Express News:
2025-07-05@12:24:37 GMT

ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے نئے باس بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے 10ویں ایڈیشن کیلئے کپتان تبدیل کرلیا۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز میں اب بطور عام کھلاڑی کے طور پر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشن میں کپتانی کی ذمہ داری انہی کے سپرد تھی۔

ورلڈکپ جیتنے والے تجربہ کار اوپنر ٹی20 کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ کیلئے مشہور ہیں، وہ کراچی کنگز کی قیادت کرتے ہوئے ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پْرعزم ہیں، وارنر بگ بیش سمیت دنیا کی مختلف لیگز میں قیادت کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں کِس ٹیم نے کِس کو چُنا؟

کراچی کنگز نے 13 جنوری کو حضوری باغ لاہور میں منعقدہ پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں کراچی کنگز نے اپنی پہلی ترجیح کے طور پر انھیں منتخب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک

ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ سیزن کے کپتان شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیر قیادت نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج آیا جس نے ٹیم کو نئی سمت دی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں سابق فرنچائز آفیشل کی تقرری پر سوال اٹھنے لگے

فرنچائز اونر سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں خوش آمدید کہنے پر بےحد خوش ہیں، ان کی بطور قائد اور بیٹر کارکردگی ہماری ٹیم کے ویژن سے مطابقت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟

 یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا ، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

https://www.

facebook.com/KarachiKingsARY/posts/pfbid0BvjXWHLq81JP4ifouirXu6cQxM2rksfKXF6sjqzDtcPWU3AgQeJQdPBVschatUrTl?rdid=oegGy1Vp8jAtMVkO&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fp%2F1BgsWgyC4N%2F

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی کنگز مزید پڑھیں پی ایس ایل

پڑھیں:

مودی نے مسلمانوں سے سر چھپانے کا حق بھی چھین لیا، صرف ایک ضلع میں 700 سے زائد گھر مسمار

بھارتی ریاست آسام کے ضلع گوالپاڑہ میں مودی سرکار نے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست آسام میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں صرف مسلمانوں کی املاک کو مسمار کیا گیا۔

مودی سرکار نے ریاست آسام کے صرف ایک ضلع گوالپاڑہ کے اُس علاقے میں 700 سے زائد گھر مسمار کیے جہاں مسلمان آباد ہیں۔

مودی سرکار کے اس امتیازی سلوک کے باعث ہزاروں مسلمان اپنے بال بچوں اور مال مویشی کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ 

شدید گرمی، حبس اور مون سون کی بارشوں نے بے گھر مسلمانوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا۔ بچے اور مویشی بیمار پڑ گئے۔

ایک افسوسناک واقعے میں 60 سالہ زیتون نشاء شدید گرمی اور بیماری کے باعث انتقال کر گئیں، جو حکومتی بے حسی اور متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کیے جانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ آبادی کئی دہائیوں سے یہی رہ رہی ہے، ہمارے پاس گھر کے کاغذات اور شہریت کے قانونی دستاویزات بھی ہیں لیکن اب اچانک کہا جانے لگا ہے کہ ہم لوگ بھارتی نہیں بلکہ بنگلادیشی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ حکومتی حکام ہمیں گھروں سے جبری طور پر بیدخل کرکے زبردستی بنگلادیش بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چار بچوں کی ماں متاثرہ خاتون فاطمہ بیگم نے بتایا کہ ایک دن میں ہمارا سب کچھ ختم ہوگیا ہمارا گھر، ہمارا سامان اور اب میرے بچے گرمی اور بارش میں سسک رہے ہیں۔ ہم صرف عزت اور تحفظ چاہتے ہیں۔

ایک مقامی اسکول ٹیچر عمران حسین نے کہا کہ یہ صرف املاک پر حملہ نہیں بلکہ ہماری شناخت پر حملہ ہے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری بات سنے، ورنہ مزید نقصان ہوگا۔

مسلم رہنما عین الحق چودھری نے شدید الفاظ میں کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو بیدخل کیا جا رہا ہے اُن کے نام ووٹر لسٹس میں موجود ہیں جبکہ حکومت انہیں باہر سے آیا ہوا قرار دے رہی ہے جبکہ یہ نسلاً اور قانوناً بھارتی شہری ہیں۔

انھوں نے حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ریلیف نہ دیے جانے پر خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بچوں اور بزرگوں کی حالت مزید خراب ہوسکتی ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے امتیازی سلوک اور حکومتی رویے پر ایک اور تشویشناک مثال ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی
  • کراچی میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری،مزید ایک لاش برآمد، 15 افراد جاں بحق
  • کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی سی ساؤتھ نے مکینوں کو مزید خطرے سے آگاہ کردیا
  • ملک میں چینی کی قیمت میں مزید 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
  • پوتین اورٹرمپ فون کال کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
  • چینی کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،مزید مہنگی
  • کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی
  • قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں مزید کمی
  • مودی نے مسلمانوں سے سر چھپانے کا حق بھی چھین لیا، صرف ایک ضلع میں 700 سے زائد گھر مسمار