فیصل آباد: خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روک کر شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور: ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 23 سال کی لڑکی کو نامعلوم شخص تشویشناک حالت میں میو اسپتال چھوڑکرفرار ہوگیا۔