چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کے سالانہ اجلاس کا بیجنگ میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا
بیجنگ () چائنا ڈیولپمنٹ فورم 2025 کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ موجودہ فورم دو دن تک جاری رہے گا اور اس کا موضوع “ہمہ جہت طریقے سے ترقی کی رفتار میں اضافہ اور مشترکہ طور پر مستحکم عالمی اقتصادی ترقی کا فروغ” ہے۔اس دوران چینی اور غیر ملکی شرکاء میکرو پالیسیوں اور معاشی ترقی، نئی ترقی کی رفتار کو فروغ دینے کے لئے اصلاحات، کھپت کو فروغ دینے اور گھریلو طلب کو بڑھانے، نئے معیار کی پیداواری صلاحیت کی ترقی کی قیادت کے لئے سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور مصنوعی ذہانت کی جامع ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بین الاقوامی تنظیمیں، فارچیون 500 کمپنیاں اور عالمی کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد غیر ملکی نمائندے اس سال کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں۔
چین کے سینٹرل فنانشل اینڈ اکنامک کمیشن کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے دفتر کے ڈائریکٹر ہان وین شیو نے کہا کہ چین کھپت کو بڑھانے کے لئے جامع اقدامات کرے گا اور ایسی صورتحال تشکیل دینا جاری رکھے گا جس میں اعلی معیار کی ترقی اور اعلی معیار کی زندگی ایک دوسرے کو فروغ دیں اور ایک دوسرے کی تکمیل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں، ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے بین الاقوامی سرمایہ کار چین کی معیشت اور چین کے اثاثوں کے بارے میں پرامید ہیں، اور ہم چینی مارکیٹ میں تعاون کرنے سے چین کی ترقی کے فوائد کو بانٹنے کے لئے بین الاقوامی سرمائے کا خلوص دل سے خیرمقدم کرتے ہیں.
ہان وین شیو نے اجلاس کے دوران کہا کہ چین سپلائی چین میں اسٹرکچرل ریفارمز کو گہرا کرنا جاری رکھے گا اور اسے ایک نئی توانائی فراہم کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ چین مالیاتی صنعت سمیت خدمات کی صنعت کے کھلے پن کو مستقل طور پر فروغ دے گا ، اور فعال طور پر سبز تجارت اور ڈیجیٹل تجارت کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین غیر متزلزل طور پر اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دے گا، ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت د ے گا ، آزاد انہ اور یکطرفہ کھلے پن کو منظم طریقے سے وسعت دے گا ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو گہرا کرے گا ، ادارہ جاتی اصلاحات کو فروغ دے گا ، اور مارکیٹ اور قانون پر مبنی فرسٹ کلاس بین الاقوامی کاروباری ماحول پیدا کرے گا ۔
موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہان وین شیو نے کہا کہ ہم ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں جیسے یکطرفہ اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا
کراچی:وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس انعقاد سے پہلے ہی متنازعہ ہوگیا ہے اجلاس کل 17 ستمبر کو ہونا ہے۔
اطلاع یے کہ اجلاس کے انعقاد سے اختلاف کرتے ہوئے وفاقی وزارت تعلیم نے ایوان صدر چانسلر سیکریٹریٹ سے گزارش کی ہے کہ انتظامی نظم و نسق کے معاملے پر یونیورسٹی کے خلاف جاری تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ مرتب ہونے تک یہ اجلاس موخر کردیا جائے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس حوالے سے ایک خط وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان صدر کو تحریر کیا گیا ہے جس میں اس بات کی اطلاع دی گئی یے کہ گورننس اور ایڈمنسٹریٹوو معاملات کی شکایات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی ایچ ای سی میں بنائی گئی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں
ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وائس چانسلر نے اجلاس کے انعقاد کے لیے قائم مقام ایک رکن سینٹ کو خصوصی ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ اراکین سینیٹ سے رابطے کرکے انہیں اجلاس میں شرکت پر آمادہ کریں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے سبب 3 ستمبر کو عین انعقاد کے وقت ملتوی ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ موجودہ وائس چانسلر کے ڈیڑھ سالہ دور میں اساتذہ و ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار رہے ہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں 2 ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے، ہاؤس سیلنگ الاؤنس 12 ماہ سے بند ہے اور کم و بیش 4 ماہ سے پینشن ادا نہیں ہوئی۔
جبکہ ٹریژرار کے دفتری زرائع کا کہنا ہے کہ 2019 کے بعد سے ریٹائرمنٹ کے بقایاجات بھی ادا نہیں کیے گئے اس کے برعکس، وائس چانسلر نے اپنی تنخواہ ایچ ای سی کے طے شدہ پیمانے سے زیادہ مقرر ہے جس کی صدرِ پاکستان سے منظوری نہیں لی گئی۔
وائس چانسلر تحقیقات سے قبل اپنی تنخواہ کی منظوری سینٹ سے حاصل کرنا چاہتے ہیں جس پر قانونی پہلوئوں سے سوالات اٹھ رہے ہیں ۔