 2024 میں روبلاکس کے روزانہ کے فعال صارفین کی اوسط تعداد 80 ملین سے زائد رہی، جن میں سے تقریباً 40 فیصد بچے 13 سال سے کم عمر کے تھے۔
مزید پڑھیں:گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف
برطانیہ کے آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت ٹیک کمپنیوں پر بچوں کو آن لائن نقصان سے محفوظ رکھنے کے سخت قوانین نافذ ہیں، جن پر عمل درآمد کا ذمہ دار آفکوم ہے۔
آفکوم کی آن لائن سیفٹی سپروژن ڈائریکٹر اینا لوکَس نے عمر کی تصدیق کے نئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
’پلیٹ فارمز کو اب بچوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، اور ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ابھی مزید کام باقی ہے، لیکن تبدیلی آرہی ہے۔‘
مزید پڑھیں:قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے گوگل ڈیپ مائنڈ مددگار، جانیں کیسے؟
امریکی ریاست ٹیکساس، کینٹکی اور لوزیانا میں روبلاکس کے خلاف بچوں کی حفاظت کے حوالے سے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔
روبلاکس کا کہنا ہے کہ وہ چیٹ فیچرز تک رسائی کے لیے چہرے پر مبنی عمر کی تصدیق لازمی بنانے والا دنیا کا پہلا بڑا گیمنگ پلیٹ فارم بن رہا ہے۔
کمپنی کے چیف سیفٹی آفیسر میٹ کافمین نے بتایا کہ یہ عمر جانچنے والی ٹیکنالوجی خاصی درست ہے اور 5 سے 25 سال کی عمر کے صارفین کی عمر ایک سے 2 سال کے فرق کے ساتھ پہچان سکتی ہے۔ اس فیچر کا استعمال اس وقت دنیا بھر میں رضاکارانہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا آن لائن سیفٹی سپروژن آفکوم بالغ مجرموں پلیٹ فارم ٹیکساس ٹیکنالوجی روبلاکس سیفٹی آفیسر عمر کی تصدیق گیمنگ گیمنگ پلیٹ فارم لائن بدسلوکی ناقابلِ قبول خطرات