دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کو ایک ماہ مکمل ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے ساتھ 31 نکات پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے پر وزارتی کمیٹی کے دستخط اور اس پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں دیامر ڈیم متاثرین کے دھرنے کو ایک ماہ ہو گیا تاہم وزارتی کمیٹی اور متاثرین کے مابین تحریری معاہدہ ہو چکا ہے جس پر دستخط ہونا باقی ہے۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے مولانا حضرت اللہ نے کہا ہے کہ وزارتی کمیٹی کے ساتھ 31 نکات پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے پر وزارتی کمیٹی کے دستخط اور اس پر عملدرآمد ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب متاثرین کے دھرنے کی وجہ سے واپڈا کے آفسز بند ہیں، ڈیم پر تعمیراتی کام بھی گزشتہ دس روز سے بند ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزارتی کمیٹی کے متاثرین کے
پڑھیں:
پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اٹلی وزارت خارجہ روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدہ سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی اور روابط مضبوط کرے گا۔
مزید :