بیجنگ: چین میں کھپت کو بھرپور طریقے سے بڑھانے، گھریلو طلب کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے، آمدنی میں اضافہ اور بوجھ کو کم کرنے، اعلی معیار کی فراہمی کے ساتھ موثر طلب پیدا کرنے، کھپت کی خواہش  بڑھانے کے لئے کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے، اور کھپت کو محدود کرنے والے غیر معمولی مسائل کو حل کرنے کے لئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال ہی میں “کھپت  بڑھانے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا، اور تمام علاقوں اور محکموں سے مقامی حالات کی روشنی میں اس پر سنجیدگی کے ساتھ  عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.


ایکشن پلان میں شہری اور دیہی آبادی  کی آمدنی بڑھانے کے لئے اقدامات، کھپت کی صلاحیت کو یقینی بنانے  کے اقدامات، خدمات کی کھپت کے معیار کو بہتر بنانے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے  کے اقدامات، بڑے پیمانے پر کھپت کو  اپ گریڈ کرنے  کے اقدامات، کھپت کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات، کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے کے  حوالے سے اقدامات ، پابندیوں کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے  کے اقدامات اور ،حمایت کی پالیسی کو بہتر بنانے کے  اقدامات سمیت آٹھ حصے شامل ہیں.چین کے  تمام علاقوں اور محکموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  مقامی حالات کے مطابق عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے  کھپت  بڑھانے کےلئے  مختلف پالیسیوں اور اقدامات کے تیز اور بہتر نفاذ کو   فروغ دیں۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، قومی یکجہتی کانفرنس

مولانا عبدالخبیر آزاد سمیت دیگر علما کا کہنا تھا کہ علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کرنا من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے، وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے علماء و مشائخ اور عوام پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیراہتمام قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف، ڈی آئی جی لاہور فیصل کامران، نمائندہ آر پی او شیخوپورہ محمد نازک فاروقی، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور محمد مرتضیٰ ملک، ڈپٹی کمشنر ننکانہ راؤ تسلیم اختر، اے ڈی سی جی شیخوپورہ نعمان علی ڈوگر، اے سی سٹی لاہور بابر علی، ڈی پی او صاحبان، مفتی شاہد عبید، ڈاکٹر سرفراز اعوان، قاضی عبدالغفار قادری، علامہ محمد رشید ترابی، مفتی اسحاق ساقی، علامہ کاظم رضا نقوی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم، مفتی شفیق اعوان، مولانا عبدالستار نیازی، پیر عثمان نوری، آغا شاہ حسین قزلباش، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ شکیل الرحمن ناصر، مفتی فتح محمد راشدی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا ظفر اللہ شفیق، علامہ میر آصف اکبر قادری، مفتی عاشق حسین، مولانا احسان اللہ تبسم، قاری وسیم اللہ امین، مفتی محمد کریم خان، مولانا نعمان حامد، مولانا اسلم ندیم، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی، مفتی عبید اللہ قادری کے علاوہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کرنا من حیث القوم ہم سب کی ذمہ داری ہے، وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کیلئے علماء و مشائخ اور عوام پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کریں، آپ تمام علماء کرام منبر و محراب کے وارث ہیں، آپ نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی، وحدت و اتحاد کیلئے عظیم کردار ادا کیا ہے، دہشتگردی و انتہاء پسندی کا خاتمہ، تشدد سے پاک معاشرہ، احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے، پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ اور فتویٰ ہے جس میں فرقہ واریت،دہشت گردی اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیا گیا ہے، ہم پیغام پاکستان کے پیغام کو ہر گھر کی آواز بنا دیں گے۔

مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے، جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں، انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کیخلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے، بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مودی کو اس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، جب بھی ہمارا ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے، تو مودی حکومت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، انڈیا نے اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور سپہ سالار پاکستان حافظ جنرل عاصم منیر کا کردار قابل تحسین ہے، پاکستانی قوم ملک کے دفاع و استحکام کیلئے اپنی بہادر مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان و قومی سلامتی کے اداروں نے ملک کے تحفظ اور امن کیلئے اپنی لازوال اور بے مثال قربانیاں پیش کرکے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، بھارت کے حوالے سے حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کے اجلاس میں جو فیصلے کیے ہیں وہ پوری قوم کی آواز ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ریاست، پاکستانی عوام اور اُمت مسلمہ اہل فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کیساتھ کھڑی ہے، ظالم اسرائیل فلسطین و غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، تمام اسلامی ممالک غزہ و فلسطین پر اسرائیلی حملے اور جارحیت رکوانے کیلئے فیصلہ کن مؤثر کردار ادا کریں، آج ہمیں پُر امن احتجاج کرنا ہے جو کہ ہمارا حق ہے، ملک کے املاک کو نقصان پہنچانا دشمن قوتوں کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، وہ شب و روز پنجاب کی ترقی و خدمت میں پیش پیش ہیں جس میں صاف ستھرا پنجاب، خواتین کے حقوق، پنجاب تعمیر و تعلیم، صحت کی بہترین سہولتیں، مذہبی ہم آہنگی اور امن کے قیام میں ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، جنہوں نے قومی یکجہتی کانفرنس کو کامیاب کروانے میں ہمارا ساتھ دیا۔ آخر میں ایڈیشنل کمشنر لاہور عبدالسلام عارف، ڈی آئی جی لاہو ر فیصل کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا  عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکاء کا لاہور ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اپنے حصے کے پانی کا تحفظ کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرےگا، اسحاق ڈار
  • عالمی برادری کو مل کرمالیاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
  • وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟
  • پاک بھارت تنازع ، حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور، مشاورت جاری
  • پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
  • پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، وزیر اعظم
  • جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے سپہ سالار کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے، قومی یکجہتی کانفرنس
  • ٹرمپ انتظامیہ کے انسداد امیگریشن اقدامات کے خلاف کمرہ عدالت میں گرفتاری روکنے پر خاتون جج گرفتار
  • پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کیساتھ کھڑی ہے: صدر مملکت
  • مودی سرکار کے اقدامات سے دو قومی نظریہ سچ ثابت ہوا، اویس لغاری