چکوال، جائیداد کی لالچ میں بہن بھائی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا کیس ردی کی نذر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
چکوال کے گاؤں گھگھ کی حویلی میں بہن بھائی کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک اور دو سال تک قید میں رکھنے کے کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ نیلہ چکوال پولیس نے 12 فروری کو گھگھ میں واقع حویلی سے لاش برآمد کی تھی، چکوال پولیس نے واقع میں بچ جانے والے حسن رضا کو تاحال حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے،
چکوال پولیس نے پوسٹ مارٹم سیملز کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے لاہور فرانزک لیبارٹری بھجوائے تھے، ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جبین بی بی کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مسلسل تاخیر سے پولیس ملزمان کے خلاف تفتیش مکمل کرنے میں ناکام ہے۔
نیلہ پولیس نے چوہدری عنصر محمود، اس کے بھائی شکیل اور اشرف کو گرفتار کیا تھا، تینوں ملزمان تاحال جوڈیشل ریمانڈ پر جہلم جیل میں بند ہیں، نیلہ پولیس کو حسن رضا کی میڈیکل رپورٹ بھی تاحال موصول نہیں ہوسکی۔
میڈیکل رپورٹ میں واضح ہوگا کہ حسن رضا کی ذہنی اور جسمانی حالت کیسی ہے، پولیس نے چکوال المناک واقع پر گمنام خط کے تناظر میں ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ، میڈیکل رپورٹ اور پولیس کی سستی سے ملزمان کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز نے اہم شواہد کی تاخیر پر چکوال پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے بات کرنے سے انکار کردیا، تھانہ نیلہ پولیس کے ایس ایچ او نے تمام سوالات کے جوابات کو آئی جی پنجاب پولیس کی اجازت سے منسوب کردیا، پولیس نے ایکسپریس نیوز ٹیم کو حسن رضا سے ملاقات کی اجازت نہیں دی، چکوال انتہائی المناک واقع پر انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں بھی خاموش ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
—فائل فوٹوسرگودھا کے نواحی علاقے کی آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
15 سالہ طالبہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم بذریعہ فون اس سے تعلقات استوار کر کے ورغلا کر ایک ڈیرے پر لے گیا جہاں پہلے سے موجود اس کے دوستوں اور مرکزی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس دوران ملزمان نے غیر اخلاقی ویڈیو بنائی اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔
بہاولپور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 7 جولائی 2024 سے شروع ہونے والا ملزمان کا بلیک میلنگ کا سلسلہ 16 ماہ تک جاری رہا۔
دوسری جانب پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔